Mufti Abdul Shakoor Rizvi

Mufti Abdul Shakoor Rizvi President of JUP Faisalabad. We are working to serve Islam and leads the peoples to the true way of islam. Nonprofit Islamic organization.

Improving lives with Islam.

19/12/2025
19/12/2025
19/12/2025
❣️اوقات نماز فیصل آباد و مضافات❣️دن        👈 ہفتہ تاریخ    👈28 جمادی الثانی 1447تاریخ   👈20 دسمبر 2025تاریخ   👈07 پوہ   ...
19/12/2025

❣️اوقات نماز فیصل آباد و مضافات❣️
دن 👈 ہفتہ
تاریخ 👈28 جمادی الثانی 1447
تاریخ 👈20 دسمبر 2025
تاریخ 👈07 پوہ 2082

1️⃣نماز فجر شروع وقت👈 05:33
نماز فجر کا آخری وقت👈 07:03
🟡 طلوع آفتاب 07:03
🚫 زوال کا وقت 11:22 تا 12:06
2️⃣ نماز ظہر کا وقت 👈12:06
3️⃣ نماز عصر کا وقت👈03:32
4️⃣ نماز مغرب کا وقت👈05:14
5️⃣ نماز عشاء کا وقت👈06:36
👈 نوٹ۔
نماز تہجد فجر کے شروع وقت سے پہلے اور نماز اشراق یہ نماز فجر کے آخری وقت سے 20 منٹس بعد اور نماز چاشت دوپہر زوال کے وقت سے پہلے پہلے اور نماز اوابین مغرب کے فوراً بعد ادا کی جا سکتی ہے۔

18/12/2025
14/12/2025

یا اللہ جو بھی رزق کی تنگی سے پریشان ہیں ان کو اپنی رحمت سے کھلا رزق عطا

14/12/2025

تنہائی کی کچھ مجلسیں ایسی ضرور ہونی چاہئیں جن میں ہم اپنے گناہوں کو یاد کریں اور ان کی بخشش کی دعائیں مانگیں۔۔۔! ✨ دعاؤں میں یاد رکھیئے گا

13/12/2025

یہ حدیث صحیح ہے۔

ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:

ثَلَاثَةٌ يَدْعُونَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ فَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ:رَجُلٌ كَانَتْ لَهُ امْرَأَةٌ سَيِّئَةُ الْخُلُقِ فَلَمْ يُطَلِّقْهَا،وَرَجُلٌ كَانَ لَهُ عَلَى رَجُلٍ دَيْنٌ فَلَمْ يُشْهِدْ عَلَيْهِ،وَرَجُلٌ آتَى مَالَهُ سَفِيهًا وَقَدْ قَالَ اللَّهُ تَعَالَى:وَلَا تُؤْتُوا السُّفَهَاءَ أَمْوَالَكُمْ
تین قسم کے لوگ ایسے ہیں جو اللہ کو پکارتے ہیں مگر ان کی دعا قبول نہیں ہوتی۔ایک وہ شخص جس کی بیوی بداخلاق ہو اور وہ اسے طلاق نہ دے۔دوسرا وہ شخص جس پر کسی کا قرض ہو مگر اس نے قرض لکھوانے کے لیے گواہ نہ بنائے۔تیسرا وہ شخص جو اپنا مال کسی ناسمجھ کے حوالے کر دے، حالانکہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ناسمجھ لوگوں کو اپنا مال نہ دو۔

تخریج:
رواہ الحاکم فی المستدرک (٢/٣٠٢) وقال صحیح الإسناد، ووافقہ الذہبی، وأخرجہ الطحاوی فی مشکل الآثار (٢٥٣٠)، وابن أبی شیبۃ فی المصنف (١٧٤٢٩)، السلسلۃ الصحیحۃ للألبانی: 1805، صحیح الجامع: 3074۔

​اب اصل مسئلہ اس حدیث کی تشریح اور فہم کا ہے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ اسلام شاید طلاق کی ترغیب دے رہا ہے، حالانکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ علماء کرام اور محدثین نے اس حدیث کی شرح یوں بیان کی ہے کہ یہاں دعا قبول نہ ہونے سے مراد یہ ہے کہ انسان ایک تکلیف میں مبتلا ہے اور اللہ نے اس تکلیف سے نکلنے کا ایک شرعی راستہ (طلاق) اس کے ہاتھ میں دیا ہے، لیکن وہ اس راستے کو اختیار نہیں کرتا اور محض ہاتھ اٹھا کر اللہ سے اس عورت کے شر سے نجات کی دعا مانگتا رہتا ہے۔

​ایک حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیک عورت کو خوش بختی اور بری عورت کو بدبختی قرار دیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:

فَمِنَ السَّعَادَةِ: الْمَرْأَةُ الصَّالِحَةُ تَرَاهَا فَتُعْجِبُكَ، وَتَغِيبُ عَنْهَا فَتَأْمَنُهَا عَلَى نَفْسِهَا وَمَالِكَ، وَمِنَ الشَّقَاوَةِ: الْمَرْأَةُ الَّتِي تَرَاهَا فَتَسُوءُكَ، وَتَحْمِلُ لِسَانَهَا عَلَيْكَ، وَإِنْ غِبْتَ عَنْهَا لَمْ تَأْمَن’هَا عَلَى نَفْسِهَا وَمَالِكَ
پس خوش بختی میں سے یہ ہے کہ نیک عورت ہو، جب تم اسے دیکھو تو وہ تمہیں اچھی لگے (خوش کر دے) اور جب تم اس سے غائب ہو (کہیں جاؤ) تو تم اس کے معاملے میں اور اپنے مال کے معاملے میں بے فکر رہو۔ اور بدبختی (شقارت) میں سے یہ ہے کہ وہ عورت جسے تم دیکھو تو وہ تمہیں بری لگے (تمہیں دکھ پہنچائے)، اور وہ تم پر اپنی زبان درازی کرے، اور اگر تم اس سے غائب ہو جاؤ تو تمہیں اس کی ذات اور اپنے مال کا کوئی بھروسہ نہ ہو۔

​ (مستدرک لِلحاکم: 2684، سلسلہ احادیثِ صحیحہ: 282)

جاننا چاہیے یہ بات صرف عورت پر لاگو نہیں ہے بلکہ یہ مرد پر بھی ویسے ہی لاگو ہے جیسے عورت پر، بعض اوقات بدخصلت مرد کسی نیک خصلت عورت کی زندگی کا حصہ بن سکتا ہے، تو اس آزمائش سے نکلنے کا بھی اللہ تعالیٰ نے خلع کی شکل میں ایک طریقہ رکھا ہے۔ قرآن کریم میں بھی اس بات کی طرف اشارہ ملتا ہے کہ اگر میاں بیوی کے مزاج نہیں مل رہے اور اللہ کی حدود قائم نہیں رہ پا رہیں (یعنی سکون برباد ہے اور حقوق ادا نہیں ہو رہے اور ایک دوسرے کو اپنی زبان اور ہاتھ سے اذیت بھی دے رہے ہیں اور اس کا برا اثر بچوں پر پڑ رہا ہے۔) تو علیحدگی میں کوئی حرج نہیں، بلکہ اللہ نے اس میں بھی غنی (بے پروا) کر دینے کا وعدہ کیا ہے:

وَإِن يَتَفَرَّقَا يُغْنِ اللَّهُ كُلًّا مِّن سَعَتِهِ ۚ وَكَانَ اللَّهُ وَاسِعًا حَكِيمًا
اور اگر وہ دونوں (میاں بیوی طلاق لے کر) جدا ہو جائیں تو اللہ اپنی وسعت سے ہر ایک کو (دوسرے سے) بے نیاز کر دے گا، اور اللہ بڑی وسعت والا، حکمت والا ہے۔

(سورۃ النساء، آیت: 130)

اسی ضمن میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی اہم دعا ہے:

​اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ جَارِ السُّوءِ، وَمِنْ زَوْجٍ تُشِيبُنِي قَبْلَ الْمَشِيبِ، وَمِنْ وَلَدٍ يَكُونُ عَلَيَّ رَبًّا، وَمِنْ مَالٍ يَكُونُ عَلَيَّ عَذَابًا، وَمِنْ خَلِيلٍ مَاكِرٍ عَيْنُهُ تَرَانِي، وَقَلْبُهُ يَرْعَانِي؛ إِنْ رَأَى حَسَنَةً دَفَنَهَا، وَإِنْ رَأَى سَيِّئَةً أَذَاعَهَا
​اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں برے پڑوسی سے، اور ایسی بیوی یا شوہر سے جو مجھے بڑھاپے کے آنے سے پہلے ہی بوڑھا کر دے، اور ایسی اولاد سے جو مجھ پر حکمران (آقا) بن بیٹھے، اور ایسے مال سے جو میرے لیے عذاب بن جائے، اور ایسے مکار دوست سے جس کی آنکھیں مجھے دیکھ رہی ہوں اور اس کا دل میری تاک میں ہو، (اس طرح کہ) اگر وہ مجھ میں کوئی اچھائی دیکھے تو اسے دفن کر دے (چھپا لے) اور اگر کوئی برائی دیکھے تو اسے پھیلا دے۔

​تخریج و حوالہ:
​(المعجم الکبیر للطبرانی: 13399، الدعاء للطبرانی: 1339، سلسلہ احادیثِ صحیحہ از البانی: 3137، صحیح الجامع: 12829)

والسلام

Address

Jamia Abdullah Ibne Masood, Yaseenabad, Hilal Road, Peoples Colony No 2, Punjab
Faisalabad
38090

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923061002535

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mufti Abdul Shakoor Rizvi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mufti Abdul Shakoor Rizvi:

Share