25/04/2026
سردار محمد علی خان
ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ PP-2
و صدر شمالی پنجاب کسان ونگ پاکستان تحریکِ انصاف
نے تحصیل حسن ابدال ضلع اٹک کی یونین کونسل جلو کے دیہاتوں کوہلیاں،گاڑ،سبزپیر،بفاد کچہ،بائی سمیت دیگر دیہات شامل ہیں کے گزشتہ تقریباً 30 سے 35 سال سے جاری ایک اہم اور دیرینہ عوامی مسئلے کو پنجاب اسمبلی میں مؤثر انداز میں تحریکِ التوا کار کے ذریعے پیش کیا۔
یہ مسئلہ عرصہ دراز سے نظر انداز ہوتا آ رہا تھا، جس کی وجہ سے مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار تھی اور بنیادی سہولیات سے محرومی کا سامنا کر رہی تھی۔ سردار محمد علی خان نے نہ صرف اس مسئلے کی نشاندہی کی بلکہ اس کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کی توجہ بھی حاصل کی۔
صوبائی وزیر شعیب بھرت اور اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اسے باقاعدہ تسلیم کیا اور یقین دہانی کروائی کہ اس منصوبے کی ضروری ریکوائرمنٹس پوری کرتے ہوئے اسے جلد از جلد اے ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔
یہ اقدام علاقہ مکینوں کے لیے امید کی ایک نئی کرن ہے اور اس دیرینہ مسئلے کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
ِ_انصاف
#اٹک