04/07/2026
قانون کے طالب علم جمیل چانڈیو گزشتہ رات سے لاپتہ ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق 18 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود انہیں کسی بھی پولیس تھانے میں پیش نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔
اگر جمیل چانڈیو کسی مقدمے میں مطلوب ہیں تو قانون کے مطابق انہیں گرفتار کر کے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے اور اہلِ خانہ کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔
ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی فوری وضاحت کریں، جمیل چانڈیو کی موجودگی سے متعلق معلومات فراہم کریں اور قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنائیں