Sports Journalists Association Faisalabad

Sports Journalists Association Faisalabad Sports journalists association faisalabad® is working for all sports news.

13/03/2025

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔

افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس اور اسلام آباد کے درمیان ہوگا۔
--------------------------------------------------------------------------
فیصل آباد، 13 مارچ 2025:

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں شروع ہوگا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کراچی ریجن وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی روز بہاولپور ریجن کا مقابلہ ڈیرہ مراد جمالی ریجن سے اسی مقام پر ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز سے 18 ٹیمیں حصہ لیں گی ان ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ میچ لاہور کے دو مقامات قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کے علاوہ ملتان کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، سیمی فائنل 26 مارچ کو اسی مقام پر ہونا ہے۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 27 مارچ کو اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی جب کہ رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے ملیں گے۔

فیصل آباد میں ڈبل ہیڈر میچز شام 7 بجے شروع ہوں گے جبکہ لاہور اور ملتان میں میچز شام ساڑھے چار بجے شروع ہوں گے۔

*نشریات اور ٹکٹ کی تفصیلات۔*

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے میچز جیو سپر پر براہ راست نشر کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں ٹیپمیڈ پر لائیو اسٹریمنگ دستیاب ہوگی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 14 سے 20 مارچ تک ہونے والے میچوں میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

21 سے 27 مارچ تک کے میچز جن میں کوارٹر فائنل، سیمی فائنل اور فائنل شامل ہیں، شائقین کے لیے ٹکٹ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گےمزید تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 14 مارچ سے شروع ہوگا۔ 14 روزہ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز سے 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فیصل آباد، لاہور اور ملتا...
11/03/2025

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 14 مارچ سے شروع ہوگا۔

14 روزہ ٹورنامنٹ میں 16 ریجنز سے 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیصل آباد، لاہور اور ملتان میچز کی میزبانی کریں گے۔
-------------------------------------------------------------------------------------------------------------
لاہور 11 مارچ۔ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ 14 مارچ سے شروع ہوگا جس میں 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ میں 39 میچز تین شہروں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ فیصل آباد کا اقبال اسٹیڈیم اور ملتان کا ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ان میچز کی میزبانی کرے گا۔

ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 94 لاکھ روپے ہے جس میں فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے روپے ملیں گے۔
18 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں کراچی ریجن (بلوز) لاہور ریجن ( وائٹس ) لاڑکانہ ریجن، پشاور ریجن اور کوئٹہ ریجن کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔

گروپ بی میں دفاعی چیمپئن کراچی ریجن (وائٹس ) کو بہاولپور ریجن، لاہور ریجن ( بلوز ) ، ڈیرہ مراد جمالی اور اسلام آباد ریجن کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ سی میں ایبٹ آباد ریجن، فیصل آباد ریجن، حیدرآباد ریجن اور راولپنڈی ریجن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ گروپ ڈی میں اے جے کے ریجن، فاٹا ریجن، ملتان ریجن اور سیالکوٹ ریجن ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے مطابق ہر گروپ سے ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 23 اور 24 مارچ کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنلز 26 مارچ بروز بدھ کو اسی مقام پر ہوں گے جبکہ فائنل 27 مارچ کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

فیصل آباد میں ہونے والے میچز جس میں کراچی وائٹس اور اسلام آباد ریجن کے درمیان افتتاحی میچ بھی شامل ہے ، شام 7 بجے کھیلے جائیں گے جبکہ اسی دن دوسرا میچ رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

لاہور اور ملتان میں ہونے والے میچز میں پہلی گیند شام 4.30 بجے کرائی جائے گی جبکہ دوسرا میچ رات 9 بجے شروع ہوگا۔

11/03/2025

ٹکرز ۔ محمد یوسف دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار۔
---------------------------
لاہور ۔ سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار

محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

محمد یوسف نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا

یوسف نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا۔

یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی

پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

28/02/2025

اہم ترین

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ۔ پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کا فیصل آباد میں تربیتی کیمپ ختم

خواتین کھلاڑیوں نے اقبال سٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیا

ویمنز پلیئرز کا کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 28 روز تک جاری رہا

خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ۔ باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں

خواتین کھلاڑیوں کی ٹیمز کے درمیان پریکٹس میچ بھی کھیلے گئے

تربیتی کیمپ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کے فنٹس ٹیسٹ بھی کئے گئے

کوچز جیند خان۔ محمد حنیف ملک اور رمضان سالاچی نے باولنگ ۔ بیٹنگ ۔ فیلڈنگ اور رننگ سکلز بڑھانے کے بارے خواتین کھلاڑیوں کو ٹپس دیں

25/02/2025

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور عابدعلی کی سنچریاں ۔

محمد عرفان کی 7 وکٹیں۔

کراچی 25 فروری ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے نویں اور آخری راؤنڈ کے پہلے دن کے کھیل کی خاص بات اوجی ڈی سی ایل کے راجہ حمزہ وحید ، سرور آفریدی اور ایس این جی پی ایل کے عابد علی کی سنچریاں اور کے آر ایل کے محمد عرفان کی 7 وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔

یاد رہے کہ آٹھ راؤنڈ کے اختتام پر پاکستان ٹیلی وژن 149 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی فائنل میں جگہ بناچکی ہے جبکہ اسٹیٹ بینک ( 137 پوائنٹس ) اور غنی گلاس ( 112 پوائنٹس ) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فائنل 8 اپریل سے کھیلا جائے گا۔

منگل کے روز اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں اوجی ڈی سی ایل نے ہائر ایجوکیشن کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 361 رنز بنائے تھے۔راجہ حمزہ وحید نے 16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 103 رنز بنائے ۔یہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔

سرور آفریدی نے بھی تین ہندسوں کی اننگز کھیلی اور15 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 123 رنز اسکور کیے۔منصور علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں غنی گلاس کی ٹیم واپڈا کے خلاف پہلی اننگز میں 286 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سعد نسیم نے 94 اور شاداب خان نے 70 رنز اسکور کیے اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 164 رنز کا اضافہ کیا۔

عاکف جاوید نے 55 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔خالد عثمان اور مجتبی خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

واپڈا نے کھیل ختم ہونے پر 3 وکٹوں پر 18 رنز بنائے تھے۔تینوں وکٹیں خرم شہزاد نے حاصل کیں۔
کے سی سی اے اسٹیڈیم میں اسٹیٹ بینک کی ٹیم کے آر ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔محمد فیضان 44 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ محمد عرفان نے 44 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

کے آر ایل کی ٹیم بھی اپنی پہلی اننگز میں150 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مرزا سعد بیگ 44 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کاشف بھٹی نے 37 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ رمیز عزیز نے3 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 8 رنز بنائے تھے۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں ایس این جی پی ایل نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 8 وکٹوں پر 270 رنز بنائے تھے ۔

عابدعلی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 173 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں ۔ یہ ان کی اس ٹورنامنٹ میں پہلی اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں 31 ویں سنچری ہے۔

اسد رضانے 54 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

24/02/2025

فیصل آباد ۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کی تیاریاں

ٹیم منیبہ اور ٹیم ارم کے درمیان اقبال سٹیڈیم میں ٹرائل میچ کھیلا گیا

ٹیم منیبہ نے ٹیم ارم کو ٹرائل میچ میں 108 رنز سے ہرا دیا

ٹیم منیبہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 50 اوررز میں 6 وکٹوں پر 313 رنز بنائے

سدرہ امین نے 88 بالز پر 93 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا

شوال ذوالفقار نے 79 بالز پر 87 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا

عالیہ ریاض نے 34 بالز پر 39 رنز بنائے جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے

ٹیم ارم کی باولر غلام فاطمہ نے 48 رنز اورام ہانیہ نے 67 رنز دے کر 2, 2وکٹیں حاصل کیں

ٹیم ارم 47.4 اوررز میں 205 پر آل آوٹ ہو گئی

سدرہ نے 66 بالز پر 65 رنز بنائے جس میں 7 چوکے شامل تھے

سائرہ جبیں نے 69 بالز پر 47 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے

ٹیم منیبہ کی باؤلر سعدیہ نے 28 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں

رامین شمیم نے 19 رنز اور
ڈیانا بیگ نے 20 رنز پر 2,2 وکٹیں حاصل کیں

22/02/2025

فیصل آباد۔ ویمنز ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ کھیلنے کی تیاریاں

خواتین کھلاڑیوں کی فیصل آباد کے ہائی پرفارمنس سنٹر میں عملی مشقیں

ویمنز پلئیرز نے 4 گھنٹے تک بیٹنگ اورباولنگ کی پریکٹس کی

ہیڈ کوچ محمد وسیم نے جاری تربیتی کیمپ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کو اپنی سکلز بڑھانے کے بارے ٹریننگ دی

باولنگ کوچ جیند خان اور اسٹنٹ کوچ حنیف ملک نے بھی کھلاڑیوں کو باولنگ اور بلے بازی کے بارے ٹپس دیں

ویمنز پلیئرز کو ہائی پرفارمنس سنٹر میں کرکٹنگ سکلز بہتر کرنے کی پریکٹس کرائی گئی

فیصل آباد میں خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 فروری تک جاری رہے گا

21/02/2025

فیصل آباد۔ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا ہائی پرفارمنس سنٹر میں پریکٹس سیشن

ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں نے 3 گھنٹے تک پریکٹس کی

خواتین کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور باولنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں

کوچز نے ویمنز پلیئرز کو بیٹنگ سکلز بہتر کرنے کیلئے تربیت دی

خواتین کھلاڑیوں کی باولنگ سکلز بڑھانے کے حوالے سے بھی کوچنگ کی گئی

فیصل آباد میں خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 28 فروری تک جاری رہے گا

17/02/2025

ائی سی سی چیمپینز ٹرافی

کراچی: ائی سی سی چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن

پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کے اوول گراؤنڈ میں پریکٹس کی

کھلاڑیوں نے تین گھنٹے تک بھرپور ٹریننگ کی

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی

ٹریننگ سیشن کے آغاز میں کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں حصہ لیا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپینز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو ہوگا

میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

17/02/2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 / ٹیموں کی آمد

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی دو دستوں میں پاکستان آمد

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا دوسرا دستہ بھی لاہور پہنچ گیا

15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔

لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی شامل۔

آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو سائوتھ افریقہ کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

آسٹریلیا اپنا آخری گروپ میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔

Address

P-153 Office Near District Account Office Circlar Road
Faisalabad
38000

Telephone

+923006684348

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sports Journalists Association Faisalabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Sports Journalists Association Faisalabad:

Shortcuts

Share