Keris Student Federation - KSF

Keris Student Federation - KSF The sole purpose of KSF is to promote education by promoting awareness in our society. plz join us to reshape our Homeland 'Keris' with the weapon of education.

Our dream is to literate every person in the town.
علم۔شعور۔آگاہی

الحمدللہ!کے ایس ایف کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے پہلے پری بورڈ ایگزام کا اختتام مورخہ 28 فروری بروز ہفتہ کو آخری پرچے ...
09/03/2026

الحمدللہ!
کے ایس ایف کے زیرِ انتظام منعقد ہونے والے پہلے پری بورڈ ایگزام کا اختتام مورخہ 28 فروری بروز ہفتہ کو آخری پرچے کے ساتھ بخیر و خوبی ہو گیا تھا (تاہم حالات کے حساب سے موقع پر اپڈیٹ دینا مناسب نہیں سمجھا)۔ آخری پیپر کے دن جناب غلام محمد صاحب (ڈی ڈی او، کریس) نے امتحانی مرکز کا سرپرائز دورہ کیا، جن کے ہمراہ سر غلام حسین صاحب اور سر گلزار صاحب (پرنسپل ولایت ایجوکیشن سسٹم کریس) بھی تشریف فرما تھے۔ انہوں نے کے ایس ایف کی کاوشوں اور امتحانی انتظامات کو سراہتے ہوئے تنظیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ تنظیم ہذا آپ جناب کے خلوص اور حوصلہ افزا کلمات کا خیرمقدم کرتی ہے اور آپ کے تعاون کی تہہ دل سے مشکور ہے۔

کے ایس ایف کا بنیادی مقصد علاقے کے طلباء و طالبات کو ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ موجودہ دور کے جدید اور سخت مقابلے کے ماحول میں دیگر علاقوں کے طلبہ کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔ پری بورڈ امتحان کا انعقاد بھی اسی مقصد کی ایک اہم کڑی ہے۔ اس سلسلے میں ہماری بھرپور کوشش رہی کہ تمام پرچے فیڈرل بورڈ کے جدید اور اپڈیٹڈ پیٹرن اور ای۔شیٹس کے مطابق تیار کیے جائیں۔ الحمدللہ، ہم اس مقصد میں کامیاب رہے۔ یہ کامیابی ہماری فعال اور مخلص ٹیم ممبرز کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ اس موقع پر ہم اپنے تمام ٹیم ممبرز کے ساتھ ساتھ ان اساتذہ کرام اور اداروں کے بھی بے حد شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری حوصلہ افزائی اور تعاون کیا۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی آپ کا یہی تعاون ہمارے ساتھ جاری رہے گا۔

آخری پرچے کے اختتام پر تمام طلبہ کے لیے افطاری کا بھی انتظام کیا گیا تھا(جو ہمارے ایک معزز بردار حافظ عبدالباری حال مقیم کویت نے ہمارے ساتھ تعاون کیا تھا، تنظیم ہذا آپ کی انتہائی مشکور و ممنون ہے)، افطاری ہم نے پیکنگ کی صورت میں پرچے کے بعد تمام طلبہ میں تقسیم کی گئی۔ آخر میں صدرِ تنظیم جناب محمد یعقوب صاحب نے تمام طلبہ کا شکریہ ادا کیا اور پری بورڈ امتحانات کے نتائج اور فیڈرل بورڈ کے آنے والے امتحانات کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کو رخصت کیا۔

نوٹ: کے ایس ایف پری بورڈ ایگزام کے نتائج کے اعلان کی تاریخ جلد جاری کی جائے گی، ان شاء اللہ۔

سر غلام حسین صاحب (سابق ہیڈ ماسٹر، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریس) نے آج KSF کے پری بورڈ امتحانی مرکز کا خصوصی دورہ کیا۔ ا...
24/02/2026

سر غلام حسین صاحب (سابق ہیڈ ماسٹر، گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریس) نے آج KSF کے پری بورڈ امتحانی مرکز کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ای-شیٹ اسٹرکچر، پیپر پیٹرن اور مجموعی امتحانی انتظامات کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے امتحانات کے منظم انعقاد، نظم و ضبط اور معیاری تیاریوں کو سراہتے ہوئے کے ایس ایف کی کاوشوں کی بھرپور تعریف کی۔
ہم ان کی قیمتی رہنمائی اور تشریف آوری پر دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں۔

*کریس کے تمام جماعت نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے اہم اعلان* 📢کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے...
24/01/2026

*کریس کے تمام جماعت نہم اور دہم کے طلبہ و طالبات کے لیے اہم اعلان* 📢

کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF) کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے پری بورڈ امتحانات کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
اگرچہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری مقرر تھی، تاہم طلبہ کی بھرپور دلچسپی اور سہولت کو مدِنظر رکھتے ہوئے اب یہ تاریخ 31 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔

اب تک تقریباً 70 کے قریب فارم موصول ہو چکے ہیں، جبکہ ہمارے اعداد و شمار کے مطابق یونین کونسل کریس میں جماعت نہم و دہم کے 200 سے زائد طلبہ موجود ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس تعلیمی موقع سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی تیاری کا عملی جائزہ لے سکیں۔

لہٰذا جو طلبہ اب تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے، وہ جلد از جلد اپنا فارم جمع کروائیں اور KSF پری بورڈ امتحانات میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

📌 *اعلانِ رجسٹریشن*کے ایس ایف پری بورڈ امتحانات 2025–26کے ایس ایف کے زیرِ اہتمام جماعت نہم، دہم اور نئے نہم کے طلبہ کے ل...
01/01/2026

📌 *اعلانِ رجسٹریشن*
کے ایس ایف پری بورڈ امتحانات 2025–26

کے ایس ایف کے زیرِ اہتمام جماعت نہم، دہم اور نئے نہم کے طلبہ کے لیے
پری بورڈ امتحانات 2025–26 کے انعقاد کا اعلان کیا جاتا ہے۔

🗓 رجسٹریشن کی آخری تاریخ: *20 جنوری 2026*
📝 امتحانات کا آغاز: *فروری 2026 کے پہلے ہفتے سے*
(مکمل امتحانی تاریخ نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا)

💰 فیس:
امتحان و رجسٹریشن فیس صرف 500 روپے
(فارم کے ساتھ فیس جمع کروانا لازمی ہے)

🏆 نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کے لیے
لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس اور نقد انعامات رکھے گئے ہیں۔

📄 رجسٹریشن فارم درج ذیل مقامات سے حاصل کیے جا سکتے ہیں:

📍 *پاک ڈیجیٹل فوٹو اسٹوڈیو، (حسین علی) نزد WESK*

📍 *فہیم اسٹیشنری و فوٹو اسٹیٹ، (سر حسین) نزد العصر پبلک اسکول، کریس*

📍 *جنیدی اینڈ سنز فوٹو اسٹیٹ شاپ، (اسحاق جنیدی) حسینی چوک، کریس*

📚 کے ایس ایف پری بورڈ امتحانات کا مقصد طلبہ کو بورڈ امتحانات کے لیے مؤثر تیاری، خود اعتمادی اور حقیقی امتحانی ماحول فراہم کرنا ہے۔

📢 طلبہ و والدین سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل رجسٹریشن مکمل کریں۔

کے پی ایل (2025-2026) جو اس سال مرحوم عابد سانو کے نام سے منسوب عابد سانو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر منعقد کیا گیا ...
30/12/2025

کے پی ایل (2025-2026) جو اس سال مرحوم عابد سانو کے نام سے منسوب عابد سانو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا، آج نہایت شاندار اور کامیاب انداز میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں نے بہترین کھیل کے ساتھ ساتھ اعلیٰ نظم و ضبط کا بھی مثالی مظاہرہ کیا، جس پر ہم تمام ٹیموں سمیت کھیل انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

آج کے میگا ایونٹ یعنی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن ڈائمنڈ کرکٹ کلب کریس اور ان کے روایتی حریف شاہین ہیروز کریس آمنے سامنے تھے۔ دونوں ٹیموں نے شائقینِ کرکٹ کو ایک سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کا موقع دیا۔ شاندار کھیل، زبردست مقابلہ آرائی اور آخری لمحوں تک جاری کشمکش نے فائنل کو واقعی نیل بائٹنگ میچ بنا دیا۔ بالآخر شاہین ہیروز کریس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس سال کی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔کے ایس ایف (KSF) کی جانب سے شاہین ہیروز کریس کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹرز کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

کھیل کود تعلیم کا ایک اہم جزو ہے، کیونکہ کھیل کے میدان میں کھلاڑیوں کو اعتماد، ٹیم ورک، بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت، برداشت اور نظم و ضبط سمیت بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ نیز کھیل انتظامیہ سکرچن اسٹار کریس گزشتہ سال سے شاندار اور پر امن ٹورنامنٹ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے دوران حاصل ہونے والی اسپانسرشپ کی رقم اور دیگر اعلانات کو مستحق طلبہ کے لیے اسکالرشپس کی صورت میں فراہم کر کے ایک قابلِ تحسین اور مثالی روایت قائم کی ہے۔ ہم کھیل انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس تعلیم دوست روایت کو برقرار رکھنے کی عزم اور امید رکھتی ہے کہ ہم سب مل کر ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیں گے، انشاء اللہ۔

Skarchan Stars Keris
Shaheen Heros Keris
Diamond Cricket Club Keris

کے ایس ایف پری بورڈ ایگزام 2025-26 --اعلان برائے جمع آوریِ سوالیہ پرچے‎‎کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے منعقد کیے جانے و...
15/12/2025

کے ایس ایف پری بورڈ ایگزام 2025-26 --اعلان برائے جمع آوریِ سوالیہ پرچے

‎کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے منعقد کیے جانے والے پری بورڈ امتحانات کے سلسلے میں وادیٔ کریس کے تمام معزز سبجیکٹ اسپیشلسٹس / اساتذہ کرام کو باادب دعوت دی جاتی ہے کہ وہ امتحانات کے لیے سوالیہ پرچے جمع کروائیں۔

‎📘 جمع آوری کی تفصیل:
‎ہر سبجیکٹ سپیشلسٹس/استاد کرام سے گزارش ہے کہ وہ دو مکمل سوالیہ پرچے جمع کروائیں:

‎ایک جماعت نہم کے لیے

‎ایک جماعت دہم کے لیے
‎ہر سوالیہ پرچہ ایم سی کیوز سمیت مکمل ہونا لازم ہے۔ صرف ایک سوالیہ پرچہ جمع کروانا قابلِ قبول نہیں ہوگا۔


‎📑 اہم شرائط و ضوابط:

‎سوالیہ پرچے نظرثانی شدہ نصاب اور فیڈرل بورڈ کے تازہ ترین SLO-based پیپر پیٹرن کے مطابق مرتب کیے جائیں

‎سوالیہ پرچے صرف ایم ایس وارڈ فارمیٹ میں قابلِ قبول ہوں گے، پی ڈی ایف یا کسی بھی اور فارمیٹ میں قبول نہیں کی جائے گی

‎کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن کی امتحانی کمیٹی کو کسی بھی سوالیہ پرچے کو قبول یا مسترد کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا


‎🎁 حوصلہ افزائی کا اقدام:
‎تمام سبجیکٹ سپیشلسٹس/اساتذہ کرام جنہوں نے مقررہ شرائط کے مطابق سوالیہ پرچے جمع کروائے ہوں گے، ان کے نام نتائج کے اعلان کے دن قرعہ اندازی میں شامل کیے جائیں گے،
‎جس کے ذریعے ایک خوش نصیب استاد کو اعلیٰ معیار کا نیا اسمارٹ فون بطور انعام دیا جائے گا۔

‎📲 جمع کروانے کا طریقۂ کار:
‎تمام سوالیہ پرچے مقررہ واٹس ایپ نمبر پر ارسال کیے جائیں۔

‎+92 3436269690

‎📅 آخری تاریخِ جمع آوری:
‎15-01-2026
‎(مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی تحریریں قابلِ قبول نہیں ہوں گی)

‎ہم توقع رکھتے ہیں کہ وادیٔ کریس کے معزز سبجیکٹ سپیشلسٹس/اساتذہ کرام اس تعلیمی اقدام میں بھرپور تعاون فرمائیں گے اور طلبہ کی بہتر تیاری کے لیے اپنا قیمتی کردار ادا کریں گے۔

‎بشکریہ،
‎کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF)

📢 اہم اعلانکریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF) کی جانب سے وادیٔ کریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پری بورڈ امتحان 2025 کا انعقاد کیا ج...
13/12/2025

📢 اہم اعلان

کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF) کی جانب سے وادیٔ کریس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پری بورڈ امتحان 2025 کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ پری بورڈ امتحان متعلقہ جماعتوں کے نئے اور بورڈ میں شامل ہونے والے تمام طلبہ و طالبات کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا، جس کا مقصد طلبہ کو:

- بورڈ امتحانات کے پیپر پیٹرن سے روشناس کرانا

- امتحانی دورانیہ اور وقت کی بہتر تقسیم (Time Management) سکھانا

- امتحانی ہال کے ماحول، دباؤ اور مجموعی فضا کا عملی تجربہ فراہم کرنا

- اپنی تیاری کا خود جائزہ لینے کا موقع دینا

انشاء اللہ! یہ امتحان بورڈ امتحانات سے ایک دو ماہ قبل منعقد کیا جائے گا تاکہ طلبہ اپنی کمزوریوں کی نشاندہی کر کے بروقت بہتر تیاری کر سکیں۔

🏆اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، نقد انعامات اور سرٹیفکیٹس سے نوازا جائے گا۔

ان انعامات کا مقصد طلبہ کی محنت، لگن اور تعلیمی کامیابیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

ہم وادیٔ کریس کے تمام معزز والدین، اساتذہ اور عوام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس تعلیمی اقدام میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے طلبہ کو بورڈ امتحانات کے لیے مکمل طور پر تیار کر سکیں۔

کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF)

27/11/2025

پریس ریلیز
کریس سٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF)

آج کریس ہائی سکول میں تحصیلدار کریس کے ہنگامی دورے کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ تحصیلدار نے سکول کے ہیڈماسٹر سے حاضری رجسٹر طلب کیا، جس پر ہیڈماسٹر صاحب نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے دینے سے معذرت کی کہ انہیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلی حکام کی جانب سے واضح احکامات موصول ہوئے ہیں کہ وہ صرف محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسران کو ہی تعلیمی ریکارڈ فراہم کر سکتے ہیں۔
اس صورتحال پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ ہیڈماسٹر صاحب جو پہلے ہی بلڈ پریشر کے مریض ہیں، اس دباؤ کے باعث ان کی طبیعت شدید خراب ہوگئی اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹرز نے حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سکردو ریفر کردیا۔
اس واقعے کے بعد طالبات نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال تک پرامن جلوس نکال کر اپنی تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا۔
کریس سٹوڈنٹ فیڈریشن اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ معاملے کی شفاف، غیرجانبدارانہ اور فوری تحقیقات کروائی جائیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انتظامیہ کا اس نوعیت کا ناروا رویہ قابل قبول نہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب طالبات کے امتحانات سر پر ہیں اور تعلیمی ماحول کو پرسکون ہونا چاہیے۔
کریس سٹوڈنٹ فیڈریشن مطالبہ کرتی ہے کہ:

1. تحصیلدار اور اس واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائی کی جائے۔
2. مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔
ہم حکومت، انتظامیہ اور محکمہ تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کا تقدس اور اساتذہ کا احترام ہر صورت برقرار رکھا جائے۔

کریس سٹوڈنٹ فیڈریشن
کریس, ضلع گانچھے

On behalf of the  student of Keris valley, we would like to offer our sincerest congratulations to Zahid Hussain  on his...
02/11/2025

On behalf of the student of Keris valley, we would like to offer our sincerest congratulations to Zahid Hussain on his impressive accomplishment of securing a master's degree admission in Germany.

This achievement is a testament to your unwavering commitment to academic excellence, and we are confident that you will continue to excel in your studies and make valuable contributions to your field.

Once again congratulations to you and your family 🎉👏🏻

*ایک اور نا انصافی نامنظور* گلگت بلتستان کے علاقے کریس کے عوام اور طلبہ کے ساتھ ایک اور سنگین انتظامی ناانصافی سامنے آئی...
25/10/2025

*ایک اور نا انصافی نامنظور*

گلگت بلتستان کے علاقے کریس کے عوام اور طلبہ کے ساتھ ایک اور سنگین انتظامی ناانصافی سامنے آئی ہے حال ہی میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) میرٹ پر تعینات ہونے والی گریڈ 19 کی دو فیمیل پرنسپلز، جن کی اصل تعیناتی گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریس میں کی گئی تھی، انہیں سیاسی اثر و رسوخ اور سفارش کی بنیاد پر گلگت اور سکردو میں ایڈجسٹ کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام نہ صرف FPSC میرٹ سسٹم کی توہین ہے بلکہ کریس کے عوام اور طلبہ کے ساتھ کھلی ناانصافی بھی ہے۔ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریس گزشتہ کئی برسوں سے اساتذہ کی شدید کمی کا شکار ہے۔ تدریسی عملے کی قلت کی وجہ سے سکول انتظامیہ نے مجبوری کے تحت فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کی طالبات سے ماہانہ دو ہزار روپے فیس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، تاکہ وقتی طور پر کنٹریکٹ یا وزیٹنگ اساتذہ رکھے جا سکیں۔

یہ صورتحال ایک سرکاری تعلیمی ادارے کے لیے انتہائی افسوسناک ہے، کیونکہ سرکاری سکولوں کا مقصد مفت اور معیاری تعلیم فراہم کرنا ہوتا ہے، نہ کہ والدین پر مالی بوجھ ڈالنا۔

*عوامی مطالبات:*
حکومتِ گلگت بلتستان اور وزیرِ تعلیم فوری طور پر دونوں پرنسپلز کو گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریس میں بحال کریں۔

ایف پی ایس سی کے میرٹ اور قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کریس میں اساتذہ کی کمی فوری طور پر پوری کی جائے تاکہ تعلیمی عمل متاثر نہ ہو۔

طالبات سے فیس وصولی کے سلسلے کو ختم کیا جائے اور حکومت سکول کو اضافی فنڈز فراہم کرے۔

اگر 7 دن کے اندر کارروائی نہ کی گئی تو کریس سٹوڈنٹ فیڈریشن اور کریس کے عوام پرامن احتجاج شروع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

✊ *عوامی اپیل:*
ہم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، وزیر تعلیم، چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر ایجوکیشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کریس کے عوام کے ساتھ انصاف کریں اور سیاسی بنیادوں پر ہونے والی اس زیادتی کو فوری ختم کریں۔ کریس کی بچیوں کا مستقبل داؤ پر ہے، لہٰذا اس مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے *
*Keris Student Federation کریس ویلی گنگچھے*
Mubashir Haider Khan

سائنس اینڈ کلچر ایکزیبیشن 2025 — دو روزہ شاندار ایونٹ کا کامیاب اختتام! 🎉الحمدللہ! کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF) کے زیرِ اہ...
21/10/2025

سائنس اینڈ کلچر ایکزیبیشن 2025 — دو روزہ شاندار ایونٹ کا کامیاب اختتام! 🎉

الحمدللہ! کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن (KSF) کے زیرِ اہتمام ہونے والی دو روزہ سائنس اینڈ کلچر ایکزیبیشن 2025 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
اس یادگار تقریب میں وادی کریس کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے سائنسی ماڈلز اور ثقافتی اسٹالز کے ذریعے اپنی خداداد صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

---

🌟 پہلا سیشن (14 اکتوبر 2025)
پروگرام کا پہلا دن نہایت جوش و جذبے سے بھرپور رہا۔
مہمانانِ گرامی جناب راضاالحق مدنی صاحب، ڈاکٹر عاشق صاحب، محمد ابراہیم ثنائی صاحب، محمد جعفر صاحب، ڈاکٹر حسن فکری اور تحصیلدار کریس جناب محبوب صاحب صاحب نے شرکت فرمائی۔

انہوں نے طلباء و طالبات کے ماڈلز، کلچرل اسٹالز اور پریزنٹیشنز کو خوب سراہا اور فیڈریشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے درج ذیل اعلانات کیے👇
راضاالحق مدنی صاحب: پچاس ہزار روپے
ڈاکٹر عاشق صاحب: پچاس ہزار روپے
محمد ابراہیم ثنائی صاحب: ایک لاکھ روپے
محمد جعفر صاحب: دو لاکھ روپے
ڈاکٹر حسن فکری صاحب بیس ہزار روپے (جو اُسی دن بذریعہ ظہیر ساقی فیڈریشن تک پہنچ گئ ہے)

تمام معزز مہمانوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ فیڈریشن کے ساتھ آئندہ بھی تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔

---

🌟 دوسرا سیشن (17 اکتوبر 2025)
پروگرام کا دوسرا مرحلہ — تقسیم انعامات و سرٹیفکیٹس — نہایت شاندار انداز میں بوائز ہائی اسکول کریس میں منعقد ہوا۔
مہمانِ خصوصی جناب شکور نبی پوزی صاحب (ڈائریکٹر نصیبی ویلفیئر فاؤنڈیشن) نے خصوصی شرکت فرمائی۔

انہوں نے خطاب میں طلباء و طالبات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے درج ذیل اعلانات کیے👇
💰 10,000 روپے نقد انعام برائے KSF فیڈریشن
🎓 کریس کے طلبہ کے لیے 10 اسکالرشپس
👨‍🏫 فاؤنڈیشن کی جانب سے 10 اساتذہ ہائر کرنے کا اعلان
🪖 موٹر بائیک چلانے والے سامعین میں ہیلمیٹس کی تقسیم

---

🏆 پوزیشن ہولڈرز اور ان کے اسکول

🎭 کلچر کیٹیگری:
🥇 پہلی پوزیشن: گرلز ہائی اسکول کریس – ثانیہ اور گروپ
🥈 دوسری پوزیشن: پرائمری اسکول اوڑوا – علیشہ اور گروپ
🥉 تیسری پوزیشن: (مشترکہ) العصر پبلک اسکول – زینت اور گروپ
ماڈرن پبلک اسکول – شمائلہ اور گروپ

🔬 سائنس A (مڈل لیول):
🥇 پہلی پوزیشن: العصر پبلک اسکول کریس – مدیحہ اور گروپ
🥈 دوسری پوزیشن: اسلامک ایجوکیشن سینٹر – حمیرا اور گروپ
🥉 تیسری پوزیشن: ماڈرن پبلک اسکول – شازیہ اور گروپ

🔭 سائنس B (سینئر/ہائی لیول):
🥇 پہلی پوزیشن: گرلز ہائی اسکول کریس – منیبہ اور گروپ
🥈 دوسری پوزیشن: ولایت ایجوکیشن سسٹم کریس – ثریا اور گروپ
🥉 تیسری پوزیشن: ولایت ایجوکیشن سسٹم کریس – مدیحہ اور گروپ

تمام پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز پیش کی گئیں جنہیں نائن اسٹار برادرز الیکٹرک اسٹور نے اسپانسر کیا، جب کہ شکور نبی پوزی صاحب کی جانب سے نقد انعامات بھی دیے گئے۔

---

🌿 آخر میں
کریس اسٹوڈنٹ فیڈریشن تمام مہمانانِ گرامی، اساتذہ کرام، میڈیا پرسنز، طلبہ و طالبات، اور اپنے اراکین کا دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔
آپ سب کے تعاون اور محنت سے یہ شاندار ایونٹ ممکن ہوا۔
🤝 متحد رہو، تعلیم اور ترقی کی راہوں پر گامزن رہو!

📸👇 یہ ہیں KSF سائنس اینڈ کلچر ایکزیبیشن 2025 کی خوبصورت جھلکیاں!

With great pleasure and pride, we announce the graduation of Mr. Tatheer Hussain, son of the prominent business person M...
19/10/2025

With great pleasure and pride, we announce the graduation of Mr. Tatheer Hussain, son of the prominent business person Mr. Sakhawat Hussain Hasrat from Keris valley. Mr. Tatheer has successfully completed his training from the Pakistan Military Academy Kakul as a gentleman cadet, and now he will serve the Pakistan Army as 2nd Lt.

On behalf of the students of Keris Valley, Team KSF extends congratulations to him and his family. We take great pride in your achievement, Tatheer. 🥳

Sakhawat Hussain Hasrat

Address

Keris
Gilgit Baltistan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Keris Student Federation - KSF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Keris Student Federation - KSF:

Share