02/09/2026
الامیر فاؤنڈیشن کی جانب سے داریل فلڈ ریلیف — راشن پیکٹس اور کپڑوں کی تقسیم
داریل: الامیر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ اور مستحق خاندانوں کی امداد کے لیے راشن پیکٹس اور کپڑے تقسیم کیے گئے۔ امدادی سامان میں خواتین، مردوں اور بچوں کے لیے کپڑے شامل تھے۔
اس فلاحی سرگرمی کا مقصد مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہے۔
الامیر فاؤنڈیشن تمام مخیر حضرات، ڈونرز اور معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے جن کے تعاون سے داریل کے سیلاب متاثرین تک یہ امداد پہنچانا ممکن ہوا۔
متاثرینِ سیلاب کے ساتھ کھڑے ہیں — انسانیت سب سے پہلے۔ 🤝❤️