03/03/2026
سردار فیروز خان ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام ماہِ رمضان المبارک میں ہر سال کی طرح اس سال بھی غریب اور مستحق افراد کی مدد کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
لہٰذا تمام مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ جو بھی مالی یا راشن کی صورت میں تعاون کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنی امداد چیئرمین سردار فیروز خان ویلفیئر ٹرسٹ، سردار عمران غلام صاحب تک پہنچا دیں تاکہ رمضان پیکج بروقت مستحق خاندانوں تک پہنچایا جا سکے۔
آپ کا تعاون کئی گھروں میں خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنے گا۔
جزاکم اللہ خیراً 🤲