17/07/2026
اصلاح ویلفیئر سوسائٹی بھدر
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم اصلاح ویلفیئر سوسائٹی بھدر کے تمام ذمہ داران، اراکین، رضاکاروں اور کارکنان اپنے امیرِ محترم جناب سرفراز احمد کرم الٰہی صاحب کے وصال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔
مرحوم ایک ایسے مخلص، دردِ دل رکھنے والے اور خدمتِ انسانیت کے جذبے سے سرشار انسان تھے جنہوں نے اپنی زندگی معاشرے کی بھلائی کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی قیادت میں علاقے میں ایمبولینس سروس کا قیام، جامعہ، ہسپتال، ایجوکیشنل کمپلیکس اور فلاحی منصوبوں کی بنیاد رکھی گئی۔ انہوں نے صرف ادارے ہی قائم نہیں کیے بلکہ گاؤں گاؤں خدمتِ انسانیت کا شعور بیدار کیا، لوگوں کو نیکی، تعاون اور رفاہِ عامہ کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا اور خدمت کو ایک تحریک کی شکل دی۔
آج ہم صرف اپنے امیر سے محروم نہیں ہوئے بلکہ علاقہ ایک ایسے عظیم انسان، مخلص رہنما اور خاموش خادم سے محروم ہو گیا ہے جس کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔ ان کی زندگی آنے والی نسلوں کے لیے خدمت، اخلاص اور ایثار کی روشن مثال رہے گی۔
ہم اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی تمام نیکیوں کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ان کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب، اصلاح ویلفیئر سوسائٹی کے تمام ساتھیوں اور وابستگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے مشنِ خدمتِ انسانیت کو اسی اخلاص، دیانت اور استقامت کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔