Dalomal Youth Organization - DYO

Dalomal Youth Organization - DYO Dalomal Youth Organization - DYO aims to serve through time ,knowledge and nazrana.

By working together and supporting each other we create a positive environment.

پریس ریلیز*دالومل یوتھ آرگنائزیشن کا اعلان*تمام حالات اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد، دالومل یوتھ آرگنائزیشن بااتف...
06/06/2026

پریس ریلیز

*دالومل یوتھ آرگنائزیشن کا اعلان*

تمام حالات اور زمینی حقائق کا جائزہ لینے کے بعد، دالومل یوتھ آرگنائزیشن بااتفاق یہ اعلان کرتی ہے کہ آنے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار جناب عبدالجہان صاحب کی غیر مشروط حمایت کی جائے گی۔

دالومل یوتھ آرگنائزیشن اپنے 900 رجسٹرڈ ووٹوں کے ساتھ جناب عبدالجہان صاحب کے وژن اور عوامی خدمت کے سفر میں برابر کی شریک ہوگی۔

منجانب:دالومل یوتھ آرگنائزیشن

#عبدالجہان #الیکشن2026*

سابق وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان جناب عبدالجہان صاحب کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد حلقہ نمبر 2 غذر، خصوصاً پھنڈر میں خوف او...
13/02/2026

سابق وزیرِ تعلیم گلگت بلتستان جناب عبدالجہان صاحب کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد حلقہ نمبر 2 غذر، خصوصاً پھنڈر میں خوف اور بے چینی کی فضا پیدا ہو چکی ہے۔ ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے پرانے سیاسی کھلاڑیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، اسی لیے انہیں کمزور کرنے کے لیے سازشیں کی جا رہی ہیں۔

اسی سازش کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر جناب نذر صاحب اپر غذر کے بعض سیاسی نمائندوں کو نون لیگ میں شمولیت کی دعوت دے رہے ہیں تاکہ پارٹی ٹکٹ عبدالجہان صاحب کو نہ مل سکے۔ جو لوگ خود کو عوام کا مسیحا بنا کر پیش کر رہے ہیں، وہ بکنےکےلیے تیار کیوں ہو گئے؟ اب سب کو سمجھ آ چکی ہے کہ کون واقعی پھنڈر کے لیے مخلص ہے اور کون اپنے ذاتی مفاد کے لیے عوام کو بیچ رہا ہے۔

ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمیں کسی جماعت کے ٹکٹ سے کوئی غرض نہیں۔ عبدالجہان صاحب پہلے بھی کہہ چکے ہیں وہ میدان نہیں چھوڑیں گے۔ یہ جدوجہد حلقہ نمبر 2 غذر کے عوام کے حقوق اور عزت کے لیے ہے۔

ان شاء اللہ، تمام تر سازشوں کے باوجود عوام کی طاقت سے عبدالجہان صاحب بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور خطے کی حقیقی آواز بن کر ابھریں گے۔

12/02/2026

Phander Polo Ground par honay wala yeh ijlas awaam ke ghair-mamooli josh aur ittehad ki wajah se ek powershow ki haisiat de gya.. teru, Barsat, Handrap, Gulakhmuli, Chashi aur Shamaran se bari tadaad mein logh yahan pohanchay aur Phander ki zameen ne ek martaba phir apni siyasi zinda dili ka izhar kiya.
Is mauqe par sabiq Nigran Wazir-e-Taleem Abdul Jahan ne Phander Polo Ground se apni baqaida siyasi sargarmiyon ka aaghaz karte hue kaha:
“Wa tu‘izzu man tasha — izzat dene wali sirf Allah ki zaat hai, jo jis ko chahta hai izzat deta hai.”
Unhon ne kaha ke mashawarat wahi hoti hai jahan baray, buzurg, behn-bhai mojood hon, aur Phander ki awaam ne is ijlas ko kamyab bana kar is baat ko sabit kar diya.
Abdul Jahan ne jazbati andaaz mein kaha:
“Phander mera ghar hai. Yehi wo jagah hai jahan se meri taleem ka safar shuru hua yehi parhna meri pehchan hai.”
Unhon ne isi khush-qismat zameen par, awaam ki mojoodgi mein, apni siyasi muhim ka aaghaz karte hue elan kiya ke:
“Aaj isi muqaddas aur azeez jagah se main apni siyasi sargarmiyon ka aaghaz kar raha hoon. Yeh muqabla Gulapor se Barsat tak ke umeedwaron se hai.”
Ijlas ke dauran jo awaami josh, bharpoor shirkat aur ittehad nazar aaya, us ne is baat ko wazeh kar diya ke Phander apna faisla khud karne ke liye tayar hai.
Yeh ijlas sirf aik gathering nahi tha yeh Phander ki collective awaaz, siyasi bedari aur mustaqbil ka elaan tha.
Phander jaag chuka hai , aur Polo Ground se yeh paighaam poore ilaqe tak pohnch chuka hai.

سابق نگران وزیر تعلیم عبدالجہان کل اپنے آبائی گاوں وادی پھنڈر میں عوام سے مشارت کرنے کے لئے ایک مشاورتی اجلاس رکھا ہےجؙم...
11/02/2026

سابق نگران وزیر تعلیم عبدالجہان کل اپنے آبائی گاوں وادی پھنڈر میں عوام سے مشارت کرنے کے لئے ایک مشاورتی اجلاس رکھا ہے

جؙملہ عوام سے شرکت کی استدعا ہے

شکریہ۔۔

غذر کے عوام کے لیے قیادت کا انتخاب محض ایک سیاسی عمل نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ف...
06/02/2026

غذر کے عوام کے لیے قیادت کا انتخاب محض ایک سیاسی عمل نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین ہے، اس لیے ضروری ہے کہ فیصلہ نعروں کے بجائے کردار، خدمت اور وژن کی بنیاد پر کیا جائے۔ عبدالجہان قراباش نے گلگت بلتستان میں تعلیم اور قدرتی آفات کے دوران نمایاں اور عملی خدمات انجام دیں۔ بطور بانی و ڈائریکٹر Mountain Institute for Education and Development (MIED) انہوں نے دور دراز علاقوں میں سکولوں کو تعلیمی وسائل، اساتذہ کی تربیت اور متاثرہ بچوں کے لیے نفسیاتی معاونت فراہم کی، جبکہ ملالہ فنڈ کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ میں بھی کردار ادا کیا۔ سیلاب کے دنوں میں سڑکیں بند ہونے کے باوجود پھنڈر کے عوام تک چترال کے راستے خوراک اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے لیے NOC حاصل کر کے عملی امدادی سرگرمیوں کو ممکن بنایا۔

ان خدمات کے اعتراف میں آغا خان یونیورسٹی کے Institute for Educational Development نے انہیں “Distinguished Alumni Achievement Award” سے نوازا، جبکہ وہ care taker وزیر برائے تعلیم و تعمیرات کی حیثیت سے بھی تعلیمی پالیسی اور انتظامی امور میں کردار ادا کر چکے ہیں۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ذات پات اور وقتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ایسی قیادت کا انتخاب کریں جو تعلیم، خدمت اور سنجیدہ وژن کے ذریعے غذر کے مستقبل کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکے۔

شعور کا لمحہشمرن پاور ہاؤس کا مسئلہ کوئی نئی کہانی نہیں، بلکہ یہ ہمارے اجتماعی نظم، منصوبہ بندی اور ترجیحات کی دیرینہ کم...
14/01/2026

شعور کا لمحہ

شمرن پاور ہاؤس کا مسئلہ کوئی نئی کہانی نہیں، بلکہ یہ ہمارے اجتماعی نظم، منصوبہ بندی اور ترجیحات کی دیرینہ کمزوریوں کا عکس ہے۔ تعمیراتی معیار، انتظامی نگرانی، اور عوامی مفاد تینوں شعبوں میں جو خلا رہا، وہ آج کی تکلیف دہ صورتحال میں سامنے آ چکا ہے۔

ہمیں اب الزام تراشی کے دائروں سے نکل کر، ایک سنجیدہ قومی مکالمے کی ضرورت ہے۔ مسئلہ افراد کا نہیں، بلکہ وہ سوچ ہے جو وقتی فائدے، خاموش مفاہمت اور غیر منظم فیصلوں پر قائم ہے۔

یہ لمحہ ہے خود احتسابی کا نہ کہ محض انگلیاں اٹھانے کا۔ اگر کسی شعبے میں خامی رہی، تو بطور سماج ہم سب اس کے شریک رہے ہیں، کبھی خاموشی سے، کبھی لا تعلقی سے، اور کبھی وقتی مصلحت کے تحت۔

آج یہ ضروری نہیں کہ ہم یہ طے کریں کہ ماضی میں کس نے کیا کیا بلکہ یہ طے کریں کہ اب ہمیں کیا کرنا ہے۔ وسائل کا درست استعمال، شفاف تعمیراتی عمل، مقامی تربیت یافتہ افرادی قوت کی شمولیت، اور عوامی شمولیت پر مبنی نگرانی یہی وہ عناصر ہیں جو مستقل حل کی بنیاد رکھ سکتے ہیں. اختلافِ رائے، فہم کی پہلی سیڑھی ہے اسے ذاتی دشمنی نہ بنایا جائے۔ اور اتحاد، وہی مضبوط ہوتا ہے جو سچائی، شفافیت اور مشترکہ فلاح پر قائم ہو۔

لہٰذا، آئیں! ہم سب مل کر نہ کی شمرن پاور ہاؤس جیسے معاملات بلکہ علاقے میں اور محرومیوں کو صرف وقتی نکتہ چینی سے نہیں، بلکہ طویل المدتی وژن، تدبر اور عملی منصوبہ بندی سے حل کرنے کا بیڑا اٹھائیں۔

یہ وقت ردِعمل کا نہیں، عمل کا ہے۔
یہ وقت شکایت کا نہیں، شعور کا ہے۔
اور یہ وقت الزام کا نہیں، اصلاح کا ہے۔

والسلام
ایک باشعور، باخبر اور ذمے دار شہری۔۔

Address

Dalomal Phander Ghizar
Ghizar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dalomal Youth Organization - DYO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share