05/06/2026
ایک مضبوط اور متحرک تنظیم کی بنیاد باصلاحیت اور پُرعزم افراد پر قائم ہوتی ہے۔
5 جون 2026 کو GBYC UoH کے Senators کے انتخاب کے لیے Search Committee کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ چیئرمین GBYC UoH کی نگرانی میں کمیٹی کے اراکین نے تمام درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور امیدواروں کی اہلیت، صلاحیت اور تنظیمی وابستگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے سفارشات مرتب کیں۔
مزید برآں، Senators کی خالی نشستوں کے لیے دوبارہ نامزدگیاں (Nominations) طلب کی جائیں گی۔ حتمی فہرست اور متعلقہ نوٹیفکیشن 12 جون 2026 کو جاری کیا جائے گا۔
تمام امیدواروں کا شکریہ، اور ہم ان تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں جو مستقبل میں GBYC UoH کی ترقی اور خدمت کے سفر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
قاسم ستاری
سیکٹری سرچ کمیٹی
GBYC UoH