10/02/2026
اہلِ نگر خاص کے معزز اور باشعور باشندوں کے نام ایک اہم عوامی پیغام یہ بات آپ سب کے علم میں لانا ضروری ہے کہ اے کے آر ایس پی اور کمیونٹی سسٹینیبل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نگر خاص کےباہمی تعاون سے نگر خاص کے مختلف علاقوں میں کچرا جمع کرنے کے لیے ڈسٹ بن نصب کیے گئے تھے۔ ان ڈسٹ بنز کی تیاری، ترسیل اور تنصیب پر لاکھوں روپے کا خرچ آیا ہے، جو صرف اور صرف عوامی فلاح اور صاف ماحول کے مقصد کے تحت کیا گیا۔ افسوس کے ساتھ یہ مشاہدے میں آ رہا ہے کہ بعض مقامات پر ان ڈسٹ بنز کو اپنی اصل جگہ سے ہٹایا جا رہا ہے، کچھ میں آگ جلائی جا رہی ہے، اور بعض کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ آگ جلانے کے باعث ان ڈسٹ بنز کا لوہا خراب ہو رہا ہے، جس سے یہ عوامی سہولت ناکارہ بنتی جا رہی ہے۔ تمام اہلِ علاقہ سے پُرزور اپیل ہے کہ: یہ ڈسٹ بنز جہاں نصب کیے گئے ہیں، وہیں رہنے دیے جائیں۔ان میں ہرگز آگ نہ جلائی جائے۔
ان کو نقصان پہنچانے، توڑ پھوڑ کرنے یا غلط استعمال سے گریز کیا جائے۔ان کا استعمال صرف کچرا ڈالنے کے لیے کیا جائے، نہ کہ جلانے یا خراب کرنے کے لیے۔ یہ ڈسٹ بنز آپ ہی کی خدمت، آپ کے محلے کی صفائی اور ایک صاف و صحت مند ماحول کے قیام کے لیے لگائے گئے ہیں۔ اگر ہم خود ان سہولیات کی حفاظت نہیں کریں گے تو نہ صرف ہمارا ماحول متاثر ہوگا بلکہ آئندہ ایسے منصوبوں کے امکانات بھی کم ہو جائیں گے۔آئیں! ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور مل کر اپنے علاقے کو صاف، محفوظ اور خوشحال بنائیں۔
منجانب
صدر
کمیونٹی سسٹینیبل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نگر خاص
غلام محمد