Nagar Small Trade Association

Nagar Small Trade Association Import export trade union
NO TAXATION WITHOUT REPRESENTATION

12/08/2026

پاکستان کسٹم حکام کی جانب سے چینی کسٹم حکام کو بار بار خطوط بھیج کر گلگت بلتستان کے چھوٹے تاجروں کے سامان کی کلیئرنس میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ کئی دنوں سے سامان پھنسا ہوا ہے اور سینکڑوں خاندان متاثر ہیں۔ حکومت فوری نوٹس لے، بیگج ٹریڈ بحال کرے اور چھوٹے تاجروں کو ریلیف دے۔

Nagar NewsNagar StateNagar Small Trade Association Constitutional Province Movement GBGMN UrduGilgit Baltistan Chamber of Commerce & IndustryAmjad Hussain AdvocateNorth MediaBreaking Point GB

12/08/2026

سابق رکن اسمبلی نواز خان ناجی کو چین جاتے ہوئے سوست امیگریشن پر ایف آئی اے نے چین جانے سے روک دیا، حکام کے مطابق نام ای سی ایل میں شامل ہے۔

06/08/2026

کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں کاروبار کرنے والے غیر مقامی افراد اور کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی، جس پر جلد فیصلہ متوقع ہے

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، جناب امجد حسین نے آج اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں پاکستان میں تعینات چین ک...
24/07/2026

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان، جناب امجد حسین نے آج اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے میں پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ سے ملاقات کی۔

چینی سفیر نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں وزارتِ اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ، آزمودہ اور مضبوط دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان اور چین کے سنکیانگ ایغور خودمختار خطے، بالخصوص کاشغر، کے درمیان تعاون کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات، توانائی، سیاحت، تجارت اور سرحدی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔

چینی سفیر نے کہا کہ سرحدی انتظام و انصرام اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر دونوں حکومتوں کے درمیان مسلسل رابطہ اور ہم آہنگی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے متعدد معاملات پر حالیہ دنوں میں صدرِ پاکستان جناب آصف علی زرداری اور چین کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز اور سفارشات چینی حکام تک غور و خوض کے لیے پہنچائی جائیں گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے پرتپاک استقبال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کے موقع فراہم کرنے پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں چین کا سرکاری دورہ کرنے اور سنکیانگ کے گورنر سمیت دیگر اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تاکہ گلگت بلتستان اور سنکیانگ کے درمیان صدیوں پر محیط ثقافتی، معاشی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ نے چینی حکومت اور نجی سرمایہ کاروں کو گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص معدنیات، پن بجلی، قابلِ تجدید توانائی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بے شمار امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کی بھرپور استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ گلگت بلتستان چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

وزیراعلیٰ امجد حسین نے صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت میں سنکیانگ میں ہونے والی غیر معمولی سماجی و اقتصادی ترقی کو سراہتے ہوئے اسے جامع ترقی اور علاقائی خوشحالی کا ایک مثالی نمونہ قرار دیا۔

انہوں نے چینی سفیر کو یقین دلایا کہ حکومتِ گلگت بلتستان شاہراہِ قراقرم کی مکمل سکیورٹی اور بلا تعطل آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی، کیونکہ یہ شاہراہ دوطرفہ تجارت، سیاحت اور علاقائی روابط کے لیے غیر معمولی تزویراتی اہمیت کی حامل ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے اسکردو اور کاشغر کے درمیان براہِ راست پروازوں کے آغاز کی تجویز پیش کی تاکہ سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ حکومتِ پاکستان کی منظوری سے ہنزہ میں چینی سیاحوں کے لیے آن ارائیول ویزا کی سہولت متعارف کرائی جائے، جس سے دونوں خطوں کے درمیان سیاحت اور اقتصادی روابط مزید مستحکم ہوں گے۔

ملاقات کے اختتام پر چینی سفیر نے وزیراعلیٰ کی تعمیری تجاویز کو سراہتے ہوئے چین کی جانب سے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ کے مجوزہ دورۂ چین کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے دونوں خطوں کے درمیان تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے اور گلگت بلتستان میں چینی سرمایہ کاری کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے وفد میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان جناب ارشد مجید، سیکرٹری خزانہ جناب نجیب عالم اور سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جناب صفدر خان شامل تھے۔

Nagar NewsGilgit Baltistan Chamber of Commerce & Industryشاہ بلیشاہNorth MediaBreaking Point GBNagar Small Trade Association Ibad AbdullahNagar StateRaza TabishAbdul Mutlib BojiaGMN UrduConstitutional Province Movement GB
Amjad Hussain Advocate

کاشغر میں مرحوم ہادی حسین کے علاج اور میت کی باوقار وطن واپسی پر نگر کے تاجروں کا چینی حکام سے اظہارِ تشکرکاشغر (چین): گ...
24/07/2026

کاشغر میں مرحوم ہادی حسین کے علاج اور میت کی باوقار وطن واپسی پر نگر کے تاجروں کا چینی حکام سے اظہارِ تشکر

کاشغر (چین): گزشتہ دنوں چین کے شہر کاشغر میں انتقال کر جانے والے ضلع نگر کے علاقے ہوپر سے تعلق رکھنے والے مرحوم ہادی حسین کے علاج معالجے اور بعد از وفات ان کی میت کو باوقار انداز میں بروقت پاکستان منتقل کرنے میں تعاون پر نگر کی تاجر برادری نے عوامی جمہوریہ چین کے متعلقہ اداروں اور حکام سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔

نگر کی تاجر برادری نے چینی روایتی انداز اپناتے ہوئے متعلقہ چینی حکام کو اعزازیAppreciation بینر پیش کیا، جو چین میں غیر معمولی خدمات پر اظہارِ تشکر کی ایک معروف روایت ہے۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ مرحوم ہادی حسین کے علاج، قانونی امور کی تکمیل اور میت کی باوقار وطن واپسی میں چینی حکام کے مثالی تعاون کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

نگر کے تاجروں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرحوم ہادی حسین کو دورانِ علاج چینی حکومت کی جانب سے بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئیں، جبکہ انتقال کے بعد تمام قانونی اور انتظامی مراحل انتہائی ذمہ داری، ہمدردی اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیے گئے، جس کے باعث میت کو بروقت اور باوقار طریقے سے پاکستان منتقل کرنا ممکن ہوا۔

انہوں نے بالخصوص چین کی وزارتِ خارجہ کے متعلقہ حکام، مقامی انتظامیہ، ہسپتال کے ڈاکٹرز و عملے، کسٹمز حکام، امیگریشن حکام اور دیگر متعلقہ اداروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اس تمام عمل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے نگر کمیونٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ہر مرحلے پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

نگر کی تاجر برادری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں چینی حکومت، اور سرکاری اداروں کی جانب سے جس خلوص، ہمدردی اور تعاون کا مظاہرہ کیا گیا، وہ پاکستان اور چین کے درمیان قائم لازوال دوستی کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی محض ایک سفارتی تعلق نہیں بلکہ باہمی اعتماد، اخوت اور انسان دوستی پر مبنی ایسا مضبوط رشتہ ہے جسے بجا طور پر “ہمالیہ سے بلند، قرار دیا جاتا ہے۔ مرحوم ہادی حسین کے معاملے میں چینی حکام کے مثالی تعاون نے ایک بار پھر اس لازوال دوستی کو عملی طور پر ثابت کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہوپر نگر سے تعلق رکھنے والے ہادی حسین کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج ہوا تھا۔ انہیں فوری طور پر کاشغر کے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بعد ازاں چینی حکام، پاکستانی قونصل خانے اور نگر کمیونٹی کے تعاون سے تمام قانونی تقاضے مکمل کرتے ہوئے ان کی میت باوقار انداز میں پاکستان منتقل کی گئی۔

شاہ بلیشاہ
Nagar News

12/07/2026

باڈر ٹریڈ پر پابندیوں سے متاثر ہزاروں نوجوان بے روزگار ہیں ، کیا اس ملک میں جائز حقوق کے لیے احتجاج ہی واحد راستہ رہ گیا ہے؟

03/07/2026

بارڈر ہمارا، زمین ہماری، روزگار ہمارا،پھر سوست بارڈر پر ہینڈ کیری سے وابستہ نوجوانوں پر مسلسل پابندیاں آخر کیوں؟

03/07/2026

ہم شروعات کرنے والے نہیں ہیں لیکن ہم بہترین جواب دینے والے ہیں۔
(شہید رہبر معظم سید علی خامنہ ای)

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔ حوالدار محمد علی صاحب کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم ک...
30/06/2026

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن۔
حوالدار محمد علی صاحب کی ناگہانی وفات پر دلی رنج و غم ہے، اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے

پاکستانی حکام کی مداخلت، گلگت بلتستان کے تاجروں کیلئے چین میں کاروبار مشکل ہونے لگاگلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چین م...
30/04/2026

پاکستانی حکام کی مداخلت، گلگت بلتستان کے تاجروں کیلئے چین میں کاروبار مشکل ہونے لگا

گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے چین میں مقیم تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی کسٹم اور امیگریشن حکام کے رویے اور مسلسل مداخلت کے باعث چائینا میں کاروبار کرنے والے جی بی کے تاجروں کیلئے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں۔ تاجروں کے مطابق چینی امیگریشن حکام آئے روز نئی پابندیاں اور سخت شرائط نافذ کررہے ہیں جس سے سرحدی تجارت شدید متاثر ہورہی ہے۔

چین میں کاروبار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ جب وہ چینی حکام سے بلاوجہ سختیوں اور نئی پابندیوں کی وجوہات پوچھتے ہیں تو انہیں بتایا جاتا ہے کہ پاکستانی اداروں کی جانب سے خطوط اور سفارشات کے ذریعے سخت نگرانی اور پابندیاں بڑھانے کا کہا جاتا ہے، جس کے باعث چینی حکام بھی سخت اقدامات کرنے پر مجبور ہیں۔

تاجروں کے مطابق اس صورتحال نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں اور کاروباری طبقے میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے، کیونکہ پاک چین سرحدی تجارت ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا اہم ذریعہ سمجھی جاتی ہے۔ کاروباری حلقوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تاجروں کے مسائل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پاک چین تجارت کو بحال کیا جائے ۔

Address

Sust Dry Port
Hunza
15800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nagar Small Trade Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category