تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان گلگت

تنظیم تحفظ حقوق  پشتنی باشندگان گلگت گلگت کے تمام مسائل کو اس پیج سے اجاگر کیا جاۓ گا

26/03/2026
نوٹیفیکیشنصدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت رجسٹرڈ۔ کشروٹ،مجینی محلہ،امپھریحاجی اجلال حسین
26/03/2026

نوٹیفیکیشن
صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت رجسٹرڈ۔ کشروٹ،مجینی محلہ،امپھری
حاجی اجلال حسین

11/02/2026

کشروٹ سپریم کونسل کے عمائدین سے صدر تنظیم اتحاد کشروٹ تحفظ حقوق پشتنی باشندگان ملک افتخار خطاب کررہے ہے

10/02/2026

کشروٹ سپریم کونسل کے عمائدین سےتنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان گلگت کے سنئیر رہنمامحمد یاسین خطاب کررہے ہے

10/02/2026

کشروٹ سپریم کونسل کے عمائدین سے صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان گلگت حاجی اجلال حسین کا خطاب

06/02/2026

اسلام آباد امام بارگاہ میں دھماکہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ اللہ پاک شہداء کو اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مرتکب افراد کو چاہے ان کا تعلق جس فرقے اور تنظیم سے ہے اللہ پاک کیفر کردار تک پنچائے آمین

صدر حاجی اجلال حسین
تنظیم
تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت

گلگت بلتستان کےلئے بجلی کا نیا نظام مسترد، پشتنی باشندگان گلگت نے سابقہ نظام جاری رکھنے کےلئے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا...
30/01/2026

گلگت بلتستان کےلئے بجلی کا نیا نظام مسترد، پشتنی باشندگان گلگت نے سابقہ نظام جاری رکھنے کےلئے چیف سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔

صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت
حاجی اجلال حسین

گلگت میں متنازعہ قوانین کے خلاف پشتنی باشندگان کا احتجاج، GBEDO ایکٹ 2025 منسوخ کرنے کا مطالبہگلگت:تنظیمِ تحفظِ حقوقِ پش...
28/01/2026

گلگت میں متنازعہ قوانین کے خلاف پشتنی باشندگان کا احتجاج، GBEDO ایکٹ 2025 منسوخ کرنے کا مطالبہ
گلگت:
تنظیمِ تحفظِ حقوقِ پشتنی باشندگان گلگت (رجسٹرڈ) نے گلگت بلتستان میں نافذ کیے جانے والے متنازعہ قوانین اور خاص طور پر GBEDO ایکٹ 2025 پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان سے اس قانون کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کو ارسال کیے گئے تحریری مطالبے میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت تاحال واضح نہیں، جبکہ اس کے باوجود ایسے قوانین نافذ کیے جا رہے ہیں جو عوامی حقوق، زمینوں کی ملکیت اور مقامی آبادی کے مفادات کے خلاف ہیں۔ خط میں نشاندہی کی گئی ہے کہ GBEDO ایکٹ 2025 عوامی مشاورت کے بغیر نافذ کیا جا رہا ہے، جو بنیادی انسانی اور آئینی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ اس ایکٹ کے ذریعے مقامی آبادی کی زمینوں اور وسائل پر اختیار کو کمزور کیا جا رہا ہے، جس سے عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں موجودہ قوانین کو مقامی روایات، زمینی حقائق اور عوامی مفاد کے مطابق ترتیب دیا جائے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر متنازعہ قوانین کو واپس نہ لیا گیا تو عوامی سطح پر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔ تنظیم نے وزیرِ اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے GBEDO ایکٹ 2025 کو منسوخ کریں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر قانون سازی کا عمل آگے بڑھائیں۔

صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گگت۔۔حاجی اجلال حسین

گلگت کی حدود میں تمام چراگاہیں پشتنی باشندہ گان کی ملکیت ہیں۔صدر تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت۔حاجی اجلال حسین
28/01/2026

گلگت کی حدود میں تمام چراگاہیں پشتنی باشندہ گان کی ملکیت ہیں۔

صدر تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت۔حاجی اجلال حسین

27/01/2026
صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان حاجی اجلال حسین کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتباہ اور عوام الناس کے حقو...
27/01/2026

صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان حاجی اجلال حسین کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتباہ اور عوام الناس کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون کو حرکت میں لانے اور جہاں بھی پشتنی باشندگان کے حقوق کو غصب کرنے کی کوشش کرنے والوں کو۔قانون کی گرفت میں لاۓ۔

صدر تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندہ گان گلگت۔حاجی اجلال حسین

اعلان۔                                        آج تنظیم تحفظ حقوقِ پشتنی باشندگان  رجسٹرڈ گلگت کے صدارتی امیدواروں کی ایک...
18/01/2026

اعلان۔ آج تنظیم تحفظ حقوقِ پشتنی باشندگان رجسٹرڈ گلگت کے صدارتی امیدواروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں باہمی مشاورت سے جناب اجلال حسین کو صدر منتخب کیا گیا ۔ جس کا کل 19 جنوری 2026 کو بوقت دو بجے سٹی پارک گلگت میں تقریب حلف برداری ھوگی تمام تینوں پتیوں کے پشتنی باشندگان کو اطلاع دی جاتی ھے کہ آپ شرکت کریں۔ شکریہ ۔ منجانب ۔ الیکشن کمیشن

Address

Qalandar Palaza Gilgit
Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when تنظیم تحفظ حقوق پشتنی باشندگان گلگت posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share