30/08/2026
*الحمدللہ!*
گزشتہ رات نیک قدم ویلفیئر فاؤنڈیشن ہماؤں کے زیرِ اہتمام مشاورت و آگاہی نشست انتہائی کامیاب رہی۔ شرکت کرنے والے تمام معزز بزرگوں، نوجوانوں اور اہالیانِ علاقہ کے دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکالا ۔
خاص شکریہ:
*ملک شہباز بلوچ صاحب* کا، جن کی محنت سے یہ پروگرام بہت شاندار رہا۔
اس موقع پر تمام لوگوں نے جس جوش و خروش کے ساتھ بھرپور حصہ ڈالا، ہم ان کے بھی تہہِ دل سے مشکور ہیں۔
📌 میٹنگ کی اہم باتیں:
پہلے کے کام: اب تک فاؤنڈیشن کی طرف سے جو فلاحی کام کیے گئے ہیں، سب کے سامنے ان کا ذکر کیا گیا۔
غریبوں کی مدد: غریب اور ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے عزم کو مزید پکا کیا گیا۔
گاؤں کے مسائل: گاؤں کے مسئلوں پر بات ہوئی اور سب سے اچھی رائے اور تجاویز لی گئیں۔
آگے کا کام: ان شاء اللہ! اس طرح کی میٹنگز گاؤں کے دوسرے حصوں میں بھی کی جائیں گی۔
ماہانہ فنڈز: تمام ممبرز سے گزارش ہے کہ فلاحی کام جاری رکھنے کے لیے اپنے ماہانہ فنڈز وقت پر جمع کروائیں۔
اللہ تعالیٰ ہمارے اس نیک کام کو قبول فرمائے اور پورے علاقے کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ آمین! 🙏
جانب سے:
نیک قدم ویلفیئر فاؤنڈیشن ہماؤنکے