Jatt Student Association - UAF

Jatt Student Association - UAF انقلابی کونسل / جٹ اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن جامعہ زرعیہ فیصل آباد🚩

سالگرہ مبارک ہو چوہدری توفیق اللہ جٹ صاحب( بھاجی )🎂  اللہ آپ کو صحت، خوشی اور لمبی عمر دے اور اللہ آپ کا سایہ ہم پر سلام...
09/06/2026

سالگرہ مبارک ہو چوہدری توفیق اللہ جٹ صاحب( بھاجی )🎂
اللہ آپ کو صحت، خوشی اور لمبی عمر دے اور اللہ آپ کا سایہ ہم پر سلامت رکھے۔ آمین 🎉*

جے ایس اے کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! 🌙✨  اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے اور یہ عید آپ کے ل...
27/05/2026

جے ایس اے کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک! 🌙✨

اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے اور یہ عید آپ کے لیے خوشیوں، برکتوں اور کامیابیوں کا پیغام لے کر آئے۔
جے-ايس-اے زندہ آباد🚩
انقلابی کونسل زندہ آباد🚩

افضل ہال، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں جے ایس اے کیبنٹ کا ایک اہم اجلاس ۔ اس موقع پر جے ایس اے کے ممبران سے ملاق...
18/05/2026

افضل ہال، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں جے ایس اے کیبنٹ کا ایک اہم اجلاس ۔
اس موقع پر جے ایس اے کے ممبران سے ملاقات ہوئی اور تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں انفارمیشن سیکرٹری چوہدری اسود آصف سانسی، جنرل سیکرٹری چوہدری احتشام ورک، کوآرڈینیٹر چوہدری احمد باجوہ، کو-کوآرڈینیٹر چوہدری ولید جٹ اور میڈیا سیکرٹری رائے احمد کھرل شریک تھے۔

جے-ايس-اے زندہ آباد🚩
انقلابی کونسل زندہ آباد🚩

⁨ جنرل سیکرٹری چوہدری احتشام ورک اور کوآرڈینیٹر چوہدری احمد باجوہ صاحب نے دیگر سینئر ممبران کے ہمراہ جناب محمد قدیر اشرف...
17/05/2026

⁨ جنرل سیکرٹری چوہدری احتشام ورک اور کوآرڈینیٹر چوہدری احمد باجوہ صاحب نے دیگر سینئر ممبران کے ہمراہ جناب محمد قدیر اشرف صاحب (صدر سوسائٹی آف ینگ اکنامسٹ اور صدر ہاسٹل سوسائٹی UAF) سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ہاسٹل میں مقیم طلبہ کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کو ان کی بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنانے، ہاسٹلز کے مسائل کے فوری حل اور ہاسٹلز کے مجموعی حالات کو بہتر بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز اور اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ان شاء اللہ، طلبہ کی فلاح و بہبود اور بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

جے-ايس-اے زندہ آباد🚩
انقلابی کونسل زندہ آباد🚩⁩

جے ایس اے کی جانب سے تمام فریشرز کے لیے پول پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا! 🏊‍♂️✨ نئے دوست، اور یادگار لمحات ۔جے-ايس-اے ...
16/05/2026

جے ایس اے کی جانب سے تمام فریشرز کے لیے پول پارٹی کا شاندار اہتمام کیا گیا! 🏊‍♂️✨
نئے دوست، اور یادگار لمحات ۔

جے-ايس-اے زندہ آباد🚩
انقلابی کونسل زندہ آباد🚩

14/05/2026

جے-ايس-اے زندہ آباد🚩
انقلابی کونسل زندہ آباد🚩

08/05/2026

یہ کیسا المیہ ہے کہ University of Agriculture Faisalabad کی انتظامیہ ایک طرف طلبہ کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام رہی، اور دوسری طرف اب سابق طلبہ کے سامنے ہاتھ پھیلا کر “اپنا کمرہ خود بنواؤ” مہم چلا رہی ہے۔
اگر ہوسٹل واقعی “وہ جگہ ہے جس نے آپ کو بنایا”، تو پھر سوال یہ ہے کہ موجودہ طلبہ کے لیے اس جگہ کو تباہ کس نے کیا؟

طلبہ سے ایک رات اضافی قیام پر 500 روپے وصول کیے جاتے ہیں، حالانکہ اکثر طلبہ دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور مجبوری میں ایک آدھ دن رکنا پڑ جاتا ہے۔ اس پر بھی ہال وارڈنز کا رویہ ایسا ہوتا ہے جیسے کوئی جرم سرزد ہوگیا ہو۔ کئی طلبہ کو صرف ایک دن اضافی رکنے پر بدتمیزی، دھمکیوں اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیا یہی ایک تعلیمی ادارے کی تہذیب اور تربیت ہے؟

مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ Agronomy Gate بند کرکے Jinnah Hall کے طلبہ کو روزانہ تقریباً 2 کلومیٹر اضافی سفر پر مجبور کردیا گیا۔ شدید گرمی، بارش اور سردی میں طلبہ کو لمبا چکر لگا کر کلاسوں تک پہنچنا پڑتا ہے، مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ طلبہ کی سہولت کے بجائے صرف اپنی “پالیسی” عزیز ہے۔

آج وہی انتظامیہ، وہی وائس چانسلر اور وہی ہال وارڈنز سابق طلبہ سے ہوسٹل فنڈز مانگ رہے ہیں۔ پہلے موجودہ طلبہ کو عزت، سہولت اور بہتر ماحول تو دے دیتے، پھر “لیگیسی” کی بات کرتے۔
شرم آنی چاہیے ایسی انتظامیہ کو جو طلبہ کے مسائل حل کرنے کے بجائے چندہ مہمات چلا رہی ہے جبکہ یونیورسٹی کے وسائل اور فیسیں پہلے ہی کروڑوں میں ہیں۔

ہوسٹل صرف دیواروں کا نام نہیں ہوتا، یہ طلبہ کی عزت، سکون اور یادوں کا نام ہوتا ہے۔ اور جب انتظامیہ خود ہی اس عزت کو پامال کرے، تو پھر “Rebuild the Space That Built You” جیسے نعرے محض دکھاوا محسوس ہوتے ہیں۔

~محمد اسود آصف سانسی

Address

University Of Agriculture Faisalabad
Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jatt Student Association - UAF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share