Ganish Supreme Council

Ganish Supreme Council GSC is a community organization representing Qabila Ganish.

27/02/2026

وطین کی ٹیم نے اہم مسئلے کی نشاندہی کی ہے

18/12/2025

پریس ریلیز:
گنش سپریم کونسل ایک خالصتاً عوامی و فلاحی ادارہ ہے، سیاسی وابستگی کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ہر سیاسی پارٹی ہمارے لئے مقدم ہیں۔ اسے کسی مخصوص پارٹی سے جوڑنا منشور کی خلاف ورزی ہے۔ کونسل میں تمام سیاسی نظریات کے حامل ممبران شامل ہیں جو سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر صرف عوامی مفاد کے لیے کام کر رہے ہیں۔کونسل ہنزہ کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے والے ہر ممبر اور ادارے کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ ہماری ترجیح صرف ہنزہ کی خوشحالی، ترقی اور بھائی چارگی ہے۔
جاری کردہ:
ڈپٹی سیکریٹری گنش سپریم کونسل
تاریخ ۱۸ دسمبر ۲۰۲۵

18/12/2025

پریس ریلیز

گنش سپریم کونسل (GSC) سے منسوب سیاسی وابستگی کی خبروں کی تردید۔
گنش سپریم کونسل (GSC) اپنے ساتھ منسوب سیاسی وابستگی سے متعلق حالیہ خبروں اور افواہوں کی سخت الفاظ میں مذمت اور تردید کرتی ہے۔ اس قسم کی خبریں بے بنیاد، اور سپریم کونسل کے اغراض و مقاصد، آئین اور غیر جانبدار حیثیت کے سراسر خلاف ہیں۔
گنش سپریم کونسل ایک خالصتاً غیر سیاسی اور عوامی فلاحی ادارہ ہے جو علاقے کے عوام کے اجتماعی حقوق کے تحفظ اور خطے کی سماجی، معاشی اور مجموعی ترقی میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ اپنے قیام سے اب تک کونسل نے بغیر کسی سیاسی وابستگی یا ایجنڈے کے، کمیونٹی کی فلاح، اتحاد اور ہمہ گیر ترقی کے لیے کام کیا ہے۔
کونسل تمام سیاسی جماعتوں کا احترام کرتی ہے اور خطے کی سیاسی / جمہوری ترقی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہتی ہے۔ تاہم یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ سپریم کونسل بطور ادارہ کسی بھی سیاسی جماعت کی حامی، مخالف یا وابستہ نہیں ہے۔
ساتھ ہی، سپریم کونسل اپنے ہر رکن کے آئینی اور جمہوری حق کو تسلیم کرتی ہے کہ وہ ذاتی حیثیت میں کسی بھی سیاسی نظریے یا جماعت سے وابستگی رکھ سکتا ہے۔ کسی بھی فرد کی سیاسی وابستگی اس کی ذاتی رائے ہے اور اسے کسی بھی صورت میں گنش سپریم کونسل کے ادارتی مؤقف سے جوڑا نا سراسر نا انصافی یے۔
ہم میڈیا اداروں، سوشل میڈیا صارفین اور متعلقہ افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں، غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں اور کونسل کو کسی بھی سیاسی بیانیے سے جوڑنے کی کوشش نہ۔ کرئے۔ ۔ ۔
گنش سپریم کونسل اپنی غیر جانبداری، شفافیت اور عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

جاری کردہ:
ڈپٹی سیکریٹری
گنش سپریم کونسل (GSC)
تاریخ: ۱۸ دسمبر ۲۰۲۵

Address

Ayub Arcade, Dorkhan
Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ganish Supreme Council posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Ganish Supreme Council:

Shortcuts

Share