Dhamthal Welfare Society دہمتھل ویلفئیرسوسائٹی

Dhamthal Welfare Society دہمتھل ویلفئیرسوسائٹی Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Dhamthal Welfare Society دہمتھل ویلفئیرسوسائٹی, Community Organization, Gujrat.

19/10/2025
25/01/2025

غریب بچے اور بچیوں کے لیے مکمل یا جزوی سکالرشپ پر آن کیمپس یا ڈسٹینس لرننگ کے تحت بی ایس سی ایس یا بی ایس آئی ٹی کرنے کا یہ دعوت نامہ اپنے ہمسائے میں موجود ایسے تمام بچوں اوربچیوں تک پہنچا دیجیے جو بارہویں کلاس پاس کر چکے،
اورجنکے والدین یا تو موجود نہیں یا وہ یونیورسٹیز میں ان کی مزید تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔
اگر آپ پام ٹری کا آن کیمپس فلی فنڈڈ سکالرشپ حاصل کر لیتے ہیں تو پام ٹری اپنے ہاں آپ کی پڑھائی کے دوران آپ کی ٹیوشن فیسز، ہاسٹلز، کھانے کے چارجز اور لانڈری سمیت سبھی اخراجات پے کرے گا۔
اگر آپ اپنے گھر میں رہتے ہوئے بھی پام ٹری کے لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کے ذریعے اپنی ڈگری مکمل کرنا چاہیں تو یہ بھی ممکن ہے بشرطیکہ آپ کے پاس اپنا لیپ ٹاپ اور اچھا انٹرنیٹ کنیکشن موجود ہو،
اس صورت میں آپ کو ہر سمیسٹر کے امتحانات دینے پانچ دنوں کے لیے پام ٹری کے کراچی، کشمیر یا جنوبی پنجاب کیمپس آنا پڑا کرے گا۔
پام ٹری کے بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس آئی ٹی پروگرام میں بچے بچیوں کے لیے 100 آن کیمپس اور 100 ڈسٹینس لرننگ سیٹس رکھی گئی ہیں،
یتیم بچے بچیوں کے لیے یہ پروگرامز فلی فنڈز سکالرزشپس کے ساتھ اویل ایبل ہیں جبکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے وہ بچے بچیاں جنکے والدین حیات ہیں نامینل سی گورنمنٹ فیسز ادا کریں گے جو دو سے چار ہزار روپے ماہانہ ہو سکتی ہے۔
ہمارے بی ایس پروگرام میں پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈین اور امیرکن یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبرز بھی لیکچرز دیتے ہیں اور سبھی بچیوں کو بی ایس کی تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ بتدریج سی ایس ایس اور پی ایم ایس جیسے مقابلے کے امتحانات کی تیاری بھی کروائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ اسلامی ادارے پام ٹری کے جنوبی پنجاب کیمپس کے گرلز پام ٹری ہاسٹلز میں پہلے ہی کشمیر سمیت پاکستان کے ہر صوبے سے بی ایس کرنے آئی سٹوڈنٹس موجود ہیں، ہاسٹلز کی یہی سہولت اگلے سمسٹر سے ہمارے بھمبر کشمیر کیمپس میں بھی اویل ایبل ہو گی۔
اگر آپ کے ریفرینسز میں کوئی بچہ یا بچی اوپر دیے گئے کرائٹیریا پر پورا اترتی ہو تو انہیں فروری دوہزار پچیس سے پام ٹری میں شروع ہونے والے بی ایس کمپیوٹرسائنس کے نئے سیشن میں ایپلائی کرنے کے لیے انکریج کیجیے۔
پام ٹری کا مین کیمپس ضلع مظفرگڑھ میں موجود ایک ٹاؤن گجرات میں پاک ارب آئل ریفائنری کے قریب واقع ہے۔
ہمارا ایپلیکیشن پراسس بہت سادہ ہے، بچیاں یا انکے والدین پام ٹری کے سکالرشپ مینیجر محترم عبدالمنان صاحب سے نیچے دیے گئے فون اور وٹس ایپ نمبرز پر رابطہ کر کے ابتدائی داخلہ فارم منگوا سکتے ہیں۔

رابطہ نمبر سکالرشپ مینیجر پام ٹری فاؤنڈیشن؛

+92 301 7464666

+92 3039965963

جزاک اللہ خیر: ٹیم پام ٹری فاؤنڈیشن

ملک محمد سلیم ولد عنایت خاں ماں بھری دے رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کا نماز جنازہ 3 بجے دہمتھل ٹبہ قبرستان میں ادا...
24/01/2025

ملک محمد سلیم ولد عنایت خاں ماں بھری دے رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں ان کا نماز جنازہ 3 بجے دہمتھل ٹبہ قبرستان میں ادا کیا جائے گا تمام دوست نمازِ جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

24/09/2024

ھم سب کے لئے منُو بھائی کی ایک پیاری سی نظم تاکہ یاد رھے باتیں کرنے سے کُچھ نہیں ھوتا -کرنا پڑتا ھے

کیہ ہویا اے؟
کجھ نئیں ہویا

کیہ ہووے گا؟
کجھ نئیں ہونا

کیہ ہوسکدا اے؟
کجھ نہ کجھ ہوندا ای رہندا اے

جو تُوں چاہنا ایں، او نئیں ہونا!
ہو نئیں جاندا، کرنا پیندا اے
عشق سمندر ترنا پیندا اے
سُکھ لئی دُکھ وی جھلنا پیندا اے
حق دی خاطر لڑنا پیندا اے
جیون لئی مرنا پیندا اے

۔۔۔منو بھائی

23/09/2024

اگر آپ گاؤں کی بہتری کے لئے کوئی تجویز دینا چاھتے ھیں یا کوئی پراجیکٹ ڈیزائن کر کے خود اس کے پیسے دینا چاھتے ھیں یا اس پر عملدرآمدمیں آپ کو مدد کی ضرورت ھے یا رضاکار کے طور پر کام کرنا چاھتے ھیں تو ملک انعام غوث یا ملک وسیم سے رابطہ یا واٹس ایپ گروپ میں شئیر کریں

22/09/2024

پچھلے چند دنوں میں دھمتھل ویلفیئر سوسائٹی کے چند کارکنان نے دارے کو صاف ستھرا کرنے کا ارادہ کیا اور اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے بہت دلجمعی سے کام کیا۔ آج کا کام درج ذیل حضرات نے انجام دیا ان کا بہت شکریہ ملک وریام، ملک یاسر، ملک انعام، ملک فیصل، ملک اعزاز، ملک افضل ، ملک بوٹا، ملک وسیم، شانی بٹ، ملک دانیال اور
سمیر بھٹی نے دارے میں جمع شدہ تمام گند اور کچرے کو صاف کیا اور اس جگہ کو بہترین حالت میں بحال کیا۔ ان کی یہ کاوش نہ صرف دارے کی صفائی تک محدود رہی بلکہ انہوں نے اسے مزید خوبصورت اور دلکش بنانے کا عزم بھی کیا ھے-

اگلے مرحلے میں دارے میں کیاریاں بنا کر شجر کاری کریں گے، جہاں پھول دار پودے لگائے جائیں گے جو نہ صرف آنکھوں کو بھلے لگیں گے بلکہ ماحول کو بھی خوشگوار بنائیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، دارے کے کچھ حصے میں ہری بھری گھاس بھی لگائی جائے گی تاکہ یہ جگہ مزید خوبصورت اور آرام دہ ہو جائے۔ اس سے دارہ ایک مثالی اور پرکشش مقام بن جائے، جس پر پورا گاؤں فخر کر سکے۔

اگر ہم اسی طرح کے مزید کام کرتے رہے تو ہمارا گاؤں ایک مثالی گاؤں بن سکتا ہے، جہاں صفائی اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ماحول دوست سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔ اس سلسلے میں تمام گاؤں والوں سے درخواست ہے کہ وہ بھی اس طرح کے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہم مل کر اپنے گاؤں کو ایک شاندار اور مثالی گاؤں بنا سکیں۔

16/09/2024
پُورے جہان  کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ھو
15/09/2024

پُورے جہان کو جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مبارک ھو

05/09/2024

فلی فنڈڈ بی ایس سکالرشپ پروگرام ان کمپیوٹر سائنس، آئی آر اینڈ سائکالوجی سٹریمز برائے خواتین۔۔
پام ٹری کے چار سالہ بی ایس پروگرام برائے خواتین کی اوپر ذکر کی گئی سٹریمز میں پاکستان بھر سے ایپلیکیشنز مطلوب ہیں۔
اس فلی فنڈڈ پروگرام میں داخل کی گئی بچیاں پام ٹری کے جنوبی پنجاب اور پونا (کشمیر) کیمپسز میں گزارے اپنے چار تعلیمی سالوں کے دوران کسی قسم کی ٹیوشن، ہاسٹل، میس یا ایگزامینیشن فیس پے نہیں کریں گی۔
سی ایس ایس کی تیاری انکے بی ایس پروگرام کی سبھی سٹریمز میں انٹگریٹڈ ہو گی جسکے لیے پام ٹری نے مختلف شعبوں کے سی ایس پیز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
اس کمپیٹیٹیو بی ایس پروگرام میں داخلے کے لیے بچیوں کا صرف غریب ہونا کافی نہیں بلکہ سبھی ایپلیکینٹس کو پام ٹری کے کمپریہینسیو تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹس سے گزرنا ہو گا۔
اگر آپ شاندار تعلیمی ریکارڈ کی حامل کسی ایسی بچی کو جانتے ہیں جو کمزور معاشی حالات یا عدم سرپرستی کے باعث ایف ایس سی وغیرہ کے بعد مزید نہیں پڑھ پائے گی تو نیچے دیے گئے وٹس ایپ نمبر پر ہمارے سکالرشپ مینیجر عبدالمنان صاحب سے رابطہ کر کے ابتدائی ایپلیکیشن فارم منگوایا جا سکتا ہے۔
رابطہ نمبر؛ 03017464666
جزاک اللہ خیر۔۔ ٹیم پام ٹری فاؤنڈیشن

30/08/2024

🩺جیل روڈ پر #لاھور سروسز ھاسپٹل کے ایمر جنسی گیٹ سے تھوڑا سا آگے چند قدم کے فاصلے پر مین جیل روڈ پر ھی یہ SIMS Lab موجود ھے یہ اتنی صاف ستھری اور معیاری لیب ھے کہ عام دیکھنے والے اسے کوئی مہنگی و پرائیویٹ لیبارٹری سمجھ کر اندر ھی نہیں جاتے اصل میں یہ سفید پوش اور عام لوگوں کیلئے لاھور کی سب سے سستی اور معیاری لیب ھے جو کہ گورنمنٹ سروسز ھاسپٹل کی ھی لیبارٹری ھے اور سروسز ھاسپٹل کے باہر مین روڈ پر موجود ھے
💥یہ لیبارٹری 24 گھنٹے کھلی ہوتی ھے
آپکو کسی ڈاکٹر نے بھی کوئی عام ٹیسٹ لکھ کر دئیے ہوں تو وہ ٹیسٹ بھی آپ یہاں سے کروا سکتے ہیں باھر کسی اور لیبارٹری سے جو ٹیسٹ دس بیس ہزار کے ہونگے وہ یہاں سے 1500 یا 2 ھزار کے ہو جائیں گے
💉ٹیسٹ CBC صرف 100 روپے میں ھو جاتا ھے 💞
💉💉💉💉💉💉اسی طرح تھائی رائیڈ ٹیسٹ Thyroid Profile T3 T4 TSH یہ صرف ایک ھزار میں ھو جاتے ہیں
ٹیسٹ ڈاکٹر کے لکھے ہوئے نہ بھی ہوں تو خود کاؤنٹر پر جا کر نام بتائیں رقم جمع کروائیں اور ٹیسٹ کروا لیں
بہترین سروس اور صاف ستھری لیب ھے
💚آپ کو اللّٰہ نے نوازا ھوا ھے اور آپ ہمیشہ کسی بڑی لیب سے ھزاروں روپے کے ٹیسٹ کرواتے ہیں تو اب آپ مہنگی لیب کو چھوڑ کر وھی ٹیسٹ یہاں SIMS Lab سے کروا لیا کریں اور جو رقم بچ جائے وہ کسی غریب سفید پوش فیملی کی مدد کر دیں، ٹیسٹ بھی ھو جائیں گے، کسی کی زندگی میں آسانی بھی پیدا ھو جائے گی اور آپکی آخرت بھی سنور جائے گی ان شاءاللہ 💞
لوگوں میں خیر بانٹیں ✍️

کاپی شدہ

Al Maalik Sky Travel المالک سکائی ٹریول
01/04/2024

Al Maalik Sky Travel



المالک سکائی ٹریول

Address

Gujrat
50380

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dhamthal Welfare Society دہمتھل ویلفئیرسوسائٹی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share