راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن "بلڈ ڈونیشن"

  • Home
  • Pakistan
  • Gilgit
  • راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن "بلڈ ڈونیشن"

راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن "بلڈ ڈونیشن" Service to humanity is service to God.

انسانیت کی خدمت، ہمارا مشن! 🩸راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن اور آغا خان ہسپتال (جلمش داس) کے درمیان خون کے عطیات کی فراہمی ...
25/04/2026

انسانیت کی خدمت، ہمارا مشن! 🩸
راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن اور آغا خان ہسپتال (جلمش داس) کے درمیان خون کے عطیات کی فراہمی اور باہمی تعاون کے حوالے سے اہم نشست۔ منیجر بلڈ بینک، جناب حبیب صاحب نے ہماری کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ خدمتِ خلق کا یہ سفر انشاء اللہ جاری رہے گا۔
منجانب: راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن

19/04/2026

راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
گلگت: راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن (بلڈ ڈونیشن ٹیم) کی جانب سے آج چہلمِ رہبرِ معظم سید علی خامنہ ای کے موقع پر گلگت میں ایک خصوصی بلڈ ڈونیشن اور گروپنگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے خون کے گروپ کی رجسٹریشن کروائی۔ کیمپ میں موجود ڈونرز نے نہ صرف اس نیک مقصد کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا، بلکہ مستقبل میں بھی راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون اور خون کے عطیات دینے کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔

17/04/2026

"راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن: خدمتِ خلق کے سفر میں ایک پُرسکون شام اور ٹیم کے ساتھ خوشگوار لمحات۔ ✨"

*انا للہ وانا الیہ راجعون*  انتہائی دکھ کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ "راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن" کے انتہائی مخلص اور فع...
12/04/2026

*انا للہ وانا الیہ راجعون*
انتہائی دکھ کے ساتھ مطلع کیا جاتا ہے کہ "راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن" کے انتہائی مخلص اور فعال رکن، برادر احمر عباس کے والد محترم نثار علی صاحب رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔*
*اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔آمین۔*
*نمازِ جنازہ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔*
راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن

06/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

برادرِ عزیز عارف میر، جو کہ ایک متحرک سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، سماجی کارکن اور کامیاب کاروباری شخصیت ہیں، نے راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کی بلڈ ڈونیشن خدمات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نہایت احسن انداز میں بلڈ ڈونیشن کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہی ہے، اور مختلف نوعیت کے آنے والے کیسز میں بروقت اور مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ خصوصاً ایمرجنسی حالات میں ٹیم کی فوری رسپانس اور انسانیت کی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

مزید برآں، انہوں نے ٹیم راہِ خدا کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کے لیے قائم کردہ منظم نظام، رضاکاروں کی محنت اور مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے آگاہی مہمات کو بھی سراہا۔

آخر میں، انہوں نے تنظیم کے دیگر انتظامی اور فلاحی امور کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی مثبت سرگرمیاں معاشرے میں امید اور بھائی چارے کو فروغ دیتی ہیں۔

منجانب: راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن

05/04/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کی میڈیا ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔ ٹیم خدمتِ خلق کے مشن کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ عوام کو درپیش مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کر رہی ہے اور ان کی مؤثر کوریج کے ذریعے متعلقہ حلقوں تک آواز پہنچا رہی ہے۔
منجانب: راہ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن

31/03/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم

13 سالہ آیان سعید، ساکن شوٹی نپورا گلگت، جو گزشتہ عرصہ سے راولپنڈی/اسلام آباد میں زیرِ علاج تھا، طویل علالت کے بعد انتقال کر گیا۔

مرحوم کے علاج کے دوران ٹیم راہِ خدا بلڈ ڈونیشن (راولپنڈی/اسلام آباد زون) کی جانب سے خون کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا گیا۔

مرحوم کی وفات پر ٹیم راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کے اراکین نے اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔

منجانب
راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن

27/03/2026

بسم اللہ الرحمن الرحیم
آج راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کے ہیڈ آفس میں سابق منسٹر گلگت بلتستان محمد الیاس صدیقی، رہنما مجلس وحدت المسلمین نے ادارے کا دورہ کیا۔
انہوں نے تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن کی خدمات کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے ادارے کے کام کو مزید مؤثر اور جدید بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔
مزید برآں، انہوں نے آئندہ بھی تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی، جو کہ تنظیم کے لیے ایک حوصلہ افزا اور مثبت پیش رفت ہے۔
راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن اس دورے کو اپنے لیے اعزاز سمجھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ ایسے تعاون سے خدمتِ انسانیت کے مشن کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Address

Head Office, Infront Of PHQ (Female Wing)
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن "بلڈ ڈونیشن" posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to راہِ خدا ویلفیئر آرگنائزیشن "بلڈ ڈونیشن":

Share