18/06/2026
گلگت:
قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند، امتحانات کا نیا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔
گلگت: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے ایک اہم سرکلر جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کے پیشِ نظر اور مقامی انتظامیہ کے مشورے پر یونیورسٹی کا مرکزی کیمپس تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔
رجسٹرار آفس کی جانب سے 18 جون 2026 کو جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے کی عمومی معلومات کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ باقی ماندہ امتحانات کے انعقاد کے طریقہ کار اور نظرثانی شدہ شیڈول سے متعلق معلومات بعد ازاں یونیورسٹی کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
سرکلر میں تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی سرکاری اطلاعات پر نظر رکھیں اور تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی اور دیگر ہدایات سے متعلق تازہ معلومات حاصل کرتے رہیں۔
یہ اعلامیہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے
صدر یونیورسٹی