Vision Hub Fsd

Vision Hub Fsd Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Vision Hub Fsd, Nonprofit Organization, Faisalabad.

🌍 وزن ہب (Vision Hub)
نوجوانوں کی ترقی، قیادت اور روشن مستقبل کے لیے ایک تعمیری پلیٹ فارم۔
ہم تعلیم، آگاہی اور مثبت سوچ کے ذریعے نئی راہیں کھولتے ہیں۔
🤝 آج ہی وزن ہب کا حصہ بنیں اور بڑھائیں اپنا قدم روشن مستقبل کی طرف۔۔۔۔
ا

انشااللہ بہت جلد
06/10/2025

انشااللہ بہت جلد

وژن ہب فیصل آباد کا پہلا تنظیمی اسٹرکچر
06/10/2025

وژن ہب فیصل آباد کا پہلا تنظیمی اسٹرکچر

ایگزیکٹیو ممبرز تنظیم کی فرنٹ سکرین پر تنظیم کی  قیادت کریں گے 1. Executive President2. Executive Vice President3. Execu...
03/10/2025

ایگزیکٹیو ممبرز تنظیم کی فرنٹ سکرین پر تنظیم کی قیادت کریں گے
1. Executive President
2. Executive Vice President
3. Executive General Secretary
4. Executive Social Media Secretary
آپ بھی بن سکتے ہیں ہمارے ایگزیکٹیو ممبر اپنی قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر۔۔۔۔۔

انقلاب آچکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔انشااللہ
01/10/2025

انقلاب آچکا ہے ۔۔۔۔۔۔۔انشااللہ

پلاننگ کسی بھی تنظیم، ادارے یا فرد کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سوچ بچار، حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار کرنے کے عمل کو کہ...
01/10/2025

پلاننگ کسی بھی تنظیم، ادارے یا فرد کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے سوچ بچار، حکمت عملی اور لائحہ عمل تیار کرنے کے عمل کو کہتے ہیں۔ یہ مستقبل کے لیے ایک واضح راستہ فراہم کرتی ہے تاکہ وسائل (وقت، صلاحیتیں، پیسہ، افرادی قوت) کو بہترین انداز میں استعمال کیا جاسکے۔

انشااللہ
01/10/2025

انشااللہ

یہ خواب انشااللہ پورے کریں گے۔۔۔۔۔یہ محض تصاویر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔کھیلوں کی سرگرمیوں کو صرف کھیل کی حد تک محددو نہیں رکھیں گے ...
29/09/2025

یہ خواب انشااللہ پورے کریں گے۔۔۔۔۔
یہ محض تصاویر نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
کھیلوں کی سرگرمیوں کو صرف کھیل کی حد تک محددو نہیں رکھیں گے بلکہ اس کے لئے موثر پلاننگ ہیں جو اچھا خاصا ریونیو دینے کا سبب بنے ۔۔۔انشااللہ

وژن ہب نے یہ انتظامی ڈھانچہ اس لیے ترتیب دیا ہے تاکہ تنظیم کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے اور ہر علاقے تک سرگرمیوں کا...
28/09/2025

وژن ہب نے یہ انتظامی ڈھانچہ اس لیے ترتیب دیا ہے تاکہ تنظیم کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے اور ہر علاقے تک سرگرمیوں کا فائدہ پہنچے۔
اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے علاقے کے حالات واقعات. کو بہتر انداز سے جانتے اور سمجھتے ہیں کہ آپ اپنے علاقے کی بہتر انداز میں نمائندگی کرنے کے اہل ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔آپ کی قابلیت ذہانت صلاحیت آپ کو یہ موقع دلوانے میں اہم کارگر ثابت ہوگی اور یہی ہماری بھی اولین ترجیح ہے ۔۔۔۔۔۔قابلیت ذہانت صلاحیت کی بنیاد پر ذمہ داری دی جایے پھر وہ فرد خواہ کسی بھی طبقے سے کیوں نہ ہوں۔۔۔
تعلیم ۔۔۔۔صدر ۔۔۔۔۔۔انٹر میڈیٹ۔۔۔۔۔۔
نائب صدر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انٹر میڈیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔
جنرل سیکرٹری ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میٹرک۔۔۔۔۔۔۔۔
ضروری نوٹ) آپ کی شخصیت ملنساز علاقے مین کسی بھی سیاسی وابستگی سے منسلک نہ ہوں اور آپ کا اخلاق اعلیٰ درجے کا ہونا ضروری ہے۔۔۔۔۔

یہ تو ٹارگٹ رکھا ہے مکمل طور پر  فیصلے 2035 تک ہوں گےحاصل تو اس سے پہلے ہی ہم بہت کچھ کرچکے ہوں گے۔۔۔۔۔۔انشااللہ
27/09/2025

یہ تو ٹارگٹ رکھا ہے مکمل طور پر فیصلے 2035 تک ہوں گے
حاصل تو اس سے پہلے ہی ہم بہت کچھ کرچکے ہوں گے۔۔۔۔۔۔انشااللہ

وژن ہب کے ایک گمنام لیڈر کا ناقص خیال ضروری نہیں آپ اس سے متفق ہوں۔ آپ اس سے بھی بہتر سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔انشااللہ...
27/09/2025

وژن ہب کے ایک گمنام لیڈر کا ناقص خیال ضروری نہیں آپ اس سے متفق ہوں۔ آپ اس سے بھی بہتر سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔انشااللہ
آج کل کے دور میں زیادہ تر نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک بڑے لیڈر بنیں، اسٹیج پر آئیں، لوگ ان کی تقریر سنیں، اور سکرین پر ان کا نام ہو۔ لیکن یاد رکھیں! لیڈر بننا ہی کامیابی کی واحد علامت نہیں ہے۔

اصل کامیابی اور اصل عزت اس وقت ملتی ہے جب آپ دوسروں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر شخصیت یا ہر بااثر انسان لیڈر ہی ہو۔ دنیا میں ایسے بے شمار لوگ ہیں جنہوں نے کبھی سکرین پر آنے یا شہرت کے پیچھے بھاگنے کی خواہش نہیں کی، لیکن انہوں نےسینکڑوں /ہزاروں/ لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی۔ کیوں؟ کیونکہ انہوں نے دوسروں کو فائدہ پہنچایا، ان کی خدمت کی، ان کی دعائیں لیں۔

سوچیں! اگر آپ ایک ایسا نوجوان ہیں جو صرف شہرت کے لیے آگے بڑھ رہا ہے تو یہ راستہ وقتی خوشی دے گا، مگر اگر آپ خدمت کے جذبے سے آگے بڑھیں گے تو یہ راستہ آپ کو ہمیشہ کے لیے زندہ کر دے گا۔ لوگ آپ کے مرنے کے بعد بھی آپ کا ذکر خیر کریں گے۔

نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ صرف "اسکرین پر آنے" یا "لیڈر بننے" کے خواب تک خود کو محدود نہ کریں، بلکہ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے معاشرے میں کوئی ایسا کام کریں جو دوسروں کے کام آئے۔ یہی اصل قیادت ہے، یہی اصل کامیابی ہے۔
آپ ایک پودا لگا کر بھی لاکھوں لوگوں کی دعاؤں کے حقدار بن سکتے ہیں جو اس کے چھاؤں کے نیچے آرام کر نے کے عوض دیں گے
آپ کسی غریب کو کسی اچھی نوکری پر لگوا کر بھی ہمیشہ قائم رہنے والی دعا کہ حقدار بن سکتے ہیں جب تک اس نوکری سے اس کے بچے رزق کھائیں گے اور وہ پھر اس نوکری کی وجہ سے کسی اچھے مقام پر پہنچ جائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اللہ کے ولی کا قول ہے
عبادت رائیگاں ہوسکتی خمدت خلق رائیگاں نہیں ہوتی فوری قبول ہوجاتی ہے اور پھر اس کے عوض اللہ آپ کو ایسے انعام سے نوازے گا جو آپ کے گمان میں بھی نہ ہوگا۔۔۔۔

یہ خواب یہ منزل  غلط نہیں لیکن یہ شخصیت کا سفر نہیں شخص کا سفر ہے اور ایسے ہزاروں لاکھوں شخص آپ کے قریب قبرستانوں میں پڑ...
27/09/2025

یہ خواب یہ منزل غلط نہیں
لیکن یہ شخصیت کا سفر نہیں شخص کا سفر ہے اور ایسے ہزاروں لاکھوں شخص آپ کے قریب قبرستانوں میں پڑے ہوں گے اور ایک نسل قبروں پر جاتی ہے دوسری گھر بیٹھ کر دعا کرتی ہے اور تیسری بھول جاتی ہے جیسے ہم آج اپنے پڑدادا کو بھول گئے ہوں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن وہ لوگ نہیں بھولتے جنہوں نے خود سے باہر نکل کر سوچا/ دوسروں کا نفع سوچا
کسی کے لئے کچھ کرجانے کا سوچا/ امت کی فلاح کے لیے اپنی زندگی وقف کردی ۔۔۔ یہ کبھی نہیں مرتے مرتے ہیں بلکہ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔۔۔۔۔
ہماری دعاؤں میں۔۔۔۔۔ہماری کتابوں میں۔۔۔۔۔ہمارے دلوں۔۔۔۔۔۔ہماری محفلوں میں۔۔۔۔۔

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vision Hub Fsd posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share