Islami Jamiat Talaba KIU GB

Islami Jamiat Talaba KIU GB Islami Jamiat Talaba Pakistan ( IJT ) empowers students with islamic values, leadership and acadmic excellence since 1947, building a just and islamic society.

Official page IJT KIU GB 🇦🇿
The Largest Organization In Pakistan ( IJT )

03/02/2026
19/11/2025

Masha Allah ♥️

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم کے زمہ دران نے محترم مہمان جناب محمد شمس الزمان صاحب (صدر پاک امریکن سوسائٹی ) قیم جماعت ...
10/11/2025

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم کے زمہ دران نے محترم مہمان جناب محمد شمس الزمان صاحب (صدر پاک امریکن سوسائٹی )
قیم جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان جناب راجہ جہانگیر خان صاحب
امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان تنویر حیدری صاحب
اور دیگر ساتھیوں کو جامعہ میں خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا

ڈاکٹر اسد اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میتھمیٹکس اور ڈائریکٹر گریجویٹ اسکول، کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی (امریکہ) اور ایلسیویر...
23/09/2025

ڈاکٹر اسد اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میتھمیٹکس اور ڈائریکٹر گریجویٹ اسکول، کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی (امریکہ) اور ایلسیویر کے اشتراک سے دنیا کے ٹاپ 2 فیصد سائنسدانوں (2025) کی فہرست میں شامل کیا جانا نہ صرف اُن کی علمی و تحقیقی خدمات کا بین الاقوامی اعتراف ہے بلکہ جامعہ قراقرم کے لیے بھی باعثِ فخر لمحہ ہے۔

یہ باوقار اعزاز ڈاکٹر اسد اللہ کی اطلاقی ریاضی، نینوٹیکنالوجی، گراف تھیوری اور بین الشعبہ جاتی STEM تحقیق میں غیر معمولی کارکردگی کا نتیجہ ہے، جس کا دائرہ عمل کیمسٹری، دوا سازی اور مٹیریل سائنس جیسے شعبہ جات تک پھیلا ہوا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم، ڈاکٹر اسد اللہ کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور اس عظیم کامیابی پر اُنہیں مبارک باد دیتی ہے۔ تمام طلبہ پُرعزم ہیں کہ وہ انہی قابل اور محنتی اساتذہ کی رہنمائی میں جامعہ قراقرم کا نام مزید بلند کریں گے اور علم و تحقیق کی دنیا میں اپنا روشن کردار ادا کریں گے۔

یہ کامیابی تمام طلبہ کے لیے ایک حوصلہ اور مشعلِ راہ ہے۔









اساتذہ کے ساتھ اس قسم کا رویہ بلکل برداشت کے قابل نہیں ۔۔۔
12/09/2025

اساتذہ کے ساتھ اس قسم کا رویہ بلکل برداشت کے قابل نہیں ۔۔۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گلگت مقام برادر شفیق الرحمن نے اس افسوسناک واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:

"یہ اقدام نہ صرف اساتذہ کی تذلیل ہے بلکہ تعلیمی ماحول کو تباہ کرنے کی سازش ہے۔
ایک پروفیسر کو اس طرح بےدخل کرنا ریاستی اداروں کی ناکامی اور تعلیم دشمن پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اگر آج اساتذہ کی عزت محفوظ نہیں تو کل تعلیمی اداروں کا تقدس بھی پامال ہوگا"

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ: متاثرہ پروفیسر کو فوری طور پر رہائش فراہم کی جائے۔ تمام اساتذہ کو تحفظ، سہولیات اور عزت دی جائے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنی تعلیمی خدمات سرانجام دے سکیں۔

آخر میں انہوں نے کہا:
"استاد صرف ایک فرد نہیں، ایک نظریہ، ایک روشنی، اور
قوم کا مستقبل ہے۔












#چلاس

بلا رہی ہے تجھے ممکنات کی دنیا ۔۔۔اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم کے زیر اہتمام آج انگلش ڈیپارٹمنٹ میں تقسیم کار کے حوالے...
16/05/2025

بلا رہی ہے تجھے ممکنات کی دنیا ۔۔۔
اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ قراقرم کے زیر اہتمام آج انگلش ڈیپارٹمنٹ میں تقسیم کار کے حوالے سے نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں جمعیت کے متعدد کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم جامعہ قراقرم برادر اکرام اللہ نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت کے طریقہ کار اور موجودہ دور کے چیلنجز پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے طلبہ کو اسلامی اقدار کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی ترغیب دی اور جدید دنیا میں درپیش فکری و تہذیبی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس نشست کا مقصد نظم کی تشکیل اور طلبہ میں فکری بیداری اور اسلامی شعور کو فروغ دینا تھا۔






ناظم جامعہ برادر اکرام اللہ نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد برادر عاطف فراز کو انچارج ایڈمن  بلاک مقرر کیا ہے ۔دعا ہے اللہِ ...
29/04/2025

ناظم جامعہ برادر اکرام اللہ نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد برادر عاطف فراز کو انچارج ایڈمن بلاک مقرر کیا ہے ۔
دعا ہے اللہِ زمہ داری کو بخوبی نبھانے کی توفیقِ بخشے
آمین






ناظم جامعہ قراقرم برادر اکرام اللہ نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد برادر کرامت شریف کو انچارج سوشل میڈیا جامعہ قراقرم مقرر ک...
28/04/2025

ناظم جامعہ قراقرم برادر اکرام اللہ نے ساتھیوں سے مشاورت کے بعد برادر کرامت شریف کو انچارج سوشل میڈیا جامعہ قراقرم مقرر کیا ہے ۔
اللّٰہ ساتھی کو احسن طریقے سے زمہ داری نبھانے کی توفیق دیں
آمین



اسلامی جمعیت طلبہ اہلِ فلس طین سے یکجہتی کے طور پر اس رائیل ی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ یہ بائیکا...
09/04/2025

اسلامی جمعیت طلبہ اہلِ فلس طین سے یکجہتی کے طور پر اس رائیل ی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ یہ بائیکاٹ مہم پرامن، باوقار اور شعوری مزاحمت کی علامت ہے۔
مگر چند مقامات پر مشتعل ہجوم کی جانب سے نجی املاک کی توڑپھوڑ اور پرتشدد کاروائی قابل افسوس ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فلس طینی کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
ہم طلبہ، نوجوانوں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبر، قانون پسندی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔ اور بائیکاٹ کی مہم کو پرامن انداز میں آگے بڑھائیں۔
حسن بلال ہاشمی
ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان

01/04/2025

حافظ ابن حجر رحمه الله فرماتے ہیں:
عید کے دن خوشی اور مسرت کا اظھار کرنا شعائر ِدین میں سے ہے۔
فتح الباري (٢/٤٤٣)

عہد کے دن منہ بناکر بیٹھ جانا، تیوری چڑھا لینا، یہ جائز نہیں۔ ان بچوں کو دیکھیں، کونسا مصیبت کا پہاڑ ہے جو ان پر نہیں توڑا گیا؟ سب کچھ اجڑ گیا۔ اس میں بھی انہوں نے عید کے روز خوشیاں منانے کی سبیل تلاش کرلی۔

جب ہمارا خالق کہے خوش ہوجاؤ، ہم خوش ہوں گے، جب کہے غم کا وقت ہے تو غم کا اظھار کریں گے، جب کہے گا رونا ہے روئیں گے، جب کہے گا لڑنا ہے تو لڑریں گے، جب کہے گا صبر کرو تو صبر کریں گے، بس یہی زندگی کا مقصد اور فلسفہ اطاعت ہے۔ بعض لوگ عید کے دن ناک چڑھانے کی اوٹ پٹانگ وجوہات تلاش کرتے ہیں جبکہ یہ شرعاً جائز نہیں اور عید کے مزاج کے خلاف ہے ۔۔۔

Address

Karakoram International University Gilgit
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islami Jamiat Talaba KIU GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share