DRC Garhi Kapura

DRC Garhi Kapura Dispute Resolution Councils where Public Put There Complaint Againts Public and DRC Members Resolve Those Complaints .

دو فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا آج مورخہ 2025-01-13 کو DRCچئیرمین عبدالسلام خان صاحب اور ممبر فواد خان...
13/01/2025

دو فریقین کے مابین جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا آج مورخہ 2025-01-13 کو DRCچئیرمین عبدالسلام خان صاحب اور ممبر فواد خان صاحب نے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرکے فریق دوئم شاھی زمان فریق اول فرہاد علی کو حصہ جائیداد کے عوض مبلغ -/600000 چھ لاکھ روپے آدا کرنے کا پابند کیا گیا اور اکھٹے دفتر DRCسے رحصت کیئے گئے ۔

ڈی آر سی گڑھی کپورہ شیخ ملتون سرکل کے قابل قدر ممبر سید گوہر صاحب بقضائے الٰہی فوت ہو چکا ہے۔اللہ پاک ان کو جنت الفردوس ...
31/12/2024

ڈی آر سی گڑھی کپورہ شیخ ملتون سرکل کے قابل قدر ممبر سید گوہر صاحب بقضائے الٰہی فوت ہو چکا ہے۔اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔مرحوم کا نماز جنازہ آج مورخہ 2024-12-31 کو بوقت 04:30 بجے شیخ عنایت بابا جنازگاہ کوٹ اسماعیل زئی گڑھی کپورہ میں آدا کی جائے۔سید گوھر کاکا کے ڈی آر سی کے لئے جو خدمات ہے وہ یاد رکھے جائیں گے ۔

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی ہے جن کے مابین وراثتی مکان پر تنازعہ چلا آرہا تھا آج مورخہ 2024-12-18 کو ممبر DRC نعیم...
18/12/2024

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی ہے جن کے مابین وراثتی مکان پر تنازعہ چلا آرہا تھا آج مورخہ 2024-12-18 کو ممبر DRC نعیم خان صاحب کے کوششوں سے دونوں کے مابین راضی نامہ ہوکر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو اپنے حصے میں سے ساڑھے ایک مرلہ چھوڑ دیا اور اس طرح یہ تنازعہ ختم ہو کر دونوں بھائیوں کو اکھٹے دفتر DRC سے رحصت کیئے گئے ۔

دو فریقین جو کہ آپس میں سوتیلے بھائی بہن ہے۔کے مابین پدری جائیداد کا تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہا تھا ۔آج مورخہ 224-12-0...
03/12/2024

دو فریقین جو کہ آپس میں سوتیلے بھائی بہن ہے۔کے مابین پدری جائیداد کا تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہا تھا ۔آج مورخہ 224-12-03 کو ممبر DRC فخر عالم خان کے محلصانہ کوششوں سے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرکے بھائی نے دونوں سوتیلی بہنوں کو ساڑھے آٹھ مرلے گھر اور 13 مرلے پلاٹ حوالے کیا ۔

دو فریقین کے مابین فروخت شدہ مکان کے رقم پر تنازعہ چلا آرہا تھا ۔آج مورخہ 23.10.2024 کو ممبر DRC نعیم خان صاحب نے بڑی خو...
23/10/2024

دو فریقین کے مابین فروخت شدہ مکان کے رقم پر تنازعہ چلا آرہا تھا ۔آج مورخہ 23.10.2024 کو ممبر DRC نعیم خان صاحب نے بڑی خوش اسلوبی سے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرکے فریق اول آصف خان کو فریق دوئم ناصر خان وغیرہ مبلغ -/600000 چھ لاکھ روپے مورخہ 08.01.2025 کو آدا کرنے کے پابند کئیے گئے ۔

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی ہے جن کے مابین جائیداد کا دیرینہ تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہا تھا آج مورخہ 2024-09-23 ...
23/09/2024

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی ہے جن کے مابین جائیداد کا دیرینہ تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہا تھا آج مورخہ 2024-09-23 کو چیئرمین DRC عبدالسلام خان صاحب کے انتھک اور محلصانہ کوششوں سے دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ کرکے ہر ایک بھائی کو کل 77 کنال آراضی میں سے فی حصہ 25 کنال 13 مرلے آراضی پیمائش کے بعد حوالہ کیا گیا اور پرانہ اجارہ بھی برابر تقسیم کیا گیا۔

دو فریقین جو آپس میں ماموں بھانجا ہے جن کے مابین آراضی سے درختان کاٹنے کا تنازعہ تھا آج مورخہ 2024ـ09ـ03 کو ممبر DRC ناص...
03/09/2024

دو فریقین جو آپس میں ماموں بھانجا ہے جن کے مابین آراضی سے درختان کاٹنے کا تنازعہ تھا آج مورخہ 2024ـ09ـ03 کو ممبر DRC ناصر سید صاحب نے دونوں کے مابین راضی نامہ کرکے ماموں نے اپنے بھانجے کو فی سبیل اللہ معاف کیا اور آئندہ کے لیے ایک دوسرے کے غم خوشی میں شریک ہونے کا وعدہ کیا

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی ہے جن کے مابین کچھ عرصہ پہلے DRC ممبران نے راضی نامہ کیا تھا آج فریق اول نے راضی نامہ ...
27/08/2024

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی ہے جن کے مابین کچھ عرصہ پہلے DRC ممبران نے راضی نامہ کیا تھا آج فریق اول نے راضی نامہ ک پہلی قسط رقم مبلغ -/550000 پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے ممبر DRC فخر عالم خان صاحب سے درست طور پر وصول کیا ۔

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی بہن تھے جس کے مابین وراثتی مکان ر تنازعہ چلا آرہا تھا آج مورخہ 2024-08-26 کو چیئرمین D...
26/08/2024

دو فریقین جو کہ آپس میں سگے بھائی بہن تھے جس کے مابین وراثتی مکان ر تنازعہ چلا آرہا تھا آج مورخہ 2024-08-26 کو چیئرمین DRC عبدالسلام خان صاحب کے انتھک اور محلصانہ کوششوں سے راضی نامہ کرکے فریق دویم نے اپنے بہن کو حصے کا رقم مبلغ -/150000 ایک لاکھ پچاس ہزار روپے آدا کئیے۔

دو فریقین کے مابین مکان کی نقصان رسانی کا تنازعہ تھا جس میں آج DRC چئیرمین عبدالسلام خان کے محلصانہ کوششوں سے راضی نامہ ...
26/08/2024

دو فریقین کے مابین مکان کی نقصان رسانی کا تنازعہ تھا جس میں آج DRC چئیرمین عبدالسلام خان کے محلصانہ کوششوں سے راضی نامہ کرکے فریق اول کستیر گل نے فریق دویم شیر عالم وغیرہ کو معاف کیا اور جو گڑھا فریق دویم نے چھوڑا تھا اسکی بھرائی کرکے یہ مسئلہ حل ہوگیا۔

21/08/2024

دو فریقین کے مابین رقم کا دیرینہ تنازعہ کافی عرصہ سے چلا آرہا ہے تھا۔آج مورخہ 2024-08-21 کو ممبر DRC نعیم خان کے محلصانہ اور انتھک کوششوں سے دونوں فریقین کے مابین مبلغ -/300000 تین لاکھ روپے پر راضی نامہ کرکے فریق دویم وقار فریق اول سرتاج کو چار ماہ بعد یکمشت تین لاکھ روپے آدا کریگا اور اس طرح یہ دیرینہ مسئلہ حل کرکے دونوں فریقین کو دفتر DRCمیں بغلگیر کرکے اکھٹے دفتر DRCسے رحصت کیئے گئے ۔

آج مورخہ 2024-08-15 سیف اللہ خان صاحب SHO تھانہ گڑھی کپورہ نے DRC چئیرمین و ممبران ،لیزان کمیٹی ممبران ،اصلاحی کمیٹی ممب...
15/08/2024

آج مورخہ 2024-08-15 سیف اللہ خان صاحب SHO تھانہ گڑھی کپورہ نے DRC چئیرمین و ممبران ،لیزان کمیٹی ممبران ،اصلاحی کمیٹی ممبران ،دیگر معززین علاقہ کیساتھ تعارفی میٹنگ کی میٹنگ کے دوران مختلف نوعیت کے کیسز پر تبادلہ خیال کرکے DRC فورم کے خدمات کو سراہتے ہوئے DRC ممبران کو ہرقسم کے تعاون کرنے کی یقین دہانی کی۔

Address

Garhi Kapura Road Police Station Garhi Kapura
Garhi Kapura

Telephone

+92937846123

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DRC Garhi Kapura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share