Peaceful pakistan foundation

Call

Peaceful pakistan foundation مذہبی ٗمسلکیٗ لسانیٗ تعصبات سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان۔

اظہار تعزیت انا للہ و انا الیہ راجعونجو علم بانٹتے رہے، وہ کبھی فنا نہیں ہوتےمعروف اسکالر وزیر فدا علی ایثار کی وفات پر ...
08/09/2026

اظہار تعزیت
انا للہ و انا الیہ راجعون
جو علم بانٹتے رہے، وہ کبھی فنا نہیں ہوتے
معروف اسکالر وزیر فدا علی ایثار کی وفات پر دکھ ہوا اھل خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتے ہیں ۔
الواعظ فدا علی ایثار صاحب کی علمی، دینی اور سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

03/09/2026
Pakistan ♥️♥️♥️
13/08/2026

Pakistan ♥️♥️♥️

Eid Mubarak
27/05/2026

Eid Mubarak

گلگت بلتستان کی غیور عوام ‏کو یوم آزادی مبارک آج کا دن گلگت بلتستان کی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ یکم نومبر 19...
01/11/2025

گلگت بلتستان کی غیور عوام ‏کو یوم آزادی مبارک
آج کا دن گلگت بلتستان کی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ یکم نومبر 1947 کو اس خطے کے غیور عوام نے بے مثال جرأت و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ راج کی غلامی کا طوق توڑ کر آزادی حاصل کی۔ یہ دن اُن مجاہدینِ حریت کی قربانیوں، استقامت اور ایمان کی یاد تازہ کرتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس خطے کو آزاد فضاؤں کا تحفہ دیا۔

گلگت بلتستان کے عوام نے ہمیشہ پاکستان سے اپنی وابستگی اور وفاداری کا ثبوت دیا ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اُن کے تشخص، سیاسی اور معاشی حقوق کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے تاکہ آزادی کی یہ روح محض ایک تاریخی واقعہ نہ رہے بلکہ ایک مکمل حقیقت بن جائے۔

گلگت بلتستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،اُن کا حقِ شناخت، حقِ نمائندگی اور حقِ ترقی ان شاءاللہ ضرور پورا ہوگا۔

یہ دن اتحاد، غیرت، قربانی اور خودداری کی علامت ہے،آئیں ہم سب مل کر اس عہد کو تازہ کریں کہ ہم اپنے اس پاک وطن کے دفاع، استحکام اور خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے۔

یومِ آزادی گلگت بلتستان مبارک!

عالی مرتبت شاہ رحیم الحسینی، آغا خان پنجم، نشان پاکستان، کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد۔دعا ہے کہ یہ مبارک دن ...
12/10/2025

عالی مرتبت شاہ رحیم الحسینی، آغا خان پنجم، نشان پاکستان، کی سالگرہ کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد۔
دعا ہے کہ یہ مبارک دن پوری اسماعیلی برادری اور انسانیت کے لیے امید، امن، اور خوشحالی کا پیغام بنے۔

عالی مرتبت کا وژن — علم، ہمدردی، اور پائیدار ترقی کا امتزاج — دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کے لیے رہنمائی اور روشنی کا ذریعہ ہے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے تحت اُن کی قیادت انسانیت، رواداری، اور ترقی کی بہترین مثال ہے۔

پاکستان میں AKDN نے تعلیم، صحت، دیہی ترقی، خواتین کے بااختیار بنانے، اور ثقافتی ورثے کی بحالی میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ گلگت بلتستان، چترال، کراچی، لاہور، اور سوات جیسے علاقوں میں اس نیٹ ورک کے منصوبے امید، ترقی، اور خدمتِ خلق کی روشن مثال ہیں۔

اللہ تعالیٰ عالی مرتبت کو صحت، خوشی، اور طویل عمر عطا فرمائے تاکہ وہ اسی دانائی اور وقار کے ساتھ انسانیت کی خدمت اور رہنمائی کا سفر جاری رکھیں۔ ☘️

محترمہ کرن قاسم صاحبہ کو یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں میں منتخب ہونے پہ پیس فل پاکستان فاونڈیشن کی جانب سے دلی مبارکب...
05/10/2025

محترمہ کرن قاسم صاحبہ کو یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں میں منتخب ہونے پہ پیس فل پاکستان فاونڈیشن کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیکہ وہ خطے کی تعمیر وترقی اور عوامی حقوق کیلئے اپنا مثبت و تعمیری کردار ادا کرینگے


Qasim
Kiran Qasim

قاضی نثار احمد صاحب پر قاتلانہ حملہ جوکہ درحقیقت پورے خطے پہ حملہ ہے ۔۔جسکے لئیۓ مذمت کے الفاظ ناکافی ہے ۔۔۔ایک بات خوش ...
05/10/2025

قاضی نثار احمد صاحب پر قاتلانہ حملہ جوکہ درحقیقت پورے خطے پہ حملہ ہے ۔۔جسکے لئیۓ مذمت کے الفاظ ناکافی ہے ۔۔۔ایک بات خوش آئیند ہیکہ ہر مکتب فکر کے ہر طبقات کے لوگو اسکو گلگت ہی پر حملہ تصور کررہے ہیں اور اسکا اظہار بھی کررہے ہیں عملی طور پہ ۔۔۔اللہ قاضی صاحب اور انکے محافظوں کو شفاء یاب فرمائے اور انکی حفاظت فرماۓ ۔۔۔۔۔ریاستی ادارے اس خطے اور اس واقعے کی حساسیت کو سمجھے اور مجرموں کیفرکردار تک پہنچاۓ ۔۔۔وگرنہ یہ اشتعال ایک لاوے کی صورت اختیار کریگا ۔۔۔
پاکستان زندہ باد
گلگت بلتستان پائندہ باد

انا للہ وانا الیہ راجعون! گلگت بلتستان اور کوہستان کی سرزمین سے اگر کوئی ایسی شخصیت گزری ہے جس نے علاقائی اور قومی سطح ک...
19/09/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون!

گلگت بلتستان اور کوہستان کی سرزمین سے اگر کوئی ایسی شخصیت گزری ہے جس نے علاقائی اور قومی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر اپنا اثر چھوڑا ہو تو وہ حضرت غلام النصیر بابا چلاسی تھے۔ بابا جی کے نام کے ساتھ “تھے” لکھنا اپنی ذات میں ایک اذیت ناک تجربہ ہے۔ آج بابا جی ایک طویل اور بھرپور زندگی گزارنے کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون!

بابا جی علم کا ایک سمندر تھا جس کی موجیں اب تھم گئیں۔ ایک قادر الکلام شاعر جو بیک وقت شینا، اردو، پشتو، فارسی اور عربی زبان میں عمدہ شاعری تخلیق کرتے تھے، لفظ جن کے آگے حقیقی طور پر غلاموں کی طرح ہاتھ باندھے کھڑے رہتے اور بابا جی ان کو مناسب جگہ رکھ کر اثر انگیز کلام تخلیق کرتے۔

توحید اور سنت کا درس ان کی کتابوں میں تو تھا ہی، لیکن ان کے پاس آنے والے زائرین کو بھی، دیگر صوفیوں کی طرح اذکار و وظائف کی تلقین کی بجائے، صرف اور صرف توحید کا درس اور اتباعِ سنت کی تلقین کرتے۔

اس دنیا کو وہ مکڑی کا گھر کہتے تھے اور اپنے گھر کے باہر “بیت العنکبوت” کی تختی نصب کر رکھی تھی۔

آج بابا جی چلے گئے ہیں تو گلگت بلتستان اور کوہستان کی سرزمین ایک گوہرِ نایاب سے خالی ہو گئی ہے۔

“خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را”

Address

Gilgit
15100

Telephone

03159237488

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peaceful pakistan foundation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share