National Welfare Society,GRW (Reg)

National Welfare Society,GRW  (Reg) Small actions, big change! Be Play a Role in Development of Nation !!!

14/04/2025
گوجرانوالہ۔(    بمعہ تصویر     )13اپریل2025 ملک عزیز کو جن موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے درختوں کی تعداد میں اضافہ ان کے اث...
14/04/2025

گوجرانوالہ۔( بمعہ تصویر )13اپریل2025
ملک عزیز کو جن موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے درختوں کی تعداد میں اضافہ ان کے اثرات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ جنگلات اور ماحولیات کا تحفظ صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام کو بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے ۔ عوام کو نہ صرف نئے پودے لگانے چاہئیں بلکہ اپنے گھروں اور گردو نواح میں پہلے سے موجود پودوں کی تناور درخت بننے تک حفاظت بھی کرنی چاہیے تاکہ ہم روزافزوں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی مبشر حسین بٹ نے اعوان ویلفیئر سوسائٹی گوجرانوالہ۔اور ہارٹیکلچرل سوسائٹی کے اشتراک سے کشمیر روڈ پیپلز کالونی میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملک محمد جمیل اعوان جنرل سیکرٹری پنجاب اعوان ویلفیئر سوسائٹی ،ملک فرید اعوان ایڈووکیٹ،رانا سجاد احمد صدر ہارٹیکلچرل سوسائٹی کے علاوہ شہر کی ممتاز علمی ،ادبی، سماجی شخصیات سوشل ویلفیئر سوسائٹیز کے نمائند گان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ملک محمد جمیل اعوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، درخت ہمارے ماحول کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں ، پوری قوم اور بالخصوص نوجوان اور شہری ،کسان بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ موسمیاتی تبدیلی کے جن چیلنجوں کا ملک کو سامنا ہے ان سے نمٹنے میں ہم بھی اپنا حصہ ڈال سکیں ۔
کیپشن تصویر۔
گوجرانوالہ۔اعوان ویلفیئر سوسائٹی اور ہارٹیکلچرل سوسائٹی کے اشتراک سے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں مبشر حسین بٹ، نجف شیرازی ،ملک محمد جمیل اعوان ،ملک فرید اعوان ایڈووکیٹ،رانا سجاد احمد و دیگر کے ہمراہ پودا لگا کر دعا مانگ رہے ہیں۔

Address

Peoples Colony, Kashmir Road
Gujranwala
52250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Welfare Society,GRW (Reg) posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to National Welfare Society,GRW (Reg):

Share