29/07/2026
مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیں.........متی 5:9
خداوند کا بے حد شکر گزار ہوں کہ آج گڈ سمیرٹین ریسورس سنٹر کے مرکزی دفتر میں دوستوں کے تعاون سے 8 سے زائد خاندانوں کے درمیان کامیابی کے ساتھ صلح و مفاہمت کروا دی گئی۔ یہ صلح نامہ فریقین کی باہمی رضامندی، بھائی چارے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے طے پایا۔ فریقین نے اس بات کا اقرار کیا کہ ان کے درمیان موجود تمام سابقہ معاملات، اختلافات، مقدمات اور تنازعات مکمل طور پر ختم کر دیے گئے ہیں، اور آئندہ ایک دوسرے کے خلاف کسی قسم کا دعویٰ، اعتراض یا قانونی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام شرکاء نے گڈ سمیرٹین ریسورس سنٹر کی انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دونوں خاندانوں کے درمیان صلح و مفاہمت کرانے میں ادارے کے مؤثر کردار، مخلصانہ کاوشوں اور خدمات کو بے حد سراہا۔ دعا ہے کہ خداوند اس صلح و مفاہمت کو ہمیشہ قائم رکھے اور تمام خاندانوں کو محبت، اتفاق اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔