Youth Welfare Organisation

Youth Welfare Organisation Working together to uplift lives. Committed to compassion, support, and community welfare.

06/05/2026

یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی مسلسل کاوشوں اور انتھک محنت کے نتیجے میں بالآخر جامع مسجد کس میں تعمیر و مرمت کے اہم کاموں کے ساتھ ساتھ رنگ و روغن کا مرحلہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔
یہ ایک خوش آئند پیش رفت ہے جو نہ صرف علاقے کے دینی ماحول کو مزید بہتر بنائے گی بلکہ نمازی حضرات کے لیے ایک صاف ستھرا اور پرسکون ماحول بھی فراہم کرے گی۔ اس کارِ خیر میں حصہ لینے والے تمام مخیر حضرات، بالخصوص سمندر پار مقیم معاونین، اور تنظیم کے مخلص رضاکار خصوصی خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جنہوں نے دلجمعی اور اخلاص کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔
ہم بیرونِ ملک مقیم اپنے ان معاونین کے بے حد شکر گزار ہیں جن کی مالی و اخلاقی حمایت نے اس منصوبے کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کی اس خدمت کو بہترین صدقۂ جاریہ بنائے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور اسے صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین۔

14/04/2026
انا للہ وانا الیہ راجعوننہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کارودرہ میتروڑہ کے محلہ کنڈو سے تعلق رکھنے والے عمر ر...
23/03/2026

انا للہ وانا الیہ راجعون
نہایت رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ کارودرہ میتروڑہ کے محلہ کنڈو سے تعلق رکھنے والے عمر رحمان کی اہلیہ اور سمیع اللہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں۔
مرحومہ، عمر خالق اور جان خالق (محرر پولیس لائن دیر) کی چچی تھیں۔
نمازِ جنازہ آج شام 5:30 بجے محلہ کنڈو، مسجد بلال میں ادا کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔

21/03/2026




الحمدللہ!آج یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گاؤں شگہ کی چھ جامع مساجد میں چندہ مہم چلائی۔ ا...
06/03/2026

الحمدللہ!
آج یوتھ ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت گاؤں شگہ کی چھ جامع مساجد میں چندہ مہم چلائی۔ اس کے بعد گاؤں بالکوڑ کی بعض دکانوں اور مستی ڈھیری بازار میں بھی دکانداروں اور اہلِ خیر حضرات سے تعاون حاصل کیا گیا۔
اللہ کے فضل و کرم سے اس مہم کے دوران کل42,510 روپے جمع ہوئے۔
ہم گاؤں شگہ کے معزز عوام، بالکوڑ کے دکانداروں اور مستی ڈھیری بازار کے تمام دکانداروں اور مخیر حضرات کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس نیک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آپ کی یہ سخاوت اور تعاون یقیناً مستحق اور ضرورت مند افراد کے لیے امید کی کرن ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کے صدقات و خیرات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اس امانت کو دیانت داری کے ساتھ حقیقی مستحقین تک پہنچا سکیں۔ آمین۔

مجال سے تعلق رکھنے والے اور حالیہ عرصہ سے آخگرام میں مقیم حاجی ولی خان کی اہلیہ اور محمد طلحہ کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہ...
01/03/2026

مجال سے تعلق رکھنے والے اور حالیہ عرصہ سے آخگرام میں مقیم حاجی ولی خان کی اہلیہ اور محمد طلحہ کی والدہ ماجدہ بقضائے الٰہی وفات پا گئی ہیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج سہ پہر 4 بجے آخگرام الوڑئی جامع مسجد کے جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں شرکت کریں اور ثواب دارین حاصل کریں ۔۔۔

Address

Akhgram Karodara Kass
Dir
18200

Telephone

+923059783881

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Youth Welfare Organisation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Youth Welfare Organisation:

Share