MirzoKhail Welfare Organization

Website

MirzoKhail Welfare Organization Building a progressive, self-reliant, and compassionate community. To serve human.

To build a progressive, self-reliant, and compassionate community where every individual has access to education, healthcare, and financial stability.

30/09/2026
29/09/2026

میرزوخیل فلاحی تنظیم کی جانب سے فلاحی تنظیموں کے لیے شرٹس کی تقسیم کا دوسرا مرحلہ بھی ان شاء اللہ جلد منعقد کیا جائے گا۔

اب تک 20 مختلف فلاحی تنظیموں کو شرٹس فراہم کی جا چکی ہیں، جبکہ آئندہ مرحلے میں مزید فلاحی تنظیموں کو 30، 30 شرٹس کے پیکیجز فراہم کیے جائیں گے۔

ان شاء اللہ دوسرے پروگرام میں مزید 600 شرٹس مختلف مستحق اور فعال فلاحی تنظیموں میں تقسیم کی جائیں گی۔

اگر آپ کے علاقے میں ایک حقیقی، فعال اور رجسٹرڈ/مستند فلاحی تنظیم کام کر رہی ہے اور آپ اسے اس پروگرام میں شامل کروانا چاہتے ہیں، تو آئندہ پروگرام میں شمولیت کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

0300-5026038

میرزوخیل فلاحی تنظیم
خدمتِ خلق — ہمارا عزم

Mirzokhail Welfare OrganizationShirt Distribution Ceremony: Mirzokhail Welfare Organization (MWO) distributed 4,500 shir...
28/09/2026

Mirzokhail Welfare Organization

Shirt Distribution Ceremony:

Mirzokhail Welfare Organization (MWO) distributed 4,500 shirts among 15 different welfare organizations to support deserving and eligible individuals in the local community.

As part of its ongoing welfare initiatives, MWO is also planning to donate an additional 6,500 shirts to deserving people through local welfare organizations, further expanding its support to communities in need.

23/09/2026

اجتماعِ صاحب آباد کے موقع پر، ان شاء اللہ میرزوخیل فلاحی تنظیم کے 200 رضاکار اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے اجتماع کے انتظامات، نظم و ضبط اور دیگر ضروری خدمات میں بھرپور معاونت فراہم کریں گے۔
میرزوخیل رضاکار خدمت، نظم و ضبط اور عوامی تعاون کے جذبے کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

الاِخوان فاؤنڈیشن کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں خدمتِ خلق کے اس سفر میں استقامت ع...
19/09/2026

الاِخوان فاؤنڈیشن کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں خدمتِ خلق کے اس سفر میں استقامت عطا فرمائے اور عوام کی بہتر خدمت کرنے کی توفیق دے۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ میرزوخیل فلاحی تنظیم کے صدر نے علاقے میں کام کرنے والی تمام فلاحی تنظیموں کے لیے جیکٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا، اسی سلسلے میں میرزوخیل فلاحی تنظیم کی جانب سے الاِخوان فاؤنڈیشن کو 70 عدد جیکٹس فراہم کیے گئے۔
اس موقع پر دونوں فلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی باہمی تعاون اور مشترکہ طور پر فلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جائے گا تاکہ ضرورت مند افراد کی بہتر انداز میں خدمت کی جا سکے۔
فلاحی حلقوں نے میرزوخیل فلاحی تنظیم اور الاِخوان فاؤنڈیشن کے اس باہمی تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تعاون علاقے میں خدمتِ خلق کے جذبے کو مزید فروغ دے گا۔

15/09/2026

کارو درہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی میت کو فلائنگ کوچ کی چھت پر لایا جانا یقیناً ایک افسوس ناک اور تکلیف دہ امر ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

تاہم، اس واقعے کے حوالے سے میرزوخیل، جلال خیل فلاحی تنظیم، میتروڑہ اور دیگر فلاحی تنظیموں کی ایمبولینس سروسز پر یہ سوال اٹھانا کہ ’’ایمبولینس کس لیے تھیں کہ میت کو فلائنگ کوچ کی چھت پر لایا گیا؟‘‘ مناسب معلوم نہیں ہوتا۔

سب سے پہلے یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ علمِ غیب صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے۔ واقعے کے وقت میرزوخیل فلاحی تنظیم کو اس حادثے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ تنظیم کی ہیلپ لائن پر بھی اس حوالے سے کسی قسم کی کال یا درخواست موصول ہونے کی تصدیق نہیں ہے۔

فلاحی تنظیموں کی ایمبولینس سروسز عوام کی خدمت کے لیے موجود ہیں، لیکن کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے متعلقہ افراد کی جانب سے اطلاع دینا بھی ضروری ہوتا ہے۔

لہٰذا کسی مکمل معلومات اور تصدیق کے بغیر فلاحی تنظیموں یا ان کی ایمبولینس سروسز کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے، پہلے واقعے کے تمام حقائق سامنے لانا اور متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرنا زیادہ مناسب ہوگا۔

ہم سب کا مقصد کسی پر الزام عائد کرنا نہیں بلکہ ایسے مواقع پر انسانی جان اور میت کے احترام کو یقینی بنانا اور فلاحی خدمات کو مزید مؤثر بنانا ہونا چاہیے۔

21/08/2026

جنرل سیکرٹری میرزوخیل فلاحی تنظیم، دیر بالا، جناب عمر زیب خان صاحب نے میرزوخیل فلاحی تنظیم کی جانب سے کاکڈ فلاحی تنظیم کے لیے ٹریکٹر کی مد میں مبلغ 50,000 روپے نقد امداد اور کاکڈ فلاحی تنظیم کے رضاکاروں کے لیے 100 جیکٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔

۔

 #ہمارامشن  #انسانیت  #کی  #خدمتیوسف فلاحی تنظیم نے علاقے کی خدمت کے لئے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے جس پر میرزوخیل فل...
01/08/2026

#ہمارامشن #انسانیت #کی #خدمت

یوسف فلاحی تنظیم نے علاقے کی خدمت کے لئے ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے جس پر میرزوخیل فلاحی تنظیم کے صدر جناب فاروق خان میرزوخیل کی طرف سے مبارک آباد ۔

20/07/2026

Had a productive meeting with Mr. Arshad Ayub Khan, Honorable Minister for Elementary and Secondary Education. It was a valuable opportunity to discuss important matters and reaffirm our shared commitment to improving the education sector.

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاورخیبرپختونخوا چمپیئن لیگ KCL افتتاحی تقریب کی جھلکیاں . اس موقع پر وزیر کھیل جناب تاج محمد خا...
18/07/2026

عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور
خیبرپختونخوا چمپیئن لیگ KCL افتتاحی تقریب کی جھلکیاں .
اس موقع پر وزیر کھیل جناب تاج محمد خان اور صدر میرزوخیل فلاحی تنظیم جناب فاروق خان میرزوخیل عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں ۔

Address

Wari Dir Upper
Dir
18200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MirzoKhail Welfare Organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share