15/08/2026
بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج بلڈ فاؤنڈیشن کھوڑی عالم کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر ایک پُرجوش اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نوجوانوں اور بچوں نے بھرپور شرکت کرکے پروگرام کی رونق کو دوبالا کر دیا۔
پروگرام کا آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے کیا گیا، جبکہ وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
ہم تقریب میں شرکت کرنے والے تمام نوجوانوں، بچوں اور معزز شرکاء کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر شرکت کی اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔
منجانب: آل ٹیم بلڈ فاؤنڈیشن کھوڑی عالم