24/06/2026
ٹوٹ بٹوٹ کے دو مرغے تھے ۔۔۔۔۔۔
انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑا اور پھر ایک ہو گئے ۔۔۔۔۔ جس پارٹی نے کوئی ایک سیٹ نہیں جیتی سارے آزاد امیدوار وہ لے گئی اور تو اور
اسے ٹیکننو کریت اور عورتوں کی مخصوصہ سیٹ بھی دے دی گئی ایک سیٹ بعد میں جتوا دی گئی اور زیرو والی پارٹی یوں اب 7 سیٹوں پر براجمان ہے ۔۔۔۔۔ پھر
متفقہ وزیر اعلیٰ متفقہ سپیکر متفقہ ڈپٹی سپیکر اور تو اور متفقہ اپوزیشن لیڈر بھی انہوں نے آپس میں بانٹ بٹوارا کرتے ہوئے حکومت بنا کر وہ بھی بنا لیا ۔
دنیا کی انوکھی ترین واردات
گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ والے سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔
10/15 لوگوں نے سب کچھ باہم سیٹ فٹ کر لیا ۔
اب ووٹ دینے والے سوچتے رہیں کہ ہم نے کسے ووٹ دیا ۔ وہ کہاں سے نکلا ؟ کدھر گیا؟
گلگت بلتستان کے 33 لاکھ لوگ سوچتے رہیں کہ ان کا بندہ حکومت میں ہے یا اپوزیشن میں۔۔۔۔۔۔
اصل میں یہ ان کا باہم مک مکا ہے اور مل کر ملک کو واردات ڈال رہے۔
ان ہی پارٹیوں کے سربراہوں کی شوگر ملیں ہیں انہی کے آئی پی پیز ہیں ۔ یہ مل کر پورے ملک کو کارروائی ڈال رہے ۔
اللہ ہی اس قوم کے حال پر رحم فرمائے ۔۔۔۔۔۔