A non-profit organization working towards improvement and development of various sectors in Pakistan
14/05/2026
محمد یعقوب سیٹھی فاونڈیشن اور رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے اشتراک سے 189 ویں اور محمد یعقوب سیٹھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے 11ویں فلٹریشن پلانٹ کی گورنمنٹ کالج فار ایلمینٹری ٹیچرز گجرات ( سابقہ نارمل سکول گجرات)میں افتتاحی تقریب کی جھلکیاں۔۔۔۔صدر مرکزی انجمن تاجراں شیخ افضال مالائیں پہنا کر اور پھول پیش کر کے امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کا استقبال کررہے ہیں
14/05/2026
گجرات ( “پ ر ) رشیدہ شفیع فاونڈیشن اور محمد یعقوب فاونڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج فار ایلمنٹیری ٹیچرز گجرات میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے صدر رشیدہ فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ رب نے صاف پانی زندگی ہے پراجیکٹس سمیت انسانیت کی فلاح کے منصوبوں کے لئے ہمیں چنا درحقیقت یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کامیابی سے چل رہ ہے جسمیں میرے ساتھیوں اور ٹیم سے بڑھ کر گجرات پریس کلب کی صحافتی کمیونٹی کا بڑا عمل دخل ہے جنہوں نے اس منصوبے سمیت فاؤنڈیشن کے دیگر فلاحی پراجیکٹس کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے امتیاز کوثر نے کہا کہ عوام میں شعور بیدار کرنے اسر شاندار ٹیم بنانے میں انہی کا کردار ہے یہ بات وثوق سے کہہ رہا ہوں کہ اس وقت سب سے بڑے ہمارے ڈونر یاسر سیٹھی ہیں جو ہر منصوبے کےلئے عطیات دیتے چلے جارہے ہیں اس پراجیکٹ کی سب سے زیادہ گونج اس لئے ہے کہ اسکی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ہم نبھا رہے ہیں گورنمنٹ کی طرح منصوبہ بنا کر افتتاح کر کے فلٹریشن پلانٹ سے بری الزمہ نہیں ہوئے بلکہ فیصلہ کیا کہ اسکی مرمت تسلسل کیساتھ جاری رہیگی اور گورنمنٹ کے قایم کردہ خراب پڑے پلانٹس کو بھی ہم نے اپنے ذمہ کے لیا تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں شہر سے سب ہم نے دیہاتوں کا رخ کر لیا ہے کیونکہ وہاں کا پانی زیادہ آلودہ ہے اس ٹیم کا ہر شہری ہر طالبعلم کو حصہ بننے کےلئے اپنے علاقے میں لگے پلانٹس سے صاف پانی لیکر ہمسایوں تک پہنچانا چاھیے اور نیکی کاموں میں حصہ دار بننا چاھیے الحمد اللہ آج 189فلٹرپلانٹ لگ چکے ہیں جو ورکنگ پوزیشن میں ہیں انشاءاللہ دو اڑھائی ماہ میں رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا آغاز ہو رہا ہے جہاں 20 سے 25فیصد چارجز لئے جائیں گے
14/05/2026
صدر گجرات پریس کلب سید نوید شاہ نے کہاکہ نیکی بھلائی کے کاموں کیلئے رب اپنے بندوں کو چن لیتا ہے جنہیں دیکھ کر کارواں بنتا چلا جاتا ہے امتیاز کوثر جیسی شخصیت حقیقی معنوں میں لوگوں کی تکالیف دیکھ کر دکھی ہو جاتی ہے اور اس دکھ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے لوگوں کی بھلائی کیلئے ایسے پراجیکٹ لائے جن کی واقعی اہلیان گجرات کو ضرورت ہے اور آج الحمدللہ تین تین پراجیکٹ نہ صرف جاری و ساری ہیں بلکہ لوگ ان پراجیکٹس میں شامل ہونا اپنے لئے باعث فخر سمجھتے ہیں امتیاز کوثر ماضی میں ان منصوبوں کی تشہیر کے قائل نہیں تھے لیکن جب انہوں نے پریس کلب کے پلیٹ فارم پر پہلی تقریب منعقد کی اور لوگوں کئ دلچسپی دیکھی تو انہوں نے ان پراجیکٹ میں ہمیں میڈیا کو شامل رکھا اور الحمد اللہ شہر میں آج عوامی فلاح کے منصوبوں میں ہم کہہ سکتے ہیں کہ گجرات پریس کلب کے نہ ہی کردار کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی انکے بغیر مکمل کیا جاسکتا ہے خوشی ہے کہ امتیاز کوثر کیساتھ عوامی خدمت کیلئے یاسر سیٹھی نہ صرف انکے شانہ بشانہ ہیں بلکہ وہ بڑھ چڑھ کر اپنی ذاتی گرہ سے فیملی کی جانب سے ہر پراجیکٹس میں پیش پیش ہیں
14/05/2026
گجرات ( پ ر ) رشیدہ شفیع فاونڈیشن اور محمد یعقوب فاونڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ کالج فار ایلمنٹیری ٹیچرز گجرات میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتےہوئے پرنسپل عرفان انجم نے کہا کہ امتیاز کوثر اور یاسر سیٹھی کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کو عملی جامہ پہنایا اور یہاں صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی امتیاز کوثر اور انکی فیملی مبارکباد کی مستحق ہے جنہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹراما سنٹر نہ صرف بنایا بلکہ اسکی مکمل دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں تقریب سے ساجد ندیم نت اور سیٹھ قمر خورشید صراف نے بھی خطاب کیا
14/05/2026
گجرات ( پ ر) رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن اورمحمد یعقوب سیٹھی فاونڈیشن کے اشتراک سے 189 واں اور محمد یعقوب سیٹھی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے گورنمنٹ کالج فار ایلمینٹری ٹیچرز کچہری روڈ ( سابقہ نارمل سکول گجرات) میں 11ویں فلٹریشن پلانٹ کاافتتاح۔ صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر، محمد یاسر یعقوب سیٹھی،اخلاق شفیع،صدر پریس کلب گجرات سید نوید شاہ،صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ افضال احمد نے کیا افتتاحی تقریب میں جنرل سیکرٹری فاونڈیشن شیخ ابرار سعید، ،سیٹھ قمر خورشید صراف،عرفان انجم پرنسپل گورنمنٹ کالج فار ایلمینٹری ٹیچرز گجرات،چوہدری ساجد ندیم نت،سید مبشر الحسن ایجوکیشن آفیسر،ملک بابر نسیم، محمد جاوید اشرف بھٹہ۔ملک ظفر۔میر ثقلین ۔یاسر محمود۔ملک بلال ظفر۔سیٹھ زبیر۔شیخ عمیر باری۔شیخ رحمت باری۔کاشف نذیر۔چوہدری یسین گوندل۔شاہد عباس ودیگر شخصیات شریک تھیں
13/05/2026
گجرات ( پ ر) رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرپرسن رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن نور العین قریشی ڈپٹی کمشنر گجرات کی زیر صدارت اور صدر رشیدہ شفیع فائونڈیشن امتیاز کوثر کی میزبانی میں گجرات جمخانہ کانفرنس ہال میں ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور درود پاک رسول مقبول صل اللہ علیہ و آلہٖ وسلم سے ہوا۔ سابقہ اجلاس کی کاروائی رپورٹ جنرل سیکرٹری شیخ ابرارسعید نے پیش کی فنانس سیکرٹری چوہدری توصیف عبداللہ نے اکاؤنٹس کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس سے جنرل سیکرٹری رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن شیخ ابرار سعید،چوہدری توصیف عبداللہ ،میاں غلام محی الدین،اخلاق شفیع ،حاجی جاوید اشرف بھٹہ،چوہدری احسان وڑائچ نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں ڈائریکٹرز رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن حاجی جاوید اشرف بھٹہ،اخلاق سفیع،چوہدری اسحاق بوکن ،عاصم مشتاق بٹ،سیٹھ قمر خورشید،چوہدری علی شان جمشید،مرزا اشفاق بشیر ،چوہدری رخسار میلو، چوہدری سہیل نواز ریحانیہ،چوہدری رضوان عمر،محمد فیاض،ندیم احمد سندھو اور دیگر نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے کہا کہ یہ جان کر بہت تسلی ہوئی ہے کہ ہم نے رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر کے لئے اعلیٰ معیار کی حامل تمام مشینری پرچیز کی ہے جو بلاشبہ سرکاری اور بڑی پرائیویٹ لیبز کے مقابلہ کی ہے 15 مئی تک مشینری کی ڈلیور ی شروع ہو جائئ گی ۔چونکہ یہ مشینری انتہائی مہنگی ہے جسکی 24 گھنٹے سیکورٹی کیلئے بھی مؤثر اقدامات کیے جائیںگے ۔تمام سٹاف میرٹ پر ہائیر کیا جا? اس سلسلے میں کوئی سفارش قبول نہ کی جا?۔ہمیں ادارے کو اہمیت دینی ہے نہ کہ تعلقات کو۔پروفیشنل لوگوں کو جابز دی جائیں ۔کوئی بھی ادارہ صرف بلڈنگ اور مشینری سے ہی نہیں بلکہ ہیومن ریسورس بھی بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔جتنا کوالیفائیڈ سٹاف ہو گا اتنا ہی آپکے ادارے کا نام ہو گا۔یہ بھی اچھی بات ہے کہ آپ نے پی ایچ سی سے لائسنس کے حصول پر بھی کام شروع کر دیا ہے سرکاری سطح پر جو سپورٹ أپکو چاہئے بتائیں فراہم کر دی جاے گی ۔اس موقع پر صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر ڈیڑھ سے دو ماہ میں فنکشنل ہو جائے گی۔اسی ماہ مشینری اور ایکوئپمنٹ پہنچنا شروع ہو جاے گا۔تمام سٹاف میرٹ پر اور پروفیشنل رکھا جائیگا۔جسطرح رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کا میگا فلاحی پراجیکٹ واٹر فلٹریشن پلانٹس لوگوں کیلئے بڑا فلاحی پراجیکٹ اور اعتماد کا نشان بن چکا ہے۔انشائ اللہ رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر بھی لوگوں کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترے گاپوری گجرات ڈویژن میں اسکے کولیکشن سینٹر بنائیں گے ۔رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن کی تمام میٹنگز کے کھانوں اور ریفریشمنٹ کے تمام اخراجات ہمارے بورڈ آف ڈائریکٹرز ذاتی جیبوں سے خرچ کرتے ہیں فاؤنڈیشن کا ایک روپیہ بھی اس مد میں خرچ نہیں کیا جا تا۔لیب میں بلڈ ٹیسٹس،ایکسرے،ای سی جی الٹراساؤنڈ ،سی ٹی سکین سے لیکر ایم آر آئی تک ٹیسٹس کی سہولت فراہم ہو گی ۔ڈاکٹر تقریبا 20کروڑ خرچ کر چکے ہیں ۔ڈونرز اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔آصف ہاشمی اور انجینیر قمرالزمان کی رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔جس پر انہیں بھرپور دلی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر معروف ڈاکٹر آصف ہاشمی جناح ہاسپٹل لاہور کنسلٹنٹ رضیہ خورشید ڈائگناسٹک سینٹر نے لیب کے لئے خریدی جانے والی تمام مشینری اور ایکوئپمنٹ کے متعلق بتایا کہ یہ تمام مشینری پاکستان کی بڑی پرائیویٹ اور سرکاری لیبز کے معیار کی ہے ۔سٹیٹ آف دی آرٹ لیب ہو گی۔ٹیسٹس کا معیار کسی بڑی پرائیویٹ لیب سے کم نہیں ہو گا ۔اس کیلئے سرکاری سطح کے لائسنس حاصل کیے جائیں گے سٹاف پروفیشنل اور کوالیفائیڈ رکھا جا? گا۔ٹیسٹس کے ریٹس دوسری لیبز سے تقریبا ایک تہائی ہونگے۔لیکن معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔اس موقع پر انہوں نے لیب کی مکمل ورکنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی
12/05/2026
گجرات ( پ ر) صدر رشیدہ شفیع فائونڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ سوہل خورد میں فلٹریشن پلانٹ کے قیام کا سہرا سابق پرنسپل نیلم ملک اور اہل علاقہ کے سر ہے جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ مکمل ہواس وقت 25سے 30سکولز میں فلٹریشن پلانٹ نصب کیے جاچکے ہیں جہاں طلبائ و طالبات صاف پانی سے مستفید ہو رہے ہیں خواہش ہے کہ کوئی علاقہ ایسا نہ رہے جہاںصاف پانی نہ پہنچ رہاہوں ا نہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کیلئے عطیات دینے والوںنے نیکی بھلائی کاجو کام کیا ہے اسکا اجر رب کی ذات کیجانب سے انہیںملتا رہیگا الحمداللہ رشیدہ شفیع فائونڈیشن کاصاف پانی پراجیکٹ پاکستان کا کامیاب ترین پراجیکٹ ہے اس علاقے میں پروفیسر مظہر ہاشمی ہماری ٹیم کا اہم حصہ ہیںجن کیساتھ ملکر اردگر د کے دیہاتوں کو آلود ہ پانی سے نجات دلوانے کیلئے ہم ملکر کام کررہے ہیں انشائ اللہ سکول میں زیر تعلیم میری بیٹیاں صاف پانی کے حوالے سے لوگوں میںشعوربیدار کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں ۔
12/05/2026
گجرات ( پ ر) سی ای او ایچوکیشن اخترخان نے سوہل خورد میںفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی ہماری زندگی میںخاص اہمیت ہے چاہے وہ پودوں کیلئے ہوں یا ہمارے جینے کیلئے نیکی بھلائی کیلئے کام کرنیوالے لوگ درحقیقت انسانیت کی بقائ کے مشن پرکاربند ہیںجسمیں نئی نسل کا اہم کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جو لوگ دوسروں کا احساس کرتے ہیں وہ ہر میدان میں کامیاب ہوتے ہیں آج کی تقریب بھی اسی احساس سے جڑی ہے تاکہ لوگ صاف پانی پی کر 80فیصدبیماریوں سے نجات حاصل کر سکیں ہمارے مستقبل کا درو مدار بھی ہمارے رویوں سے ہے کہ ہم اپنے سے اردگرد ماحول اورلوگوں سے پیار کریں تاکہ یہ سلسلہ یونہی آگے بڑھتا چلاجائے پروفیسر مظہر ہاشمی نے کہا کہ رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام صاف پانی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹ لوگوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہیںجن میں اہل علاقہ کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں جنہوں نے دل کھول کر فلٹریشن پلانٹ کیلئے عطیات اپنی ذاتی گرہ سے ادا کےے اورآج رب کریم کے فضل و کرم سے اس منصوبہ کا باقاعدہ افتتاح ہوچکا ہے ۔
12/05/2026
گجرات ( پ ر)”رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے زیر اہتمام سوہل خورد میںسابق پرنسپل نیلم ملک ،صدررشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر، اخلاق شفیع نے اپنی فیملی اور پروفیسر مظہرہاشمی کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سوہل خورد میں پبلک پارٹنر شپ کے تحت نصب ہونیوالے 186ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا تقریب میں سی ای او ایچوکیشن اخترخان، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ ، پروفیسر ظفر اقبال ہاشمی، سنیئر ہیڈ ماسٹر مدثر جاوید منج، چوہدری انور آف لدھا سدھا، چوھدری نسیم وڑائچ، زبیر ہاشمی، سیٹھ ریاض، سیٹھ اعظم، ماسڑ ارشد، عتیق احمد، شاہزیب شاہد، چوھدری ظہیر، حافظ یاسر، افتخار، چوھدری خالد، چوھدری خرم ڈھلو ودیگر شخصیات بھی موجود تھے فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب میں سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول سوہل خورد نیلم ملک نے دس لاکھ ،بانی گرین ایکسپریس آرگنائزیشن مظہر الحق ہاشمی نے چھ لاکھ ،جنرل سیکرٹری گجرات ویلفیئر فورم چوھدری ظفر اقبال آف لاہوریاں نے ایک لاکھ بیس ہزار، محمد آصف سوہل نے ایک لاکھ اور سیٹھ صابر سوہل نے ایک لاکھ روپے عطیہ کیا منصوبہ22 کی لاگت سے مکمل ہوا جسمیںباقی عطیات اہل علاقہ کے مخیر حضرات نے دئیے۔ سکول کی طلبہ نے تقریریں اورٹیبلوں بھی پیش کی ہے اور مہمانوں کا شیلڈز دی گئی جبکہ ہیڈ مسٹریس سکول ہذا نبیلہ اشرف اور سیکنڈ ہیڈ مسٹریس صوفیہ بتول ہاشمی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
11/05/2026
گجرات ( ) صدر رشیدہ شفیع فائونڈیشن امتیاز کوثر نے شامپور کھوکھراں میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ صاف پانی زندگی ہے ‘‘کہ سلوگن پر عمل پیرا ہو کر ہم ابتک 185فلٹریشن پلانٹ لگا چکے ہیں جسکا کریڈیٹ عوام کو جاتا ہے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے یہ منصوبہ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہم گجرات شہر کے لوگوں کیلئے یہ منصوبہ لائے لیکن جب مصافاتی علاقوں کے پانی کی لیب رپورٹ آئی تو وہ زیادہ آلودہ ثابت ہوا جس کی وجہ سے اسکا دائرہ اختیار دیہی علاقوں تک پھیلا دیا ہے چوہدری حسین الٰہی کی خواہش کی بدولت ہم نے 150پر اس منصوبے کو روکنے کی بجائے اب اسے مستقبل میں جاری و ساری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہر علاقے کے لوگوں تک صاف پانی پہنچ سکے بلاشبہ اس وجہ سے ضلع گجرات میں ہر جگہ فلٹریشن پلانٹ کیوجہ سے ہیپا ٹائٹس کے مرض میں نمایاں کمی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کی مقبولیت کے بعد رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا آغاز بھی جلد ہو رہا ہے جس میں ہر طبقہ مستفید ہوگا ہزاروں روپے میں ہونیوالے ٹیسٹ اپ چند روپوں میں ہونگے انہو ں نے کہا کہ صاف پانی پراجیکٹ میں یاسر سیٹھی کا نام عطیات دینے والوں میں سرفہرست ہے جو سب سے بڑھ چڑھ کر اس پراجیکٹ کیلئے عطیات دیتے چلے جارہے ہیں سابق صدر گجرا ت چیمبر چوہدری وحید الدین ٹانڈہ نے کہا کہ شامپور کھوکھراں کے لوگوں کو ہیپا ٹائٹس سمیت کئی بیماریوں سے نجات دلوانے کیلئے ملک نعیم کی کاوشیں ناقابل فراموش ہیں جن کی خواہش کی بنائ پر یہاں 185واں فلٹریشن پلانٹ لگ چکا ہے ہمارا دین بھی یہی کہتا ہے کہ دوسروں کیلئے آسانیاں پید اکریں عوامی نمائندوں پر تمام تر ذمہ داریاں نہ چھوڑ دیں بلکہ اپنے علاقے اپنے گائوں کیلئے خود بھی آگے بڑھیں نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں و ہ علاقائی بہتری اور فلاح کیلئے تنظیمیں تشکیل دیں اور ایسے پراجیکٹ کو سپورٹ کریں انشائ اللہ ہم دریا کنارے آباد جتنے بھی دیہات ہیں وہاں کے مکینوں کو آلودہ پانی سے نجات دلوانے کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائیں گے اس موقع پر سابق وزیر آزاد جموں کشمیر چوہدری اکبر ابراہیم،حاجی فیاض عالم۔چوہدری وحید الدین ٹانڈہ۔شیخ ابرار سعید۔اخلاق شفیع ۔سیٹھ قمر خورشید صراف ، ملک محمد طارق ودیگر شخصیات موجود ہیں۔
11/05/2026
گجرات ( پ ر) شامپور کھوکھراں میں فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے سابق چےئرمین ملک نعیم آف شامپور کھوکھراں نے کہا کہ دو ر دراز کے علاقوں میں فلٹریشن پلانٹ لگانے پر ہم رشیدہ شفیع فائونڈیشن کے صدر امتیاز کوثر اور انکی ٹیم کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لوگوں کو صا ف پانی کا حصول یقینی بنا دیا انشائ اللہ لوگوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اپنے گھر سے سادگی کی نئی روایا ت کا آغاز کرینگے تاکہ پورے علاقے کے لوگ اس پر عمل پیرا ہو سکیں ہمیشہ ہماری ٹیم نے غلط کام کرنیوالوں کی حوصلہ شکنی کی منشیات اور اسلحہ کی وبائ پھیلانے والوں کا قلع قمع ضروری ہے اسے اپنے زور بازوں اور زبان کی طاقت سے بھی روکیں گے قائدین سے بھی درخواست کی ہے کہ ایسے کرنیوالوں سے چھٹکارا پانا ممکن ہے انشائ اللہ ہر گائوں میں جہاں پانی کی ضرورت ہوئی فلٹریشن پلانٹ ضرور نصب ہوگا آئندہ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ انکے گائوں میں فلٹریشن پلانٹ نصب نہیں ہم امتیاز کوثر کے ممنون ہیں جو لاہور اور اسلام آباد میں بڑی لیبارٹریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے گجرات میں رضیہ خورشید ڈائیگناسٹک لیب کا قیام ممکن بنا رہے ہیں ٹراما سنٹر میں بھی امتیاز کوثر فیملی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں دعا ہے کہ رب کریم انکے رز ق میں مزید برکت عطائ فرمائے ملک طارق آف شامپور کھوکھراں نے کہا کہ قائدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے شکر کوٹ لنک روڈ بھی جلد مکمل ہونے کا یقین دلادیا ہے گائوں شامپور کھوکھراں کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب وقت کی ضرورت تھی آلود ہ پانی سے لوگوں کو نجات دلانے کیلئے ہماری فیملی نے فلٹریشن پلانٹ لگوانے کیلئے رشیدہ شفیع فائونڈیشن سے رجوع کیا جن کی بدولت یہ خواب حقیقت میں تبدیل ہو گیا انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ناراضگی نہیں فیملی کی جانب سے متفقہ طور پر رفیصلہ کر دیا گیا ہے کہ یونین کونسل شامپور کھوکھراں کیلئے ملک نعیم ہمارے امیدوار ہونگے چوہدری وجاہت حسین اور چوہدری حسین الٰہی جو بھی ڈیوٹی اہل علاقہ کی خدمت کیلئے لگائیں گے ہم آمین کہتے ہوئے آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب یقینی بنانے پراہل علاقہ مبارکباد کے مستحق ہیں اور دعا ہے کہ رب کریم ہمیں اس کا اجر بھی عطائ کر ے ۔
Address
First Floor Saeed And Co Near Bank Of Punjab Sargodha Road
Be the first to know and let us send you an email when Rasheeda Shafi Foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.