Youth Action Committee - Punial

Youth Action Committee - Punial A group of vigilant and committed youth hailing from Punial valley of district Ghizar, Gilgit Baltis

18/01/2026
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا آج پھر ماورائے قانون گاؤں گیچ کی آبادیوں میں داخل ہونے کی کوشش۔تھنگداس تا گوہرآباد تک کے زمہ دا...
18/01/2026

نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا آج پھر ماورائے قانون گاؤں گیچ کی آبادیوں میں داخل ہونے کی کوشش۔

تھنگداس تا گوہرآباد تک کے زمہ داران اور یوتھ ارکان نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر مشینری کو اپنی آبادیوں سے بےدخل کردیا۔

مقامی زمہ داران نے این ایچ اے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی محکمے یا شخص نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر آبادیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تو تمام تر نقصانات کی زمہ داری این ایچ اے پر عائد ہوگی۔

31/07/2024

سنگل نالے سے چوری ہونے والی مال مویشی کی بازیابی، مجرمان کی گرفتاری اور مستقبل میں ان وارداتوں کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی واضح کرنے کیلٸے ذمہدار حکام کو دی گٸی ڈیڈلاٸن آج ختم ہو رہی ہے۔

کل بروز جمعرات مورخہ یکم اگست 2024 صبح 9 بجے (سنگل، تھنگداس، گیچ، گوہرآباد) کے لمبرداران، ولیج کمیٹی ارکان، معتبرین اور یوتھ کے ذمہداران کی اہم بیٹھک ہوگی۔

اس بیٹھک میں انتظامیہ، پولیس اور حکام بالا کے اب تک کے کردار اور پیشرفت کا جاٸز لیا جاٸےگا۔

اور غذر - چترال روڈ پر دھرنہ دینے کے حوالے سے تیاریوں کو حتمی شکل دیا جاٸےگا۔۔

10/07/2024

سنگل پونیال: عمائدین کی چیف سیکرٹری سے ملاقات کی تفصیل

آج مورخہ 10 جولائی 2024 کو چیف سیکرٹری ابرار احمد کے دورہ غذر کے موقع پر عمائدین تھگنداس تا گوہر آباد و یوتھ اور عمائدین گلمتی نے سنگل ریسٹ کے مقام پر چیف سیکرٹری صاحب سے ملاقات کی۔

عمائدین کی طرف سے چیف سیکرٹری صاحب کے علم میں لایا گیا کہ سنگل نالے اور گلمتی نالے میں پولیس چوکیوں پر تعینات پولیس فورس کو واپس بلا کر گاؤں کے اندار ٹھرایا گیا ہیں۔

عمائدین نے چیف سیکرٹری صاحب سے درخواست کی کہ دیامر میں حالیہ کشدہ حالات کے بعد نالاجات میں پولیس نفری بڑھنے کی بجاۓ چوکیوں میں موجود نفری کو بھی واپس بلانا سمجھ سے بالاتر ہیں اگر تو کوئی بڑا سیکورٹی ٹھریڈ ہیں تو عوام کو بھی آگاہ کیا جاۓ چونکہ اس وقت گاہکوچ، سلپی، گلوداس اور عیشی کے چرواہیں اپنی فیملیز کے ساتھ اور دیگر لوگوں کے ہزاروں مال مویشی سنگل اور گلمتی نالے میں موجود ہیں ان کو بھی واپس بلا لیا جاۓ گا۔

چیف سیکرٹری صاحب نے پولیس فورس کو چوکیوں سے واپس بلاۓ جانے کے حوالے سے لاعملی کا اظہار کیا اور آگاہ کیا کہ ان کی طرف سے حالیہ کشدہ صورت حال کے بعد چوکیوں میں نفری بڑھنے کے احکامات دیے گئے تھے۔
آپ نے عمائدین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس حوالے سے غذر انتظامیہ خصوصا ایس پی سے پوچھے گے۔

پونیال والو! نکلو اپنے حق کے خاطر گندم سبسڈی، لینڈ ریفامز ایکٹ، گلگت شندور روڈ کمپنسیشن کے مسائل اور دیگر عوامی ایشوز کے...
14/12/2023

پونیال والو! نکلو اپنے حق کے خاطر

گندم سبسڈی، لینڈ ریفامز ایکٹ، گلگت شندور روڈ کمپنسیشن کے مسائل اور دیگر عوامی ایشوز کے خلاف عوامی کمیٹی پونیال کا ساتھ دو۔

کل 15 تاریخ دن 1 بجے DC چوک گاہکوچ تشریف لا کر زندہ ہونے کا ثبوت دے۔۔

پونیال عوامی کمیٹی Puniyal Awami Committee

Address

Punial
Ghizar

Opening Hours

Tuesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Action Committee - Punial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share