Gilgit Baltistan Metals Minerals and Gems Association

Gilgit Baltistan Metals Minerals and Gems Association Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Gilgit Baltistan Metals Minerals and Gems Association, Nonprofit Organization, Gilgit.

Heartfelt congratulations to our esteemed most senior member of GBMMGA, (former Finance Minister) Muhammad Ali Akhtar Sa...
20/04/2026

Heartfelt congratulations to our esteemed most senior member of GBMMGA, (former Finance Minister) Muhammad Ali Akhtar Sahib, on his decision to contest the upcoming Gilgit-Baltistan Legislative Assembly elections. We extend our best wishes for his success and pray for a decisive victory.

12/04/2026
ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز گلگت بلتستان، جناب زبیر احمد کی اپنے عہدے پر بحالی پر ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔غلام مرتضیٰ...
11/04/2026

ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز گلگت بلتستان، جناب زبیر احمد کی اپنے عہدے پر بحالی پر ہم دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔غلام مرتضیٰ، وائس چیئرمین منرل ایسوسی ایشن
حکومت وسائل فراہم کرے تو بطور تجربہ کار جیالوجسٹ محمد زبیر منرل سیکٹر کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سعید الحسینین، صدر منرل ایسوسی ایشن
ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بطور ڈائریکٹر منرل سیکٹر کو درپیش چیلنجز کو اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قانون و انصاف کی بنیاد پر حل کریں گے۔علی عمران، جنرل سیکریٹری منرل ایسوسی ایشن
(پ۔ر) گلگت بلتستان میٹل، منرلز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن نے ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز گلگت بلتستان، جناب زبیر احمد کی اپنے عہدے پر بحالی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مائنز اینڈ منرلز کے شعبے سے وابستہ ہونے اور بطور جیالوجسٹ وسیع تجربہ رکھنے کی وجہ سے مائننگ کے معاملات کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔ وہ تمام لیز ہولڈرز کو درپیش مسائل و مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پہلے سے بڑھ کر احسن طریقے سے انجام دیں گے۔ ماضی میں بھی انہوں نے لیز ہولڈرز کے درمیان پیچیدہ تنازعات حل کیے اور جیم اسٹون سے وابستہ افراد کے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہوئے جیم اسٹون کے قانون کی منظوری میں حصہ ڈالا۔
ہمیں امید ہے کہ وہ مائننگ سیکٹر اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر گلگت بلتستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ہم حکومتِ گلگت بلتستان سے گزارش کرتے ہیں کہ محکمہ معدنیات کو ترقی دینے کے لیے بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں اور اس ادارے کو مزید مضبوط بنایا جائے تاکہ معدنی وسائل سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے ایک روشن معاشی مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔
آخر میں، ہم آپ کی اپنے عہدے پر بحالی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام امور کو شفافیت اور انصاف کے اصولوں پر استوار رکھیں گے۔

Address

Gilgit

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Baltistan Metals Minerals and Gems Association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share