Prisoner Welfare And Legal Aids Organization

Prisoner Welfare And Legal Aids Organization Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Prisoner Welfare And Legal Aids Organization, Nonprofit Organization, Hafizabad, Hafizabad.

Prisoner Welfare and Legal Aid Organization کا خراجِ تحسینآئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر صاحب کے نام
26/01/2026

Prisoner Welfare and Legal Aid Organization
کا خراجِ تحسین
آئی جی جیل خانہ جات فاروق نذیر صاحب کے نام

25/01/2026
11/01/2026

خصوصی التجاء

السلام وعلیکم امید کرتے ہیں کہ آپ خیریت سے ہونگے۔ جیسا کہ پچھلے کچھ دنوں سے خون جم جانے والی شدید سردی کی لہر شروع ہے اور کہیں کہیں تو درجہ 0 سے بھی نیچے چلا جاتا ہے تو ایسی صورت حال میں بستر میں بھی سکون نہیں ملتا۔
ایسی صورت میں جیل خانہ جات کے ملازمین کھلے آسمان تلے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں
سرد ہواؤں کی وجہ سے ہاتھوں پیروں میں خون جم جاتا ہے۔
ہماری حکام اعلی سے خصوصی اپیل ہے کہ اس سخت موسم میں اوپی، ٹاورز، بیٹ، گیٹ،سنتری پوسٹ، بارک و سیل ملازمین کو گرم اور چاک و چوبند رہنے کے لیے ڈیوٹی پوزیشن پر ہیٹرز یا کولے کا انتظام کیا جاوے۔۔ اگر اتنی جلدی ہیٹرز کا انتظام کرنا مشکل ہے تو ملازمین کو اپنا ذاتی ہیٹر لے جانے کی اجازت دلوائی جائے۔
اس سرد موسم میں ملازمین آپ کو دعائیں دیں گے۔

پنجاب پریزنز جملہ گارد۔
منجانب: پریزنر ویلفیئر اینڈ لیگل ایڈ آرگنائزیشن

کرسمس کے پُرمسرت موقع پر محبت اور خوشیوں کی تقسیمکرسمس کے بابرکت موقع پر چرن غوری، فاؤنڈر پریزنر ویلفیئر اینڈ لیگل ایڈ آ...
26/12/2025

کرسمس کے پُرمسرت موقع پر محبت اور خوشیوں کی تقسیم
کرسمس کے بابرکت موقع پر چرن غوری، فاؤنڈر پریزنر ویلفیئر اینڈ لیگل ایڈ آرگنائزیشن نے قیدیوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں شیئر کیں۔ اس موقع پر جیل میں کیک کٹنگ کی گئی اور قیدیوں میں سوٹ تقسیم کیے گئے تاکہ وہ بھی اس خوشی کے تہوار میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں۔
چرن غوری کا کہنا تھا کہ
“قیدی بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، تہواروں کی خوشیاں سب کے لیے برابر ہونی چاہئیں۔ محبت، احترام اور امید ہی اصل کرسمس کا پیغام ہے۔”
اس اقدام کو قیدیوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا اور انہوں نے اس انسان دوست جذبے پر شکریہ ادا کیا۔

ضلع ساہیوال میں ماہانہ جیل معائنہ ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں منعقد ہوا جس کی سربراہی معزز سیشن جج ساہیوال نے کی۔ اس معائنہ ک...
07/12/2025

ضلع ساہیوال میں ماہانہ جیل معائنہ ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں منعقد ہوا جس کی سربراہی معزز سیشن جج ساہیوال نے کی۔ اس معائنہ کے دوران سول جج سردار عمر حسن، خواجہ مہاد حسن اور پروبیشن آفیسر ملک اسد علی بھی ہمراہ تھے۔

معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کے امور، قیدیوں کے رہائشی حالات، صفائی ستھرائی کے معیار، خوراک اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قیدیوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، اصلاحی اور بحالی پروگراموں پر خصوصی توجہ دی گئی اور متعلقہ ریکارڈ کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا گیا۔

معزز سیشن جج ساہیوال نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ سمیت پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس کی اُن کاوشوں کو سراہا جو عدالتی ہدایات کے مطابق اصلاح و تربیت کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے جاری ہیں۔

پنجاب پروبیشن اینڈ پیرول سروس ساہیوال ڈویژن کی جانب سے اس معائنے کو اصلاحاتی نظام کی بہتری اور قیدیوں کی فلاح کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا گیا۔

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے افسران کے تقرر و تبادلے
03/12/2025

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے افسران کے تقرر و تبادلے

فیڈرل پرزن آف پاکستان" کے پہلے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پرزنز علی اکبر تعینات وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی احکامات کے مطابق ا...
02/12/2025

فیڈرل پرزن آف پاکستان" کے پہلے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پرزنز علی اکبر تعینات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی احکامات کے مطابق اسلام آباد ماڈل جیل کے حوالے سے اہم پیش رفت۔

"فیڈرل پرزن آف پاکستان" کے پہلے سینئیر سپرٹینڈنٹ آف پرزنز علی اکبر تعینات۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی سے خصوصی ملاقات۔ آئی جی پرزنز اور آئی جی اسلام آباد نے ماڈل جیل کو جلد از جلد آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے اور یہ واضح کیا کہ ہمیں ماڈل جیل کو " Saint has a past and sinner has a future" کے مقولے کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سرانجام دینے ہیں۔

وفاقی جیل کے آپریشنل ہونے کے بعد اسلام آباد کے تمام مقدمات کے قیدی اسلام آباد ماڈل جیل میں رکھے جائیں گے۔ اس اہم اقدام کے بعد اسلام آباد کے مقدمات کے ملزمان کو دوسرے اضلاع میں بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

حسن مجتبٰی رضوی سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل بہاولنگر
29/11/2025

حسن مجتبٰی رضوی
سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل بہاولنگر

رسول بخش کلاچیسپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی
29/11/2025

رسول بخش کلاچی
سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی

وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی کا جائ...
28/11/2025

وزیراعلیٰ پنجاب جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے علاج معالجہ اور ہیلتھ کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ اجلاس آج منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نزیر ، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ و بہبودِ آبادی محترمہ نادیہ ثاقب، آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے علاوہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ہیلتھ کیئر کمیشن ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں ہیلتھ ریفارمز اور بھر پور طریقے سے جیلوں میں بند قیدیوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے دور رس اور تاریخی فیصلے کئے گئے۔
تیس جون 2026 تک پنجاب کی جیلوں میں 30 کروڑ روپے کی لاگت سے جدید ترین ضروری طبی آلات کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا جس میں الٹرا ساؤنڈ مشینیں، لیبارٹری کا جدید سامان، ایکسرے مشین ، ڈینٹل یونٹ، سرجیکل آلات ، ایئر کنڈیشنر، ریفریجریٹر ، ویل چیئرز، اسٹریچچرز، ای سی جی مشین ، نئے اور آرام دہ ہسپتال بیڈز، شامل ہیں۔
تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں خصوصی جیل کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ جیل سے آنے والے قیدیوں کافوری اور ترجیحی بنیادوں پر علاج ہوسکے۔
پنجاب کی 44 جیل ہسپتالوں کیلئے ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز بمعہ ٹرینڈ سٹاف مختص کی جائیں گی تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو فوری ہسپتال شفٹ کیا جاسکے۔
جیل ہسپتال کو ڈی ایچ کیو ہسپتال کا حصہ اور یونٹ سمجھا جائے گا اور ڈی ایچ کیو کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ہی جیل ہسپتال کا انچارج ہو گا اور تمام ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، ادویات ، لیبارٹری کا سامان بروقت فراہم کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
تمام جیل ہسپتالوں میں ہیپاٹائٹس بی ، سی ، ایڈز کے ٹیسٹ کیلئے وافر اسکرینگ کٹس فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔
فنڈز کی منصفانہ تقسیم کے لئے جیل ہسپتالوں کی کیٹگرائزیشن کی جائے گی جس کے تحت زیادہ آبادی والی جیلوں کو زیادہ فنڈز دیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر صحت و آبادی کی جانب سے پنجاب بھر کی جیلوں میں بہترین خوراک، صاف پانی ، آلودگی سے پاک ماحول فراہم کرنے پر جیل حکام کی کارکردگی کو سراہاگیا ۔
اس موقع پر صوبائی وزیر کی جانب سے ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدائت کی گئی کہ وہ جیلوں کے ہسپتالوں کے اچانک دورے کریں اور کارکردگی کا جائزہ لے کر ہرماہ رہورٹ پیش کریں ۔

Address

Hafizabad
Hafizabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Prisoner Welfare And Legal Aids Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share