28/02/2026
سندھ ایگریکلچر ریسرچ ٹنڈوجام میں فیلڈ اسسٹنٹ کی بھرتیوں پر سوالیہ نشان! 📢
حکومت سندھ اور ڈی جی ایگریکلچر ریسرچ ٹنڈو جام کو اس پر نظر ثانی کرنی چاہیے جلد سے جلد.
سندھ جاب پورٹل پر ایگریکلچر ریسرچ ٹنڈوجام میں فیلڈ اسسٹنٹ (BPS-11) کی آسامیاں مشتہر کی گئی ہیں، لیکن ان کے لیے مقرر کردہ شرائط نے سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو مایوسی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔
🛑 بنیادی مسائل اور تحفظات:
ایگریکلچر گریجویٹس کو نظر انداز کرنا:
وہ نوجوان جنہوں نے 4 سالہ ایگریکلچر گریجویشن کی ہے اور IBA سکھر (5 ٹو 15) کا گریجویشن کیٹیگری کا ٹیسٹ پاس کیا ہوا ہے، انہیں اس پوسٹ کے لیے نااہل قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ کہاں کا انصاف ہے کہ جس کی اپنی فیلڈ ہو وہی اپلائی نہ کر سکے.؟
ڈپلومہ کی شرط کا تضاد:
اشتہار میں میٹرک کے ساتھ 2 سالہ ایگریکلچر ڈپلومہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ عام میٹرک پاس امیدوار اب اچانک یہ ڈپلومہ کہاں سے لائے؟
پہلے کی مثالیں: ماضی میں ہمیشہ ایگریکلچر گریجویٹس ان اسامیوں پر اپلائی کرتے رہے ہیں، تو اب انہیں اس حق سے کیوں محروم کیا جا رہا ہے؟
⚠️ سندھ کے نوجوانوں کو دیوار سے نہ لگائیں!
ایک طرف میٹرک والے کے پاس ڈپلومہ نہیں، دوسری طرف ایگریکلچر گریجویٹ (ڈگری ہولڈر) کو سسٹم اپلائی کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔ تو کیا یہ نوکریاں صرف کاغذی کارروائی کے لیے ہیں.
✅ ہمارا مطالبہ:
فیلڈ اسسٹنٹ کی پوسٹ کے لیے ایگریکلچر گریجویٹس کو فوری طور پر اہل (Eligible) قرار دیا جائے۔
متعلقہ فیلڈ میں ترجیح دی جائے۔
اہلیت کے معیار (Eligibility Criteria) پر نظرِ ثانی کی جائے تاکہ حقدار کو حق مل سکے۔
ہم وزیرِ اعلیٰ سندھ اور ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل سے نہ کھیلیں اور اس ناانصافی کا نوٹس لیں۔
cop_
IBA BPS 5to15 pass candidates 5 to 15 pass candidates Qamar Nathan Shahi