Kainat Welfare Society

Kainat Welfare Society Striving for legislative rights of persons with disabilities for a better & healthy life....

کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ محفلِ ذکر و نعت اور افطار ڈنر نہایت عقیدت، وقار اور روحانی سرشاری کے ...
07/03/2026

کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تیسری سالانہ محفلِ ذکر و نعت اور افطار ڈنر نہایت عقیدت، وقار اور روحانی سرشاری کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس نورانی اجتماع میں ذکرِ الٰہی کی پرکیف صدائیں بلند کی گئیں اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کی دلنشیں گونج سے فضا معطر کی گئی، یوں محفل کے ہر گوشے میں محبت و عقیدت کے چراغ روشن کیے گئے اور دلوں کو منور کیا گیا۔ 60افرادِ باہم معذوری اور اُن کے اہلِ خانہ نے خصوصی شرکت کی، جس سے اس بابرکت اجتماع کی روحانی تاثیر اور سماجی معنویت کو مزید اجاگر کیا گیا۔
محفل میں نقابت کے فرائض بلال حسین خیال(فرد باہم جسمانی معذوری)نے بخوبی سرانجام دیئے۔حافظ صابر فاروق غزالی (فرد باہم جسمانی معذوری)نے تلاوت قرآنِ پاک سے حاضرین کے دِلوں کو منور کیا، نعتِ رسولِ مقبول عبدالسمیع شاہد، وقار علی،علی حیدر (افراد باہم جسمانی معذوری)نے پیش کی۔
خطیبِ محفل مولانا حافظ محمد عثمان نے نہایت خوبصورت انداز میں اس حقیقت کو واضح کیا کہ محرومی کا اصل سبب وسائل کی قلت نہیں بلکہ شکر کی کمی ہے؛ جب دل شکر سے خالی ہو جائیں تو نعمتیں بھی بے رنگ محسوس ہوتی ہیں۔ اہلِ ثروت و صاحبِ حیثیت طبقات کو توجہ دلائی گئی کہ وہ محض ہمدردی پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی دستِ تعاون بڑھائیں، تاکہ وہ باہمت افراد جو عزم و محنت سے اپنی تقدیر سنوارنا چاہتے ہیں، باوقار انداز میں زندگی کی شاہراہ پر آگے بڑھ سکیں۔
محفل میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چوہدری محمد سلیم، ڈاکٹر اُسامہ جعفر (آرتھوپیڈک سرجن)، محمد سبتین (سینئر سپیشل ایجوکیشن ٹیچر)نے بھی شرکت کی سعادت حاصل کی۔
کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے صدر ذیشان مرتضیٰ، حارث جاوید، وقاص پرویز، شاہد حبیب، محمد موحد، قیصر سرور، زین طارق، حافظ فیصل حبیب، محمد حبیب، جُنید، فیضان اور ارحم شاہد نے خدمت کے فرائض سر انجام دیئے۔ چونکہ خواتین کے لئے پردہ کا انتظام تھا خواتین والی سائیڈ پر ابیرہ اظہر، ماہ جبیں سرفراز، روحینہ اظہر، ماہ نور سرفراز، لائبہ خالد، نہال عالم نے خدمت کے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دیئے۔
اختتام پر ملک کی سلامتی و استحکام، شرکاء اور معاونین کے لیے خلوصِ دل سے دعائیں کی گئیں۔
کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے افراد باہم معذوری میں راشن اور ویل چیئرز تقسیم کی گئیں، اور تمام حاضرین محفل کے لیے افطار ڈنر کا باوقار اہتمام کیا گیا، یوں یہ روحانی محفل ذکر، خدمت اور اخوت کے حسین امتزاج کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔






افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آگا...
04/12/2025

افراد باہم معذوری کے عالمی دن کے موقع پر کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ایک روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں آگاہی، شمولیت اور سپورٹس کو فروغ دینے کا پیغام دیا گیا۔
کانفرنس میں افراد باہم معذوری، انکے والدین، چوہدری محمد سلیم(سابق ڈپٹی ڈائیرکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ)، چوہدری قیصر ذوالفقار (زونل ہیڈ نادرا)، ڈاکٹر اُسامہ جعفر(آرتھوپیڈک سرجن، جنرل ہسپتال فیصل آباد)، نسیم انتھنی،نازیہ جبین (ہیڈ مسٹریس سپیشل ایجوکیشن سنٹر فار ایم سی سی)، میڈم فرزانہ (ہیڈ مسٹرس فیصل آباد آٹزم یونٹ)، بلال ناصر گوندل، قراۃ العین شاہد، ذیشان انصاری، ریحانہ امجد، ذیشان خان اور دیگر استاتذہ، سماجی کارکنان، ہیلتھ پروفیشنل،طلبہ اور انٹر نیشنل ہیڈ بال ویل چیئر کھلاڑیوں نے خصوصی نے شرکت کی۔
کانفرنس میں مقررین نے افراد باہم معذوری کے حقوق، فلاحی سکیموں، سہولیات اور معاشرتی شمولیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ذمہ دار کے ساتھ ساتھ یہ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے کہ افراد باہم معذوری کے لئے قابلِ رسائی معاشرہ ترتیب دیں اور بھرپور مواقع مہیا کریں۔
اس موقع پر افراد باہم معذوری نے خوبصورت تلاوت، نعت، کلام اور مختلف ٹیبلوز پیش کیئے۔
تقریب کے آخر میں کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس بات کا عزم کیا کہ افراد باہم معذوری کے حقوق، قابلِ رسائی معاشرہ اور مواقع میسر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام میں مستحق افراد باہم معذوری میں ویل چیئرز، آلہ سماعت تقسیم کیے گئے۔




کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہلِ ہنر و عزم، افرادِ باہم معذوری، اُن کے مشفق والدین، سرپرستوں اور جملہ معزز اراکین ...
07/06/2025

کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے اہلِ ہنر و عزم، افرادِ باہم معذوری، اُن کے مشفق والدین، سرپرستوں اور جملہ معزز اراکین کو عیدِ قربان کی پُر خلوص، پُر کیف اور مسرّت آفریں مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
عیدالاضحیٰ تجدیدِ ایمان، روحانی تطہیر، اور جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہرِ کامل ہے، جو ہمیں اخوت، الفت، مواسات اور انسانی وقار کی عظمت یاد دلاتی ہے۔
دعا ہے کہ ربِّ ذوالجلال ہمارے قلوب کو کدورت، حسد، عناد اور نفرت کی تاریکیوں سے منزہ فرما کر، ہمیں اُس اُسوۂ خُلقِ عظیم پر کاربند فرما دے جو اُس کے محبوب ﷺ کی میراث ہے۔
آمین ثم آمین بجاہِ سیدالمرسلین ﷺ۔

الحمدللہ! خدمتِ خلق ہمارا نصب العین رہا ہے۔کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی پوری ٹیم، خصوصاً محترم وقاص پرویز صاحب — جو ٹیم کا ...
03/06/2025

الحمدللہ! خدمتِ خلق ہمارا نصب العین رہا ہے۔
کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی پوری ٹیم، خصوصاً محترم وقاص پرویز صاحب — جو ٹیم کا فعال اور پُرعزم چہرہ ہیں — کی انتھک محنت اور قابلِ تقلید خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ حکومتِ پنجاب کی جانب سے افرادِ باہم معذوری کے لیے بہترین خدمات فراہم کرنے پر کائنات ویلفیئر سوسائٹی (KWS) کو باضابطہ طور پر سراہا گیا ہے۔
یہ اعزاز پوری ٹیم کی شبانہ روز محنت، اخلاص، اور خدمت کے جذبے کا عملی ثبوت ہے۔ ہم کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے تمام اراکین کے تہہ دل سے مشکور ہیں، جنہوں نے اپنی لگن اور خلوص سے نہ صرف ہمارے افراد باہم معذوری کو عزت بخشی بلکہ سوسائٹی کو خدمت کی ایک نئی سوچ اور جذبہ دیا..




عیدِ محبت و خدمت :کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!یہ دن صرف خوشیوں کا نہیں، بلکہ ...
31/03/2025

عیدِ محبت و خدمت :
کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک!
یہ دن صرف خوشیوں کا نہیں، بلکہ محبت، خدمت اور اخلاص کے پیغام کا بھی دن ہے۔
عید ہمیں سکھاتی ہے کہ ہم اپنے دلوں کو نرم کریں، دوسروں کے دکھ درد کو سمجھیں، اور ضرورت مندوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔
یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ محبت کے درخت کو سیراب کرنا، خدمت کے پھولوں کو پروان چڑھانا، اور انسانیت کی روشنی کو پھیلانا ہمارا فرض ہے۔
آئیے! اس عید پر اپنے دلوں کو صاف کریں، باتوں میں مٹھاس پیدا کریں، اور اپنے عمل میں اخلاص شامل کریں۔
خوشیاں بانٹیں، محبتیں تقسیم کریں، اور اُن لوگوں کا سہارا بنیں جو ہماری توجہ اور مدد کے مستحق ہیں۔
کائنات ویلفیئر سوسائٹی دعاگو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے، ہماری کاوشوں کو قبول فرمائے، اور ہمیں ہمیشہ محبت و خدمت کی راہوں پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے.

کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسری سالانہ محفلِ ذکر و نعت اور افطار ڈنر خیروبرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ نورانی م...
15/03/2025

کائنات ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسری سالانہ محفلِ ذکر و نعت اور افطار ڈنر خیروبرکت کے ساتھ منعقد کیا گیا۔
نورانی محفل میں ذکرِ الٰہی کی معطر ہوائیں چلیں، نعتِ رسول ﷺ کی گونج سے قلوب منور ہوئے، اور اہلِ محبت نے روحانی سکون پایا۔70سے زیادہ افراد باہم معذوری(مردوخواتین)اور ان کے اہلِ خانہ نے خصوصی شرکت کی۔ محفل میں نقابت کے فرائض بلال حسین خیال(فرد باہم جسمانی معذوری)نے بخوبی سرانجام دیئے۔حافظ صابر فاروق (فرد باہم جسمانی معذوری)نے تلاوت قرآنِ پاک سے حاضرین کے دِلوں کو منور کیا، نعتِ رسولِ مقبول عمر فاروق انصاری، عبدالسمیع، وقار علی(افراد باہم جسمانی معذوری)انے پیش کی۔ خطیبِ محفل مولانا حافظ محمد عثمان نے نہایت خوبصورت انداز میں بیان کیا اور اس بات پرزور دیا کہ معذوری ظاہری نہیں بلکہ اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا نہ کرنا اصل معذوری ہے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم کس چیز کا شکر ادا کریں ہم توتنگ بہت ہیں۔ یہ سوچنے سے پہلے اپنے ارد گرداللہ پاک کی دی ہوئی نعمتوں پر نظر ڈال لیں۔ دنیاوی آسائشوں کے لئے اپنے سے نیچے موازنہ کریں اور عبادات کرنے کے لئے اس سے موازنہ کریں جو آ پ سے زیادہ اللہ پاک کی عباد اور شکر ادا کرتا ہے۔ مخیر حضرات بھی اپنے وسائل ایسے افراد پر سرف کریں جو کوئی کاروبار یا محنت کر کے اپنی زندگی بندلنا چاہتے ہوں۔
محفل میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ چوہدری محمد سلیم، حاجی محمد یوسف، محمد پرویز، شہباز علی،حکیم راشد حبیب، میاں فیاض محمود، ڈاکٹر عقیل، عبدالرحیم اور عمر حیات بٹ، ذکیہ، نازیہ عثمان نے شرکت کی۔
کائنات ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے صدر ذیشان مرتضیٰ، حارث جاوید، وقاص پرویز، شاہد حبیب، محمد موحد، قیصر سرور، زین طارق اور ارحم شاہد نے خدمت کے فرائض سر انجام دیئے۔
محفل کے اختتام پرملک کی سلامتی و ترقی کے لئے، محفل میں شرکت اور انعقاد کروانے والوں کے رزق میں برکت کے لئے دعا کی گئی اورمستحق افراد باہم معذوری کوراشن اورویل چیئرزبھی دی گئیں۔ تمام شرکاء کیلئے افطارڈنرکابھی خصوصی انتظام کیاگیا۔
اللہ پاک اس محفل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ دین کی روشنی میں زندگی گزارنے کی توفیق عطا کرے۔ آمین!

09/03/2025

Address

Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kainat Welfare Society posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Kainat Welfare Society:

Share