GEDS

Call Contact the organization

GEDS GWADAR EDUCATION DEVELOPMENT SOCIETY

16/08/2026

impactful orientation session for the Pakistan Women Leaders Mentorship Program was held in Gwadar on 15 Aug 2026. Supported by EU & UN Women, the program aims to empower women in political & social leadership. GEDS played a key role by providing logistics support and Secretary General Shah Nawaz delivered the detailed briefing.

گوادر میں پاکستان ویمن لیڈرز مینٹورشپ پروگرام کا اورینٹیشن سیشن منعقدگوادر، 15 اگست 2026: پاکستان ویمن لیڈرز (PWL) مینٹو...
16/08/2026

گوادر میں پاکستان ویمن لیڈرز مینٹورشپ پروگرام کا اورینٹیشن سیشن منعقد

گوادر، 15 اگست 2026: پاکستان ویمن لیڈرز (PWL) مینٹورشپ پروگرام کے تحت ایک اہم اورینٹیشن سیشن میونسپل کمیٹی ہال گوادر میں منعقد ہوا، جس میں مختلف سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی، سماجی تنظیموں اور خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔ پروگرام کا مقصد خواتین میں سیاسی و سماجی قیادت، حکمرانی اور کمیونٹی کی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
اورینٹیشن سیشن یوتھ آرگنائزیشن کے نمائندے اور گوادر ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی (GEDS) کے جنرل سیکرٹری شاہ نواز نے پیش کیا۔ انہوں نے شرکاء کو پاکستان ویمن لیڈرز مینٹورشپ پروگرام کے وژن، مقاصد، مواقع، اہلیت کے معیار، شرکاء کی مختلف کیٹیگریز اور درخواست دینے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ پروگرام کے انعقاد کے لیے گوادر ایجوکیشن اینڈ ڈیولپمنٹ سوسائٹی (GEDS) کی جانب سے لاجسٹک سپورٹ بھی فراہم کی گئی۔

*سیشن میں بی این پی کے رہنما ماجد سہرابی اور عارفہ عبداللہ، نیشنل پارٹی کی رہنما میڈم رقیہ، جبکہ حق دو تحریک کی رہنما میڈم زرگل قاسم عثمان سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے، جن میں GEDS کے صدر نعیم دیدگ، آئی ٹی سیکرٹری وحید الرحمان، جیوز کے نمائندہ عارف نور، گوادر آرٹ اکیڈمی کے نمائندے بلال عزیز اور نعمان اسماعیل بھی شامل تھے*

شاہ نواز نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران بتایا کہ پروگرام کے ذریعے خواتین کو قیادت، سیاسی عمل، گورننس اور کمیونٹی کی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کے حوالے سے تربیت، عملی و تعلیمی سیشنز، منتخب نمائندوں کے ساتھ تجرباتی مواقع، مسلسل آن لائن مینٹورشپ اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی کے اقدامات میں شرکت کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ووٹر رجسٹریشن و آگاہی، خواتین کو بااختیار بنانے اور گورننس و عوامی مسائل کے حوالے سے وکالت پر بھی توجہ دی جائے گی۔
انہوں نے پروگرام کے اہلیت کے معیار اور شرکاء کی مختلف کیٹیگریز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کی وہ خواتین جو قیادت کی صلاحیت رکھتی ہوں، کمیونٹی میں کام کا تجربہ رکھتی ہوں یا سیاسی و شہری سرگرمیوں میں دلچسپی رکھتی ہوں، پروگرام کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔ خواتین کونسلرز، سیاسی کارکنان و امیدوار، سول سوسائٹی کی رہنما، خواتین کے حقوق کی کارکنان اور نوجوان و ابھرتی ہوئی خواتین رہنماؤں کو خصوصی طور پر پروگرام کا حصہ بننے کی ترغیب دی گئی۔
شرکاء نے یورپی یونین اور UN Women کے تعاون سے جاری اس پروگرام کو سراہتے ہوئے اسے بلوچستان، بالخصوص گوادر میں خواتین کی سیاسی و سماجی شمولیت اور قیادت کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ خواتین کو قیادت کے مواقع، تربیت اور رہنمائی فراہم کرنے سے وہ مستقبل میں کمیونٹی اور عوامی معاملات میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔
سیشن کے دوران شرکاء کی جانب سے پروگرام سے متعلق مختلف سوالات بھی کیے گئے، جن کے جوابات شاہ نواز نے دیے۔ آخر میں شرکاء نے خواتین کی سیاسی و سماجی شرکت کو مزید مؤثر بنانے اور مستقبل میں ایسے پروگرامز کے انعقاد کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

⬛ *وہ تمام طالبات جن کا بی ایس ایجوکیشن / بی ایڈ (4 سالہ) کی 400 مکمل فنڈڈ بلوچستان فیمیل اسکالرشپ کے لیے انتخاب ہو چکا ...
28/07/2026

⬛ *وہ تمام طالبات جن کا بی ایس ایجوکیشن / بی ایڈ (4 سالہ) کی 400 مکمل فنڈڈ بلوچستان فیمیل اسکالرشپ کے لیے انتخاب ہو چکا ہے، وہ اپنی اسکالرشپ کی تصدیق (Confirmation) کے لیے نیچے دیا گیا فارم پُر کرکے درج ذیل ای میل پر ارسال کریں:*
[email protected]

*Subject:Confirmation of Scholarship Acceptance*

Dear Sir/Madam,

I hereby confirm my acceptance of the scholarship provisionally awarded to me under the PMU-BESP Scholarship Program at PMU-BESP Partner Universities..
Name: __________
Father Name:________
CNIC No: __________
District: __________
District Merit Number
HEC Roll No: __________

Regards,
Name: __________
Contact No: __________

Send to:[email protected]

23/07/2026
20/07/2026

*بلوچستان بورڈ کوئٹہ*
▪️بلوچستان بورڈ کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ (HSSC) سالانہ امتحان 2026 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
▪️*اپنا رزلٹ دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں*
https://bbise.edu.pk/Result

🎉 𝐘𝐨𝐮𝐭𝐡 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐊𝐡𝐚𝐫𝐚𝐧, 𝐖𝐚𝐬𝐡𝐮𝐤, 𝐏𝐚𝐧𝐣𝐠𝐮𝐫, 𝐊𝐞𝐜𝐡, 𝐀𝐰𝐚𝐫𝐚𝐧 & 𝐆𝐰𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐜𝐚𝐧 𝐧𝐨𝐰 𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲!Under the Government of Balochistan-funded RIS...
03/06/2026

🎉
𝐘𝐨𝐮𝐭𝐡 𝐟𝐫𝐨𝐦 𝐊𝐡𝐚𝐫𝐚𝐧, 𝐖𝐚𝐬𝐡𝐮𝐤, 𝐏𝐚𝐧𝐣𝐠𝐮𝐫, 𝐊𝐞𝐜𝐡, 𝐀𝐰𝐚𝐫𝐚𝐧 & 𝐆𝐰𝐚𝐝𝐚𝐫 𝐜𝐚𝐧 𝐧𝐨𝐰 𝐀𝐩𝐩𝐥𝐲!

Under the Government of Balochistan-funded RISE Programme, implemented by Balochistan Rural Support Programme, applications are invited from young men and women of Kharan, Washuk, Panjgur, Kech, Awaran, and Gwadar for free professional training courses in reputable and accredited institutions across Pakistan.

📚 Courses Offered:
• Professional Cookery
• Professional Baking
• Modern Web & App Development

✅ Free training in reputed institutes
✅ Free accommodation and meals
✅ Monthly stipend during training
✅ Additional financial and technical assistance after course completion for job placement/self-employment
✅ Enhanced opportunities for employment and entrepreneurship

Application Deadline: 10 June 2026

For Online Form Submission, please click the link mentioned in the advertisement!

03/06/2026

ضلع گوادر کے تمام طالبات کو اطلاع دی جاتی ہے کہ بلوچستان کی طالبات کے لیے بی ایس ایجوکیشن / بی ایڈ (4 سالہ) پروگرام میں 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 جون 2026 سے بڑھا کر 10 جون 2026 کر دی گئی ہے۔

لہٰذا تمام دلچسپی رکھنے والی طالبات مقررہ تاریخ تک اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

اپلائے لنک
https://scholarship.pmubesp.gob.pk/Admission/Apply

تمام دوستوں اور پیروکاروں کو جی ای ڈی ایس کی جانب سے عید مبارک! 🌙  Gwadar Education & Development Society wishes you and...
27/05/2026

تمام دوستوں اور پیروکاروں کو جی ای ڈی ایس کی جانب سے عید مبارک! 🌙

Gwadar Education & Development Society wishes you and your families a blessed Eid filled with love, peace, and happiness.
Eid Mubarak!

سر حفیظ کیازئی کو خراجِ عقیدتگوادر ایجوکیشن  ڈیولپمنٹ سوسائٹی "GEDS"  سر حفیظ کیازئی کی علمی و سماجی خدمات کو خراجِ عقید...
16/03/2026

سر حفیظ کیازئی کو خراجِ عقیدت

گوادر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ سوسائٹی "GEDS" سر حفیظ کیازئی کی علمی و سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
سر حفیظ کیازئی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے گوادر میں علم کی شمع روشن کرنے اور سینکڑوں طلبہ و طالبات کو علم کی روشنی سے منور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنی زندگی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور رہنمائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔
ان کی وفات سے تعلیمی میدان ایک مخلص استاد اور رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ ان کی کمی یقیناً دیر تک محسوس کی جائے گی اور ان کا خلا پُر کرنا آسان نہیں ہوگا۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

إنا لله وإنا إليه راجعون۔

کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کوئٹہ نے بلوچستان کے مختلف نرسنگ کالجز میں چار سالہ بی ایس نر...
14/02/2026

کوئٹہ: بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (BUMHS) کوئٹہ نے بلوچستان کے مختلف نرسنگ کالجز میں چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام میں داخلوں کیلئے نرسنگ کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ (NCAT) کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے۔

یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق داخلے صرف اہل بلوچستان امیدواروں کیلئے ہوں گے جبکہ داخلہ میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ امیدواروں کی اہلیت کیلئے کم از کم تعلیمی معیار FSc میں 50% نمبر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ امیدوار کی عمر 30 سال سے زائد نہ ہو۔

داخلوں کیلئے صوبہ بلوچستان کے درج ذیل نرسنگ کالجز میں نشستیں دستیاب ہیں:
کالج آف نرسنگ بی ایم سی کوئٹہ، نرسنگ کالج سول ہسپتال کوئٹہ، نرسنگ کالج شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال کوئٹہ، نرسنگ کالج لورالائی، ژوب، نصیر آباد، گوادر، مستونگ، تربت، خاران، خضدار، حب اور پنجگور۔

یونیورسٹی کے مطابق امیدوار BUMHS کی ویب سائٹ www.bumhs.edu.pk پر آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ فیس 3000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے منتخب امیدواروں کو ماہانہ وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری 2026ء مقرر کی گئی ہے۔

Address

Gwadar
91200

Telephone

03223394161

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GEDS posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to GEDS:

Shortcuts

Share