Gilgit-Baltistan Grand Qaumi Jirga

Gilgit-Baltistan Grand Qaumi Jirga A platform representing popular demands of the people of Gilgit-Baltistan

24/06/2025

ہنزہ علی آباد پریس کلب کے سامنے احسان علی ایڈوکیٹ اور اس کے ساتھیوں کے حق میں آج پانچویں روز بھی احتجاج جاری گلگت بلتستان حکومت کو متنبہ کیا جاتا ہے کی فلفور اسیروں کو رہا کیا جائے.

آج چوتھے دن ہنزہ میں گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ ہم حکومت کو متنبہ کر...
23/06/2025

آج چوتھے دن ہنزہ میں گلگت بلتستان ایکشن کمیٹی کے اسیر رہنماؤں کی رہائی کے لیے احتجاجی کیمپ جاری ہے۔ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ گلگت بلتستان کے سیاسی قیدیوں کے خلاف جھوٹ پر مبنی ایف آئ آر واپس لیکر ان کو رہا نہیں کیا گیا تو یے احتجاجی سلسلہ وسیح تر ہوتا جائے گا۔ ہنزہ کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتجاج میں شرکت کر کے ہنزہ و گلگت بلتستان کے بیٹوں اور قائدین کے ساتھ بھر پور یکجھتی کا مظاہرہ کریں۔

28 June, join protest in Karachi. پریس ریلیز 22, جون، کراچی۔ گلگت بلتستان یوتھ، کراچی کی ایک ہنگامی میٹنگ، ناظم آباد کرا...
23/06/2025

28 June, join protest in Karachi.
پریس ریلیز

22, جون، کراچی۔ گلگت بلتستان یوتھ، کراچی کی ایک ہنگامی میٹنگ، ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوئی، میٹنگ میں گلگت بلتستان کی قومی جماعتوں کے نمائندوں نے، عوامی ایکشن کمیٹی کی اسیر رہنماؤں کی رہائی، لینڈ ریفارمز ایکٹ، منرلز اینڈ مائننگ ایکٹ اور گلگت بلتستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، میٹنگ میں ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی بھی بھرپور مذمت کی گئی اور متفقہ طور پر درجہ ذیل مطالبات کے حصول کےلئے 28 جون، بروز ہفتے کو کراچی میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا۔

1. گلگت بلتستان میں غیر قانونی و جبری قید عوامی رہنماؤں کی فلفور رہائی کےلئے۔
2. لینڈ ریفارمز ایکٹ کو کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکا، فلفور ایسے تمام نوآبادیاتی و جبری قوانین کا خاتمہ۔

3. منرلز اینڈ مائننگ ایکٹ کی مخالفت اور خاص کر اس ایکٹ کے درپردہ مقبوضہ و متنازع خطے میں ممکنہ امریکی مداخلت کی مخالفت ۔

4.متنازع و مقبوضہ خطے سے شیڈول فورتھ اور اے ٹی اے سمیت تمام غیر قانونی و کالے نوآبادیاتی قوانین کا خاتمہ۔

4. فلسطین اور ایران سمیت دیگر محکوم خطوں پر عالمی دہشت گرد امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کی مزمت و مخالفت۔

گلگت بلتستان یوتھ الائنس کراچی

22/06/2025

Comrade Saqib Ismail of the Inqalabi Communist Party speaking at a rally organized against the ongoing state repression in Gilgit-Baltistan!

✊ An injury to one is an injury to all!
✊ Down with state repression!
✊ Long live resistance!
✊ Release Ehsan Ali and all other leaders of the Awami Action Committee!
✊ Workers of the world, unite!

22/06/2025

آج سنٹرل فلیٹس، فیصل ٹاؤن، لاہور میں انقلابی کمیونسٹ پارٹی کی طرف سے گلگت بلتستان میں جاری ریاستی جبر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ گلگت بلتستان میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہیں جھوٹے الزامات کے تحت بدترین حالات میں رکھا گیا ہے۔ ان کا جرم یہ ہے کہ وہ محنت کش عوام کے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہے تھے اور ان کی زمینوں کی لوٹ مار کے خلاف مزاحمت کر رہے تھے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے راہنماؤں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور عوامی ایکشن کمیٹی کے تمام مطالبات تسلیم کیے جائے۔

اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماؤں کو فوری طور پر رہا نا کیا گیا تو ہم حتجاجوں کا سلسلہ بڑھاتے ہوئے لاہور بھر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے موقف کو لے جائیں گے نا صرف لاہور میں بلکہ ملک گیر سطح پر جاری احتجاجوں کے سلسلے کو تیز کریں گے۔

13/06/2025

"اسیر بھائیوں کے لیے ہر گھر کی بیٹی نکلے گی۔"
۔
گلگت بلتستان کی بیٹیوں کو سلام! دنیور کی غیور بہنوں کو لال سلام!
۔
اسیروں کی رہائی کی مہم میں گلگت بلتستان کی خواتین سر فہرست آکر مرد حضرات کو باور کرا رہی ہیں کہ بہادری ڈر و خوف کو توڑ کر جد و جہد کرنے کا نام ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے لیڈران کی آزادی صرف اور صرف احتجاج پر منحصر ہے۔ عوام پر امن لڑائی میں بھر پور حصہ لیں۔ گرفتاریوں کو تقریباً ایک مہینہ ہوگیا ہے اور یے بات اب ظاہر ہوچکی ہے کہ حکومت اسیران کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ یے پھر سے سالوں سال سیاسی کارکنوں کو قید کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔
۔

06/06/2025

بعد از نماز جمعہ 2 بجے علی آباد پریس کلب کے سامنے اسیران رہائی کے لئے احتجاج کیا جائے گا ، نوجوانان اور عوام الناس شرکت یقینی بنائیں ۔۔

03/06/2025

احتجاج 6 جون!!! نکلو اپنے حق کی خاطر، زمین کی دفاع کے خاطر، وسائل کی دفاع کے خاطر، قائدین کی رہائی کے لیے۔
۔
عوامی ایکشن کمیٹی کا لاح عمل کا اعلان۔ 6 جون کو گلگت سے نیا احتجاجی سلسہ شروع ہوگا!
۔

۔

Address

Ittehad Chowk
Gilgit
15100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit-Baltistan Grand Qaumi Jirga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share