26/08/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عزیز ممبران،
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری ویلفیئر سوسائٹی کے تحت جو پودے لگائے گئے تھے، ان کی مسلسل دیکھ بھال کا سلسلہ باقاعدگی سے جاری ہے۔
آپ تمام احباب کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری محنت رنگ لانے لگی ہے اور پودوں نے نئے کونپلیں اور پتے نکالنا شروع کر دیے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ پودے زمین میں اپنی جڑیں مضبوط کر چکے ہیں اور تیزی سے پروان چڑھ رہے ہیں۔
ہماری ٹیم ان کی آبیاری اور دیکھ بھال کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ آپ سب کے تعاون اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ ان شاء اللہ جلد ہی یہ پودے توانا درخت بن کر ہمارے گاؤں کو سرسبز اور شاداب بنائیں گے۔
طالب دعا،
ممبرز
میانہ نانواں ویلفیئر سوسائٹی