Abdullah Shaheed Walfare Foundation Pakistan

Abdullah Shaheed Walfare Foundation Pakistan (ASF) is a non-Profit Organization formed with an aim to improve the conditions of the most destitute communities of Our society.

Working diligently to creat impact and change lives by focusing on initiative's relating to Health Education Access to Water Sports Rehabilitation & Emergency Relief Response!! We need your prayers
Thank you!

فیصل آباد دس محرم الحرام کے موقع پرسمن آباد بہشتی قبرستان کے باہرعبداللہ شہید روڈ پرعبداللہ شہید ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر...
06/07/2025

فیصل آباد دس محرم الحرام کے موقع پرسمن آباد بہشتی قبرستان کے باہرعبداللہ شہید روڈ پرعبداللہ شہید ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام گزشتہ ہر سال کی طرح اس سال بھی میٹھے پانی کی سبیل کا انقعاد گیا گیا اللہ پاک اس نیکی کو اپنی پاک بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے آمین

اللہ پاک عبداللہ اشتیاق شہید اور عبداللہ دلبرشہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین افسوس 3 سال گزرنے کے باوجود بھی معزز عدالتیں تاحال انصاف کے تقاضے پورے نہ کر سکیں!!!

06/05/2025
عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر کی تیسری برسی کے موقع پرمحفل میلاد مصطفیٰ کا انقعادمعروف مذہبی سکالر علامہ منہاج الدین ق...
05/05/2025

عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر کی تیسری برسی کے موقع پرمحفل میلاد مصطفیٰ کا انقعاد

معروف مذہبی سکالر علامہ منہاج الدین قادری نائب ناظم سنٹرل پنجاب تحریک منہاج القرآن نے خصوصی خطاب فرمایا

محفل میلاد میں وکلا، سول سوسائٹی، صحافی برادی سیاسی و سماجی شخصیات سمیت TMQ کے کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت

عبداللہ اشتیاق اور عبدللہ دلبر کو آج سے تین سال قبل فائرنگ کرکے شہید کیا گیا انشاءاللہ بہت جلد ملزمان اپنے انجام کو پہنچیں گے؛ چوہدری سہیل احمد

فیصل آباد (بیوروچیف ڈیلی جدوجہد) عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر شہید کی تیسری برسی کے موقع پر ایک باوقار اور روحانی ماحول میں محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی محفل میں معروف مذہبی سکالر اور تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب کے نائب ناظم علامہ منہاج الدین قادری نے خصوصی خطاب فرمایا اپنے خطاب میں انہوں نے سیرتِ نبوی ﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اس پرنور محفل میں خالد رفیق سندھو ضلعی ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد، ڈاکٹر محمد یوسف سیالوی علماء کونسل TMQ، اشتیاق احمد نعیم، چوہدری سہیل احمد چیف ایڈیٹر ڈیلی جدوجہد، حافظ وقاص احمد، افتخار احمد، میاں فیاض ناظم سوشل میڈیا TMQ، ڈاکٹر شہزاد عامر صدر سٹی تنظیم گیارہ، طاہر محبوب ناظم سٹی تنظیم نمبر بارہ سمیت وکلا، سول سوسائٹی، صحافی برادری، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی حاضرین نے نعت خوانی کے ذریعے حضور اکرم ﷺ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا اور شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی یاد رہے کہ عبداللہ اشتیاق اور عبداللہ دلبر میٹرک کے طالب علم تھے جنہیں آج سے تین سال قبل فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا تھا اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فیصل آباد، محمد راشد کی عدالت میں زیرِ سماعت ہےشرکاء نے اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ملزمان جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے

Address

Street #3 Altaf Ganj Near Nadra Office Gulfishan Chowk Main Jhang Road Faisalabad
Faisalabad
38000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abdullah Shaheed Walfare Foundation Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share