06/05/2024
ہنگو فرید خان شہید ہسپتال بگٹو سے الٹراساونڈ مشین غائب ۔
"سن اف ہنگو" ہنگو ڈسٹرکٹ ہسپتال فرید خان شہید کے نام سے جانا پہچانا جاتا ہے۔کچھ دن قبل اس ہسپتال سے الٹرا ساونڈ مشین کی چوری ہوئ تھی۔ہسپتال میں سی سی ٹی کمیرے نصب ہیں ۔لیکن ان کیمروں کی آنکھ میں چور نہ آئے تو دوسری طرف اسکے چوکیداران موجود ہیں انکو نظر نہیں آئے ہسپتال کے باہر پولیس لائن کے کیمرے نصب ہیں۔ان کیمروں میں چور نظر نہیں آئے ۔اسکے بعد ہنگو کے عوام کو حسب معمول بے وقوف بناتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئ جسکی رپورٹ تا حال شائع نہیں کی گئ۔یہ کیسے مافیا چور تھے جنکی تا حال شناخت نہ ہو سکی یا دال میں کچھ کالا کالا ہے۔ہنگو کے ہسپتال کو ایک سرنج فراہم نہیں کر سکتے تو کم از کم موجود اوزار کی تو حفاظت یقینی بنائیں۔ہنگو کے عوام کا مطالبہ ہے۔کہ واقعہ کی جلد از جلد انکوائری کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.