28/03/2025
سپلا حیدرآباد ریجن اور ڈسٹرکٹ فیمیل وفد کی سپلا ایکٹیویٹی۔
آج مورخہ ۲۷ مارچ کو سپلا حیدرآباد ریجن کی لیڈی وائیس پریذیڈنٹ ماروی خان کی سربراہی میں شاھ لطیف گرلس کالیج کے یونٹ نے سپلا یونٹ کی صدر میڈم زینت چانڈیو کو عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی ، پھولوں کے ہار اور تحائف دئیے گئے۔
اس کے بعد سپلا کا وفد جس میں سپلا حیدرآباد ریجن کی وائیس پریذیڈنٹ ماروی خان، پروفیسر نوشین خان ،پروفیسر روبینہ سومرو،پروفیسر طیبہ شیخ، پروفیسر حسینہ ھالیپوٹو ، پروفیسر عظمہ ناز لیڈی جوائنٹ سیکریٹری حیدرآباد ڈسٹرکٹ شامل تھیں سچل کامرس کالج حیدرآباد پہنچا، جہاں فیمیل لیکچرر کو ایک میل پروفیسر جو ایک گروپ کو لیڈ کرتاھے بد سلوکی کی, دھمکی دی اور صدمہ پہنچایا ، جس بات کی شکایت آر ڈی ، ڈی جی، سیکریٹری کالیجز کو اور ہیومن رائٹس کمیشن کو بھی بھیجی گئی ہے۔
سپلا حیدرآباد ریجن کا فیمیل وفد اصل حقیقت کو جاننے کے لئے سچل سر مست کامرس کالج ھیراباد حیدرآباد پہنچا۔
متاثر خاتون پروفیسر سے مکمل تفصیلات دریافت کیئے، اور اظہار یکجہتی مکمل سپورٹ، اور تحفظ کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وفد نے تمام فیمیل اسٹاف کے ساتھ بھی میٹنگ کی، وفد نے واضح کیا کہ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں بلکہ بلا تفریق سپلاحیدرآباد ریجن کی فیمیل نمائندہ Representative کی حیثیت سے، ہمارا اخلاقی فرض بنتا ھے، کہ ہم معاملات کو سنیں دیکھیں اور حل کریں۔
ضرورت اس بات کی ھے کہ عرصہ دراز سے فیمیلز کے بہت سارے اشوز ایسے ہیں کہ جن کو فیمیل ہی محسوس کرسکتی ہیں، جو وہ سپلا میل قیادت کو سنا بھی نہیں سکتیں ہیں، اس لئیے سخت ضرورت تھی کہ سپلا کی ایک لیڈیز ونگ بنائی جائے جو گرلز کالیجز کے اشوز کو سنیں اور حل کرنے کے لیئے سپلا کے سپریم اداروں آر۔ ای۔ سی۔ اور مرکزی پی ای سی میں لیکر جائیں اور حل کروائیں، وفد نے کہا ہمیں اللہ کی طرف سے یہ موقع ملا ھے ، تو ہمیں اس سلسلے کو آگے بڑھانا ہوگا ، تاکہ اچھی ورکنگ رلیشنشپ قائم کریں، اور فیمیل پروفیسرس میں کانفیڈنس پیدا ہو، تاکہ وہ سپلا میں اہم کردار ادا کر سکیں۔
اج کا وزٹ اس بات کی کڑی تھی۔
الحمد للہ سپلا فیمیل وفد کا کامیاب وزٹ اور شاندار نمائندگی ہوئی۔
اسکے بعد سپلا وفد جس میں پروفیسر بشری عارف لیڈی وائس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ حیدراباد اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن خورشید بیگم گرلس کالج اسکائوٹ گروپ کی جانب سے غریب اور نادار لوگوں میں راشن کی تقسیم میں شریک ہوا، اس پروگرام میں بشرہ عارف ڈی پی ایذ اور انچارج اسکاوٹس گروپ نے سپلا کو مدعو کیا تھا۔ جہاں ریجنل ڈائریکٹر کالیجز حیدرآباد پروفیسر ناصر اقبال صاحب بھی موجود تھے، راشن تقسیم کرنے کے بعد ڈائریکٹر کالیجز حیدرآباد پروفیسر ناصر اقبال صاحب کے ہاتھوں سپلا فیمیل وفد کی سربراہ ماروی خان کو سندھ کی روایتی سوکھڑی اجرک پہنائی گئی۔
اسطرح آج کی سپلا ایکٹیویٹی شاندار رہی۔
سپلا زندہ آباد۔