07/08/2026
GB
بیوروکریسی میں رد و بدل، 31 افسران کے تبادلے
حکومت گلگت بلتستان نے انتظامی بنیادوں اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر بیوروکریسی میں رد و بدل کرتے ہوئے 31 افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ارشد مجید کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد ڈپٹی سیکریٹریز، اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تحصیلداروں اور دیگر انتظامی افسران کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد طارق کو ڈی ایس (ایڈمن) فنانس سے ایڈیشنل کمشنر گلگت ڈویژن، اکرم خان کو اے ڈی سی داریل سے سیکریٹری بورڈ آف ریونیو، جبکہ زبیدہ بتول کو ڈی ایس ٹورازم سے اے ڈی سی سکردو تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح شفقت علی کو سیٹلمنٹ آفیسر گلگت، تنویر احمد کو اے ڈی سی داریل، وسیم عباس کو ڈی ایس (ایڈمن) فنانس، انیلہ مہدی کو ڈی ایس ٹورازم، ڈاکٹر وجاہت سلیم کو اے سی خپلو، زاہد حسین کو اے سی نگر، محمد امیر خان کو اے سی ہنزہ، کیپٹن (ر) حارث احمد کو اے سی سکردو اور عدیل ریاض کو اے سی جگلوٹ تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رستم علی کو اے سی (امپلیمنٹیشن) گانچھے، خالد انور کو اے سی (امپلیمنٹیشن) دیامر، عرفان علی کو اے سی (امپلیمنٹیشن) گلگت، سلیمان کو اے سی تانگیر، مختار احمد کو اے سی گوجال جبکہ دیگر متعدد افسران اور تحصیلداروں کو بھی مختلف اضلاع میں نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
تمام تبادلے اور تعیناتیاں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔