Young Welfare foundation chawla

Young Welfare foundation chawla YOUNG WELFARE FOUNDATION CHAWALA.
چہاولہ کی عوام کی خدمت ہمارا عین فرض ہے۔
غریبوں کی مدد ہمارا حق ہے۔
چہاولہ تحصیل چڑہوئی آزاد کشمیر

اسلام علیکم ہر سال ماہ رمضان میں ینگ ویلفئیر فاونڈیشن چہاولہ کی طرف سے افطار پارٹی کا انظام کیا جاتا ہے اس بار 15اپریل ب...
12/04/2022

اسلام علیکم
ہر سال ماہ رمضان میں ینگ ویلفئیر فاونڈیشن چہاولہ کی طرف سے افطار پارٹی کا انظام کیا جاتا ہے اس بار 15اپریل بروزجمعتہ المبارک ینگ ویلفئیر فاونڈیشن چہاولہ کے آفسس میں ارینج کی گئی جس میں تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے آپ کی آمد ہمارے کیے بحث شرف ہو گی ۔ شکریہ

07/04/2022

ذرا دیکھۓ ایک کریانہ کی دکان میں ایک ننھی سی بچی اور اس ننھی سی بچی کا جھکا ہوا سر اور پھر ایک ہاتھ میں چند روپے اور دوسرے ہاتھ میں ان روپیوں جتنے ایک مختصر سے کاغذ پر لکھے دو چار الفاظ۔😰💔
یہ دو چار الفاظ نہیں ہیں امیدیں ہیں اور دلاسے ہیں جو والدین چھوٹے بچوں کو دیتے ہیں
وہ خوشی ہے جو یہ چھوٹی سی ننھی سی بچی گھر کے قریب سے جا کر مسکرا کر اپنے والدین کے ہاتھ میں تھمائے گی۔
خدارا ذرا غور کیجیے کہ ان دو تین لفظوں میں کتنا درد چھپا ہے۔💔😰
دوکان سے *ڈیڑھ کلو آٹا منگوانے والے وہ والدین کس کرب ناک پریشانی سے گزر رہے ہونگے.*
خدارا اپنے اردگرد مجبور لوگوں کا خیال رکھیں اگر ان کی خواہشات نہ سہی کم از کم ان کی ضروریات ضرور پوری کریں اللہ پاک ہم سب پر اپنا خصوصی کرم فرمائے آمین۔🙏
Just look at a little girl in a grocery store and this little girl's bowed head and then a few rupees in one hand and a couple of words written on a short piece of paper equal to those rupees in the other hand. These are not just words but hopes and consolations that parents give to young children It is a joy that this little girl will walk near the house with a smile and hold it in the hands of her parents. Please consider how much pain is hidden in these two or three words Those parents who ordered one and a half kilos of flour from the shop must have been going through a lot of trouble. * Please take care of the compelled people around you, if not their wishes, at least fulfill their needs, may Allah bless us all with His special grace, Amen.

*Keep supporting الحمد اللہ*❣️*ٹیم ینگ ویلفیر فاونڈیشن چہاولہ کے پلیٹ فارم سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبار...
06/04/2022

*Keep supporting
الحمد اللہ*❣️
*ٹیم ینگ ویلفیر فاونڈیشن چہاولہ کے پلیٹ فارم سے گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں الحمد اللہ 71 گهرانوں میں راشن پیکج پہنچا دیا گیا*
*ینگ ویلفیر فاونڈیشن کے تمام ممبران عہدران اور بالخصوص جو ہمارے ڈونر بیرون ممالک ہیں جس نے جس طرح سے بهی کاوش کی محنت کی بےشک جانی ہو یا مالی اللہ تعالیٰ سب کو سدا سلامت رکھے اور اسی طرح اتفاق میں رکھے*اور ہم سب کو مل جل کر اس کام کو مزید بہتر بنانے کیلئے توفیق عطا فرمائے آمین*

05/04/2022

Rashan Drive Packing 2022 ینگ ویلفیئر فاؤنڈیشن چہاولہ
انسانیت کی خدمت میں پیش پیش۔
رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ایسے دن بھی غرباء کے لئے آسکتے ہیں کہ انہیں پانی کے ساتھ افطاری کرنی پڑے یا مغرب کے بعد بھی روزہ ہی رکھنا پڑے۔
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ویلفیئر فاؤنڈیشن چہاولہ نے رمضان راشن پیکج کا اہتمام کیا ہے جو کہ چہاولہ میں موجود مستحق افراد تک بلا عزت نفس مجروح کئے پہنچائے جائیں گے۔
اس بار 70 مستحق خاندانوں کے لئے راشن کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جوکہ پیکنگ کے مرحلے سے گزر چکا ہے۔ بہت جلد تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا اور اس کے لئے آپ سب کا تعاون درکار ہے۔
نوٹ: اپنے عطیات و فطرانہ وغیرہ عید سے پہلے پہلے ینگ ویلفیئر فاؤنڈیشن چہاولہ کو دیجئے تاکہ آپ کا فطرانہ مستحق افراد تک پہنچ سکیں۔

اسلام علیکم ینگ ویلفئیرفاونڈیشن چہاولہ کی طرف سے ماہ رمضان میں چہاولہ میں ضرورت مند لوگوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیے ...
02/04/2022

اسلام علیکم
ینگ ویلفئیرفاونڈیشن چہاولہ کی طرف سے ماہ رمضان میں چہاولہ میں ضرورت مند لوگوں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیے جائیں گے ۔جن بھائیوں نے اس نیک کام میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اللہ پاک سے دعا ہے اللہ پاک بھائیوں کے کاروبار میں مذید ترقی دیں ۔

Come on! May U also be the support of deserving families  in Ramadan..
22/03/2022

Come on! May U also be the support of deserving families in Ramadan..

06/02/2022

فوتگی سے متعلق چند اہم گزارشات
تمام پڑھنے والوں سے گزارش ہے۔
کہ :
1_اگر لواحقین فوتگی کا اعلان نہ کریں تو آپ بذریعہ وٹس ایپ یا کسی کو فون کر کے اطلاع نہیں کریں گے۔ آپ انتظار کریں گے کہ پہلے گھر کا سربراہ یا *ورثاء مسجد میں اعلان کرا* لیں... اس کے بعد ہی آپ فوتگی کی اطلاع ریلیز کریں گے۔
لواحقین اور دیگر دوستوں کو تکلیف سے بچانے کے لیے یہ ہمارا فرض ہے... کیونکہ... ممکن ہے کہ لواحقین کسی سبب یہ خبر ابھی روکنا چاہتے ہوں....

مثلاً رات کا وقت ہے۔ لواحقین آنے والوں کو ابھی سنبھال نہیں سکتے،،،، صفائی و بیٹھک کے مسائل.... یا اسی طرح کا کوئی دیگر انتظامی مسئلہ ہو... آپ کی نادانی انھیں تکلیف دے گی...

2_عموما” نماز فجر کے بعد اعلانات کرا دیے جاتے ہیں۔ مگر *سورج طلوع ہونےسے پہلے* ۔ فوتگی والے گھر نہ جاٸیں۔ تاکہ وہ لوگ ناشتہ وغیرہ کر سکیں ۔ آپ پانچ منٹ گزار کر واپس چلے اٸیں گے۔مگر انھیں سارا دن بیٹھنا ہے۔

3_اسی طرح مغرب کے بعد(یا کم از کم عشاء کے بعد) بھی نہ جاٸیں۔ ممکن ہے وہ پچھلی رات سے جاگ رہے ہوں آپ کی ہمدردی انھیں تکلیف میں مبتلا کرے گی۔
انھیں ارام کا موقع دیں۔
نیز اگر فوتگی اور جنازہ شام کو ہے۔ تو کفن دفن کرنے بعد جلد از جلد لواحقین کو تنہا کردیں۔ تاکہ وہ سُستاسکیں۔

4_جنازہ گاہ پر *_کھانے کا اعلان بند کر دیں*_ ۔ جو لوگ کھانے کے وقت پر موجود ہوں(لواحقین) انھیں پیش کر دیں۔ جو مہمان اور دوست اس قابل ہیں کہ وہ واپس جا سکتے ہیں ۔انھیں مجبور نہ کریں۔ مہمان نوازی یا لوگوں سے تعلق اللہ کے حکم کے اندر رکھیں۔ جہاں اس سے منع کیا گیا ہے۔ آپ اللہ کی حکم عدولی کر کے دنیا میں ذلت پا سکتے ہیں ۔ عزت نہیں۔
۔۔۔۔
موسموں کی شدت کا خیال رکھیں۔ جنازہ کا وقت تعین کرتے وقت۔ لوگوں کی تکلیف کا خیال رکھیں۔ گرمیوں میں صبح جلد از جلد اور سردیوں میں دن دوپہر مناسب وقت۔
قبر کی تیاری اب عام طور پر مسئلہ نہیں رہا ۔ چناچہ لوگوں کے لیے آسانی کا خیال رکھیں۔

5_رمضان میں فوتگی اور جنازہ کا اعلان کرانے سے پہلے عوام کے روزے کا خیال لازمی رکھیں.

6. اپنی طرف سے کوشش کریں کہ تعزیت، تعزیت ہی رہے... وہ قطعاً دعوت ولیمہ نہیں... خدا کا خوف کریں... معاشرے کی اصلاح کے لیے ہم سب کو مل کر کچھ قربانیاں دینا پڑیں گی... اللہ تعالیٰ شعور اور وقار کے ساتھ ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائیں..

04/02/2022

*الحمد اللہ ٹیم ینگ ویلفیر فاونڈیشن چہاولہ کی ٹیم حسب معمول روٹین کے مطابق آج بعد از نماز جمہ مرکزی جامع مسجد چہاولہ کے قریب والے قبرستان کی صفائی ستھرائی کرتے ہوئے*۔۔۔۔۔۔۔۔۔

13/01/2022
Allah paak maghfrat farmaaye
11/01/2022

Allah paak maghfrat farmaaye

09/01/2022

*كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت*
*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون*
*الله رب العزت (چیرمین ینگ ویلفیئر فاؤنڈیشن چاولہ) ناظم علی صاحب کے والد محترم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردس میں اعلی* *مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں*
*اور اس کے بدلے میں اجر عظیم عطا فرمائے آزمائش کی اس* *گھڑی میں ہماری دعائیں اہلخانہ کے ساتھ وابستہ ہیں*
🤲🤲🤲🤲

17/12/2021

ینگ ویلفیئر فاؤنڈیشن چہاولہ نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے آج بعد نماز جمعہ پاٹی باڑی قبرستان کی صفائی و ستھرائی کا اہتمام کیا اور کافی تعداد میں ٹیم ممبران نے پاٹی باڑی قبرستان کی صفائی و ستھرائی میں حصہ لیا۔
اللہ پاک سب کی کاوشوں کو قبول فرمائیں اور تمام فوت شدگان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ آمین ثم آمین🤲🏻

Address

Gam Kotli

Telephone

+923418887955

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Young Welfare foundation chawla posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Young Welfare foundation chawla:

Share