Al Markaz GB

Al Markaz GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Al Markaz GB, Community Center, مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت, Gilgit.

المرکز GB مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت کا آفیشل چینل ہے۔ جو قائد ملت آغا سید راحت حسین الحسینی و صدر انجمن امامیہ گلگت کی زیر سرپرستی میں چل رہاں ہے۔ سب اس پیج کو فالو کریں۔ ہمارا چینل ۔ فیس بک ، یوٹیوب ، انسٹاگرام ، ٹیوٹر، پر باقاعدہ ریلیز ہوا ہے۔

ہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر اور اس کے ساتھ منسلک گمراہ کن تاثر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے ذریع...
30/05/2026

ہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس تصویر اور اس کے ساتھ منسلک گمراہ کن تاثر کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جس کے ذریعے قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی صاحب کو حفیظ الرحمن کی سیاسی مہم سے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح کیا جاتا ہے کہ آغا سید راحت حسین الحسینی صاحب، اور مرکز کا حافظ حفیظ الرحمن یا کسی بھی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم اور سیاسی کمپین کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ نہ اس حوالے سے کوئی مشاورت ہوئی ہے، نہ حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی قسم کی انتخابی مہم چلائی گئی ہے۔ مزید برآں، گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے قائدِ ملتِ جعفریہ آغا سید راحت حسین الحسینی صاحب کا باقاعدہ مؤقف جمعہ کے خطبے میں واضح طور پر بیان کیا جا چکا ہے۔ لہٰذا عوام الناس سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات پر یقین نہ کریں اور صرف مستند ذرائع سے جاری ہونے والے بیانات کو ہی معتبر سمجھیں۔ ہم اس قسم کے پروپیگنڈے، حقائق کے منافی مواد اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ذمہ دار افراد و عناصر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حقیقت کے منافی مواد پھیلانے سے گریز کریں۔ مزید معلومات اور وضاحت کے لیے مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے دفتر یا سوشل میڈیا پلیٹ فارم “المرکز TV” کے دفتر سے رابطہ کرے شکریہ

ترجمان ، قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آقائے سید راحت حسین الحسینی

30/05/2026

قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان، آغا سید راحت حسین حسینی، الحسینی نے اپنے خطبہ جمعہ میں انتخابی مہمات میں تمام سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور کارکنان سے اپیل کیا ہے کہ وہ ماہِ حرام کے تقدس، ایامِ شہادت، ایامِ عزا اور روزِ سوگ کی حرمت کا مکمل احترام کریں۔ انتخابی سرگرمیوں کے دوران صبح سے شام تک ناچ گانے، لہو و لعب اور ایسے تمام امور سے اجتناب کیا جائے جو اسلامی اقدار، مذہبی شعائر اور عوامی جذبات کی پامالی کا سبب بنتے ہوں۔ اسلامی معاشرے میں سیاسی سرگرمیاں اخلاق، شائستگی اور دینی حدود کے اندر رہ کر انجام دی جانی چاہئیں۔ انتخابی مہم کا مقصد عوامی خدمت کے پروگرام پیش کرنا اور شعور بیدار کرنا ہے، نہ کہ ایسے طرزِ عمل کو فروغ دینا جو مقدس ایام کی بے حرمتی اور معاشرتی اقدار کی تضعیف کا باعث بنے۔ہم تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات، مقامی روایات اور مقدس ایام کے احترام کو مقدم رکھتے ہوئے اپنی انتخابی مہمات کو مہذب، باوقار اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھائیں، تاکہ دینی شعائر کی حرمت بھی برقرار رہے اور جمہوری عمل بھی مثبت اور تعمیری ماحول میں جاری رہ سکے۔

ترجمان QMJ GB




















آج بروز جمعہ مورخہ 29 مئی 2026 آج بعد از نمازِ جمعہ، مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت  میں سانحہ 1988ء کی 38ویں مرکزی برسی کے...
29/05/2026

آج بروز جمعہ مورخہ 29 مئی 2026

آج بعد از نمازِ جمعہ، مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں سانحہ 1988ء کی 38ویں مرکزی برسی کے موقع پر ایک عظیم الشان، پُروقار اور عقیدت سے بھرپور اجتماع منعقد ہوا۔ اس اجتماع میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے شہدائے 1988ء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ یہ بامقصد پروگرام قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کی سرپرستی میں منعقد ہوا، جس سے اجتماع کی اہمیت اور وقار میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس موقع پر حجت الاسلام والمسلمین شیخ علی نقی حیدری نے سانحہ 1988ء کے پس منظر، اسباب اور اثرات پر جامع اور پُراثر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ 1988ء محض ایک المناک واقعہ نہیں بلکہ یہ مظلومیت، صبر، استقامت اور حق پر ثابت قدمی کی ایک روشن مثال ہے۔ شہدائے گلگت بلتستان نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملتِ تشیع کو بیداری، شعور اور وحدت کا پیغام دیا جو آج بھی ہماری رہنمائی کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا کہ 1988ء میں گلگت بلتستان کے پُرامن عوام کے خلاف ایک منظم اور سوچی سمجھی سازش کے تحت جارحیت کی گئی، مگر اہلِ ایمان نے شدید آزمائشوں کے باوجود صبر، بصیرت اور استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ خصوصاً جلال آباد کے شہداء نے اپنی ثابت قدمی اور قربانی سے تاریخ میں جرأت و وفاداری کی لازوال مثال قائم کی۔
شیخ علی نقی حیدری نے کہا کہ شہدائے 1988ء کی قربانیاں تاریخِ گلگت بلتستان کا ایک روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں۔ انہی پاکیزہ قربانیوں کے نتیجے میں آج ملتِ تشیع اپنے دینی تشخص کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور مومنین آزادی کے ساتھ دینِ اسلام پر عمل پیرا ہیں۔ آخر میں شہدائے 1988ء کے ایصالِ ثواب، درجات کی بلندی، ملت کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جو لہو 1988ء میں بہا، وہ آج بھی ہمیں بیداری اور استقامت کا پیغام دے رہا ہے۔

ترجمان QMJ GB
ترجمان المرکز گلگت

آج بروز جمعہ مورخہ 29 مئی 2026 آج بعد از نمازِ جمعہ یومِ تکبیر کے موقع پر زیرِ سرپرستی قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان، آ...
29/05/2026

آج بروز جمعہ مورخہ 29 مئی 2026

آج بعد از نمازِ جمعہ یومِ تکبیر کے موقع پر زیرِ سرپرستی قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان، آغا سید راحت حسین الحسینی ایک عظیم الشان اور بامقصد پروگرام منعقد ہوا۔ اس موقع پر پروفیسر ابرار صاحب نے پُراثر اور فکرانگیز خطاب کیا جس میں انہوں نے 28 مئی 1998 کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چاغی کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت عطا کی اور یہ دن قومی خودداری، اتحاد اور عزمِ استقلال کی روشن علامت بن گیا۔ پروفیسر ابرار صاحب نے اس بات پر زور دیا کہ یومِ تکبیر ہمیں باہمی اتحاد، خود انحصاری اور وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے ثابت قدم رہنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط قومیں قربانی، مسلسل محنت اور پختہ یقین سے تشکیل پاتی ہیں۔ اسی تناظر میں آج 28 مئی کو پورے پاکستان میں یومِ تکبیر ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، جو محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ان کی ٹیم کی بے مثال خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ چاغی کے ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور قومی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنیاد فراہم کی۔ یومِ تکبیر ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ قومی عزم، قربانی اور استقلال ہی مضبوط دفاع اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

ترجمان QMJ GB
پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان پائندہ باد

29/05/2026
فقر اور دعائے عرفہ
26/05/2026

فقر اور دعائے عرفہ

بسم اللہ الرحمن الرحیمعید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر نمازِ عید کے اجتماعات کے حوالے سے درج ذیل اوقات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔...
26/05/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عید الاضحیٰ کے بابرکت موقع پر نمازِ عید کے اجتماعات کے حوالے سے درج ذیل اوقات سے آگاہ کیا جاتا ہے۔

امامیہ عیدگاہ جوٹیال گلگت
نمازِ عید صبح ٹھیک 7:00 بجے ادا کی جائے گی۔
آغا خان شاہی پولو گراونڈ گلگت
نمازِ عید صبح ٹھیک 8:00 بجے ادا کی جائے گی۔
تمام مومنین سے گزارش ہے کہ نمازِ عید میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت فرمائیں اور عیدگاہ تشریف لاتے وقت باوضو ہو کر آئیں۔
اپنے ساتھ جانماز ضرور لائیں، تا کہ نماز کی ادائیگی بہترین انداز میں انجام دی جا سکے۔
مزید یہ کہ جن مومنین کے پاس ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہو، وہ اپنے اور دیگر نمازی حضرات، بزرگوں اور نوجوانوں کو بھی اپنے ساتھ عیدگاہ لانے میں تعاون کریں، تا کہ زیادہ سے زیادہ افراد اس عظیم اسلامی اجتماع میں شریک ہو سکیں۔
آئیں اس مبارک دن کو اتحاد، اخوت، محبت اور اسلامی شعائر کی عظمت کے ساتھ منائیں اور اپنے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو بھی نمازِ عید میں شرکت کی ترغیب دیں۔

منجانب ۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان

المرکز گلگت بلتستان

Address

مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al Markaz GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share