Faisalabad Dyes & Chemicals Association- FDCA

Faisalabad Dyes & Chemicals Association- FDCA Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Faisalabad Dyes & Chemicals Association- FDCA, Nonprofit Organization, Faisalabad.

Faisalabad Dyes & Chemicals Association (FDCA) is a unified platform dedicated to the progress and representation of the dyes and chemicals business community in Faisalabad.

فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن (FDCA) کے کابینہ ممبران کا ماہانہ اجلاس سالٹ اینڈ پیپر، کوہِ نور میں منعقد ہوا،...
12/05/2026

فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن (FDCA) کے کابینہ ممبران کا ماہانہ اجلاس سالٹ اینڈ پیپر، کوہِ نور میں منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کی کارکردگی، تفریحی سرگرمیوں، ڈائری ورک اور مستقل آفس کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں باہمی اتحاد، تنظیمی نظم و ضبط اور ممبران کے درمیان مضبوط روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آخر میں عشائیہ، سالگرہ تقریب اور دعائے خیر کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا

14/04/2026
آج فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن (FDCA) کے ایگزیکٹو ممبران کا ماہانہ اجلاس پیراڈائیز ریسٹورنٹ، کینال روڈ، فیص...
14/04/2026

آج فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن (FDCA) کے ایگزیکٹو ممبران کا ماہانہ اجلاس پیراڈائیز ریسٹورنٹ، کینال روڈ، فیصل آباد میں صدرِ ایسوسی ایشن جناب حاجی جاوید قادری صاحب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں درپیش چیلنجز اور ان کے تدارک پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کے دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور باہمی مشاورت کے ذریعے مثبت پیش رفت اور مضبوط اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا

17/02/2026

14/02/2026

ج فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کی بہتری، تنظیمی استحکام اور ممبران کے باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسی جذبۂ اتحاد، حوصلے اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کا پختہ ارادہ ظاہر کیا

ج فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں معزز اراکین نے بھرپور شرک...
14/02/2026

ج فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبران کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں معزز اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن کی بہتری، تنظیمی استحکام اور ممبران کے باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر تجاویز پیش کی گئیں۔ شرکاء نے اس پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اسی جذبۂ اتحاد، حوصلے اور ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنے کا پختہ ارادہ ظاہر کیا

فیصل آباد (16 دسمبر 2025):فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن (FDCA) کا ماہانہ ایگزیکٹو اجلاس بروز منگل شام 6 بجے ا...
17/12/2025

فیصل آباد (16 دسمبر 2025):
فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن (FDCA) کا ماہانہ ایگزیکٹو اجلاس بروز منگل شام 6 بجے ایسوسی ایشن آفس ملت چوک میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔

اجلاس میں سانحہ ملک پور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری محمد الیاس نے متاثرین اور لواحقین کے لیے ایسوسی ایشن کے بروقت اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ FDCA نے ہر مرحلے پر انسانی ہمدردی اور اجتماعی ذمہ داری کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔

سینئر ممبر ارشد میو نے سانحہ کے بعد قائم کی گئی کمیٹی کی سرگرمیوں، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی معاونت، برن یونٹ میں زخمیوں کی عیادت، اور لیبر و سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے رابطوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر ایسوسی ایشن حاجی جاوید قادری اور سرپرستِ اعلیٰ میاں زاہد ایوب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسوسی ایشن متاثرین، لواحقین اور قیصر چغتائی صاحب کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

اجلاس کے اختتام پر سول ڈیفنس کی جانب سے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا جس میں بیسک لائف سپورٹ، فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس پر مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ اجلاس کا اختتام اجتماعی دعا پر ہوا۔

06/12/2025

سٹی 41 چینل کے مارننگ شو کے اس حصے میں فیصل آباد ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈائز اینڈ کیمیکلز سپلائرز کو درپیش پیمنٹ ریکوری کے سنگین مسئلے کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا۔ اس کا مقصد بزنس کمیونٹی کی آواز کو مؤثر فورم تک پہنچانا اور اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

فوت ہونیوالے  فیکٹری ملازمین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت — نمائندہ وفد کا دورہملک پور کیمیکل فیکٹری سانحہ میں قیصر صاحب ک...
01/12/2025

فوت ہونیوالے فیکٹری ملازمین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت — نمائندہ وفد کا دورہ

ملک پور کیمیکل فیکٹری سانحہ میں قیصر صاحب کی فیکٹری میں وفات پانے والے ملازمین احسن انصاری اور ندیم رانا کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کے لیے فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کا نمائندہ وفد صدر ایسوسی ایشن جناب حاجی جاوید قادری کی قیادت میں سینئر ممبر ارشد میو، عمران میو (جوائنٹ سیکرٹری) اور رانا افضل (ایگزیکٹو کونسل ممبر) کے ہمراہ مرحومین کے گاؤں چار چک کسوال پہنچا۔

وفد نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر وفد کی جانب سے لواحقین کی ابتدائی مالی معاونت بھی کی گئی تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے جذبات کا سہارا بن سکیں۔

مزید برآں، وفد نے لواحقین کو مکمل اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے سوشل سیکیورٹی اور لیبر ڈپارٹمنٹ کے تحت جو سرکاری مالی امداد، قانونی عمل اور معاوضے کی اسکیمیں ہیں، اُن کی فوری درخواست اور پروسیسنگ پہلے ہی شروع کر دی گئی ہے۔ لواحقین کو یقین دلایا گیا کہ تمام قانونی، مالی اور انتظامی معاملات میں فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن اُن کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

مشترکہ وفد کا متاثرینِ سانحہ کے حوالے سے دورہ الخدمت فاؤنڈیشن اور فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کا مشترکہ وفد،...
30/11/2025

مشترکہ وفد کا متاثرینِ سانحہ کے حوالے سے دورہ

الخدمت فاؤنڈیشن اور فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کا مشترکہ وفد، جس میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد رائے ندیم الرحمٰن، اور فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرنے والے معزز اراکین میاں زاہد ایوب صاحب، جاوید قادری صاحب، میاں دانش رشید صاحب، ارشد میو صاحب، محمد الیاس صاحب، محمد زاہد صاحب اور آصف الحق خان صاحب شامل تھے، نے چیئرمین یونین کونسل ملک پور ناصر دلشاد سندھو اور وائس چیئرمین حنیف بیگ کے ہمراہ قیصر صاحب کی فیکٹری میں پیش آنے والے افسوسناک سانحہ کے متاثرین اور لواحقین کا دورہ کیا۔

وفود نے جائے وقوعہ کا تفصیلی جائزہ لیا، متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، اور مرحومین کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر لواحقین کو یقین دلایا گیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ اکیلے نہیں، پوری کمیونٹی، تنظیم اور فلاحی ادارے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور فیصل آباد ڈائز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کی جانب سے متاثرین کی ہر ممکن مدد، تعاون اور بحالی کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی گئی۔

آخر میں، تمام متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا گیا اور بارگاہِ الٰہی میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل نوازے، اور تمام متاثرین اور قیصر صاحب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ آمین

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faisalabad Dyes & Chemicals Association- FDCA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share