Business Association Gulmit for Gojal-1

Business Association Gulmit for Gojal-1 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Business Association Gulmit for Gojal-1, Nonprofit Organization, Hunza.

آج بزنس ایسوسی ایشن کے میٹنگ میں باضابط طور پر کابینہ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی جس کے مطابقعادل بیگ صدر غفار خان نائب ص...
18/05/2024

آج بزنس ایسوسی ایشن کے میٹنگ میں باضابط طور پر کابینہ کی تبدیلی عمل میں لائی گئی جس کے مطابق

عادل بیگ صدر
غفار خان نائب صدر
امیر جان سیکرٹری
حکیم باری فنانس سیکرٹری
امیر علی ممبر
اعجاز ممبر
اس کے علاوہ دوسرے علاقوں سے بھی ممبرز کو شامل کیا جائے گا۔

07/05/2024

بزنس ایسوسی ایشن گوجال-I کے احتجاج کے کال کے پیش نظر SDO Water & Power کا اپنے عملے کے ہمراہ بزنس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات۔ مزاکرات کے نتیجے میں W&P نے 15 مئی 2024 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی کی یقین دھانی کرادی جس کے بنا پر بزنس ایسوسی ایشن نے احتجاج کو 16 مئی 2024 تک موخر کردی۔ شکریہ۔

بزنس ایسوسی ایشن گوجال-I

18/04/2024

کچھ عناصر کی جانب سے بزنس ایسوسی ایشن کو بجلی کے لوڈ شیڈنگ شیڈول میں مداخلت کے حوالے سے بدنام کیا جارہا ہیں۔

بزنس ایسوسی ایشن کا موقف پہلے بھی یہی تھا کہ گوجال میں بجلی کی تقسیم برابری کے بنیاد پر کی جائے اور اب بھی محکمہ برقیات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گوجال میں پیدا شدہ بجلی (خیبر/مسگر) کو گوجال میں منصفانہ طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ سرپلس بجلی کی صورت میں ہی سنٹر ہنزہ کو بجلی سپلائی کی جائے۔

شکریہ۔
بزنس ایسوسی ایشن گوجال۔

ایسوسیشن آف بزنس کمیونٹی کے وفد کا آج ایکسین واٹر اینڈ پاور آفس حسن آبادکا دورا۔بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے گوجال میں حالیہ...
29/03/2023

ایسوسیشن آف بزنس کمیونٹی کے وفد کا آج ایکسین واٹر اینڈ پاور آفس حسن آبادکا دورا۔

بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے گوجال میں حالیہ 22 گھنٹے کے عصاب شکن لوڈشیڈنگ سے ایکسین کو آگاہ کیا۔

لاشاری کو نصب کئے گئے 500kv ٹرانسفرمر پر بھی اپنی تحفظات سے آگاہ کیا گیا اور ایکسین کو بتایاگیا کہ اس طرح سے یہاں کے مقامی لوگوں کے بجلی کے وسائل کو بااثر لوگوں کو دی جائےگی تو یہاں کے عوام خاموش نہیں رہیںگے۔

سب ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سپیشل لائن کے حوالے ایکسین کا کہنا تھا کہ سپیشل لائن کے لئے بجٹ کے کاغذات اپنی آخری مراحل میں ہے اور بہت جلد سپیشل لائن پہنچانے کا کام کا آغاز کیاجائےگا

سب ڈویژن ہیڈکوارٹر گلمت میں بلنگ اور کمپلین آفس کے حوالے سے ایکسین کو دوبارہ گزارش کی گئی جس کے لئے ان کا کہنا تھا کہ فرنیچر وغیرہ کی خریداری کی گئی ہے انشاءاللہ بہت جلد بلنگ اور کمپلین سیکشن اپنا کام کا آغاز کرے گی تاکہ گوجال-I کے صارفین کو سوست نہیں جانا پڑے۔

ایسوسیشن اف بزنس کمیونٹی گوجال کی جانب سے بلائے گئے میٹنگ به تاریخ 25 مارچ 2023 میں گوجال کے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت...
27/03/2023

ایسوسیشن اف بزنس کمیونٹی گوجال کی جانب سے بلائے گئے میٹنگ به تاریخ 25 مارچ 2023 میں گوجال کے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت، ولیج آرگنائزشنز کے سربراہان، ہوٹل ایسوسیشن اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے متفقہ طور پر حالیہ بجلی بحران اور لکسس ہوٹل کے مالک لاشاری کے خلاف ایک مشترکہ قرارداد پر متفق ہوئی جسے آج بزنس کمیونٹی کے لوگوں نے مجسٹریٹ گوجال کو پیش کی۔

بزنس ایسوسیشن نے مجسٹریٹ صاحبہ سے مطالبہ کیا کہ گوجال میں اعصاب شکن 23 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود گلگت بلتستان کے ایک نامور بیوروکریٹک کے سفارش پر لاشاری (لکسس ہوٹل) کو بھاری 500kv ٹرانسفرمر نصب کرنا یہاں کے مقامی لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہیں۔ یہاں کے بجلی کے وسائل یہاں کے لوگوں کے ترقیاتی بجٹ سے یہاں کے لوگوں کیلئے بنی ہیں۔

فوری طور پر لکسس ہوٹل پر نصب 500kv ٹرانسفرمر کو منقطع کیا جائے بصورت دیگر بزنس کمیونٹی تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کر بھرپور احتجاج کرے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری ہنزہ لوکل ایڈمنسٹریشن اور ہنزہ واٹر اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔

Address

Hunza

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Business Association Gulmit for Gojal-1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share