Al-Itfaq association

Al-Itfaq association Al-Itfaq is a non-profit charitable organisation who's primary objectives are philanthropy and social well being.

Our aim is to help the less fortunate and needy. Our goals will be to help families with medical costs, financial support, clean water.

15/11/2025
24/08/2025

الحمدللہ
آج الاتفاق فاؤنڈیشن کے زیرِ نگرانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کجلانی میں ایک اہم سنگِ میل عبور کیا گیا۔ ایک نئے کلاس روم پر لینٹر کی کامیاب تنصیب مکمل ہوئی، جو طالبات کے روشن مستقبل کی طرف ایک عملی قدم ہے۔

ہم دل کی گہرائیوں سے اس کارِ خیر میں تعاون کرنے والی اوورسیز بہن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے اس نیکی کے کام میں اپنا حصہ ڈال کر نہ صرف دنیاوی بہتری کا ذریعہ بنایا بلکہ آخرت کی کامیابی کا بھی سامان کیا۔
اللہ تعالیٰ ان کے رزق، وقت اور نیت میں برکت عطا فرمائے، ان کی زندگی کو آسان فرمائے، اور ان کے اس صدقہ جاریہ کو ان کے لیے باعثِ نجات بنائے۔ آمین۔

الاتفاق فاؤنڈیشن اسی جذبے کے ساتھ تعلیم و تربیت کے میدان میں اپنا سفر جاری رکھے گی، ان شااللہ
۔

23/08/2025

اعتماد کی مثال — الاتفاق فاؤنڈیشن کجلانی کا ایک اور سنگِ میل

اللہ کے فضل و کرم سے الاتفاق فاؤنڈیشن کجلانی روڈ پروجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے بعد ایک اور فلاحی منصوبہ پایۂ تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ اس بار خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کجلانی میں ایک اوورسیز بھائی کے تعاون سے ایک کلاس روم کی تعمیر پرکام جاری ہے۔

یہ قدم نہ صرف علاقے میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت ہے، بلکہ اس بات کا بھی مظہر ہے کہ اوورسیز کمیونٹی اپنے علاقے کی تعمیر و ترقی میں کس قدر مخلص ہے۔

الاتفاق فاؤنڈیشن کجلانی کی ٹیم اس قیمتی تعاون پر اوورسیز بھائی اور تمام معاونین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہے۔ یہ اعتماد ہمارے لیے ایک اعزاز ہے، اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اسی جذبے کے ساتھ مزید فلاحی کام سر انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔

ہم سب کا عزم — تعلیم، ترقی اور خدمتِ خلق۔

الاتفاق فاؤنڈیشن کجلانی
ضلع کوٹلی، آزاد کشمیر

22/08/2025

اظہارِ تشکر
الاتفاق فاؤنڈیشن کجلانی، ضلع کوٹلی - 3.50 کلومیٹر روڈ پروجیکٹ

اللہ رب العزت کا لاکھ لاکھ شکر ہے جس نے ہمیں خدمتِ خلق جیسے عظیم فریضے کی توفیق عطا فرمائی۔ فلاحی کام صرف مادی ترقی کا ذریعہ نہیں ہوتے بلکہ یہ اخروی نجات اور معاشرتی بھلائی کا وسیلہ بھی بنتے ہیں۔ معاشرے میں ایسے منصوبے نہ صرف عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرتے ہیں بلکہ انسانیت کے جذبے کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

الاتفاق فاؤنڈیشن کجلانی، ضلع کوٹلی کی طرف سے مکمل کیے جانے والے 3.50 کلومیٹر روڈ پروجیکٹ کی کامیابی ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے، جس کا سہرا ان تمام عظیم ہستیوں کو جاتا ہے جنہوں نے دل کھول کر اس کارِ خیر میں تعاون کیا۔

ہم خصوصی طور پر ان تمام مخیر حضرات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ سے اور عوام علاقہ نےاس منصوبے کے لیے مالی، اخلاقی اور عملی معاونت فراہم کی۔ ان کا یہ تعاون نہ صرف فاؤنڈیشن کے لیے باعثِ تقویت بنا بلکہ مقامی آبادی کے لیے امید کی ایک نئی کرن بن کر ابھرا۔

یہاں برطانیہ کی باڈی اور آزاد کشمیر کی باڈی کی انتھک محنت اور مسلسل لگن کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا نہایت ضروری ہے جنہوں نے ہر قدم پر فاؤنڈیشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا ۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے، ان کے رزق و عمر میں برکت عطا فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی کامیابیاں نصیب کرے۔ آمین۔

فیز 5
11/08/2025

فیز 5

Address

Gam Kotli

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Friday 09:00 - 23:00
Saturday 09:00 - 15:00

Telephone

+447481840310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al-Itfaq association posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share