30/04/2026
بھٹہ ویلفیئر ہاسپٹل ,بھٹہ چین آف فارمیسیز بھٹہ ٹریڈرز بھٹہ ڈسٹری بیوشن اور بھٹہ فارما پلس کے سی ای او جناب عثمان بھٹہ اور مینیجنگ ڈائریکٹر جناب عدنان بھٹہ نے وفد کے ہمراہ وزیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور فاؤنڈر سینیئر وائس پریذیڈنٹ جناب میاں صبیح الرحمٰن کو عہدہ سنبھالنے اور عمرہ کی سعادت پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
میاں صبیح الرحمٰن صاحب کے ہمراہ صدر جناب ڈاکٹر مظاہر زیدی، نائب صدر جناب راشد بھٹہ، سینیئر جرنلسٹ جناب محمد آصف بٹ و دیگر نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں چیئرمین سبز صحافت پاکستان جناب فیصل افضل، جناب سید میثم۔ بخاری، معروف جرنلسٹ عامر اعجاز بٹ شامل تھے۔
بھٹہ برادران نےبابائے صحافت بمولانا ظفر علی خان کی تاریخی رہائش گاہ میں قائم چیمبر کی بلڈنگ کو سراہا اور میاں صبیح الرحمٰن صاحب کو ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد میں چیمبر کا قیام ایک سنگ میل ہے اور اس سے صنعت و تجارت کو فروغ ملے گا۔