16/09/2026
الخدمت سمر انٹرن شپ کی اختتامی تقریب منعقد
گلگت: الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان کے زیرِ اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 60 طلبہ و طالبات نے چھ ہفتوں پر مشتمل آن لائن انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر الخدمت فاؤنڈیشن گلگت بلتستان حاجی فرید اللہ خان اور جنرل منیجر محمد طاہر رانا تھے۔ دونوں معزز مہمانوں نے انٹرن شپ کے شرکاء سے خطاب کیا، ان کی محنت اور دلچسپی کو سراہا اور مستقبل میں سماجی خدمت و فلاحی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔
تقریب کے اختتام پر انٹرن شپ کامیابی سے مکمل کرنے والے تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
انٹرن شپ کے دوران شرکاء کو مختلف عملی اور تعلیمی سرگرمیوں کے ذریعے سماجی خدمت، کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور فلاحی سرگرمیوں کا عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا.