Pak Welfare organization

Pak  Welfare organization Working for huminity

�PAK Welfare Organisation�
میں شامل ہونے والے تمام ساتھیوں کو دل کی گہرایوں سے خوش امدید کہتے ہیں۔
ہمارا مقصد ہیں کہ آیئں یتیم مسکین اور بیواوں کی مدد کرکے رضاءالہی حاصل کریں۔
�جزاکم اللہ وخیرا�
�صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بیواؤں اور مسکینوں کے لیے کوشش کرنے والا اللہ کے راستہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے یا اس شخص کی طرح ہے جو دن میں روزے رکھتا ہے اور رات کو عبادت کرتا ہے۔
(صحیح بخاری..6006)

🌹 مبارکباد و نیک خواہشات 🌹الحمدللہ!پاک ویلفیئر آرگنائزیشن نے محترم انعام اللہ خان صاحب کو متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی ریج...
04/09/2026

🌹 مبارکباد و نیک خواہشات 🌹

الحمدللہ!
پاک ویلفیئر آرگنائزیشن نے محترم انعام اللہ خان صاحب کو متحدہ عرب امارات، ابو ظہبی ریجن کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ 🇦🇪❤️

انعام اللہ خان صاحب پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں اور تنظیم کے لیے ان کی خدمات قابلِ ذکر اور قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی محنت، خلوص اور جذبۂ خدمت نے ہمیشہ تنظیم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ہم ان کی نئی ذمہ داری پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس اہم ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی استقامت اور توفیق عطا فرمائے۔

🤲 اللہ تعالیٰ پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ہمیں یتیموں، غریبوں اور مستحق مریضوں کی خدمت کی توفیق دے۔ آمین

منجانب:
پاک ویلفیئر آرگنائزیشن

16/08/2026

عشیری درہ سمکوٹ سے تعلق رکھنے والے جلال خان کی والد صاحب کو آپ لوگوں کی بجھیے ہوے امانت حوالہ کی گئ اللہ تعالی جزائے خیر عطاء فرمائے

10/08/2026

پاک ویلفیئر آرگنائزیشن ایک عالمی تنظیم ہے جو دنیا کے ہر کونے میں فی سبیل اللہ خدمات سر انجام دے رہی ہے۔​🌟 مریض کی بروقت طبی امداد: پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی ریجن کی شاندار اور فلاحی خدمات 🚑

06/08/2026
01/08/2026

💔 ریاض گیس دھماکہ: ٹوٹل 7 ضلع اپر دیر کے 3 نوجوان جاں بحق | مرحوم حیات محمد وطن میں سپردِ خاک 😢
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
ریاض میں پیش آنے والے افسوسناک گیس دھماکے میں ضلع دیر کے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے، جن میں مرحوم حیات محمد بھی شامل تھے۔
مرحوم کی میت وطن پہنچنے پر آبائی گاؤں میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں نمازِ جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم حیات محمد سمیت تمام مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبروں کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا دے، درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
آپ بھی مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ اور خصوصی دعا ضرور کریں۔
#پاکستان
💔😢😭🕊️🤲🇵🇰🖤🥀📿🙏

29/07/2026

💔 إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
اپر دیر عشیری درہ، گاؤں الماس بہون سے تعلق رکھنے والے نعیم اللہ کے بھائی، سراج محمود سعودی عرب میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس فانی دنیا سے رخصت ہو گئے۔
یہ ایک خاندان کے لیے انتہائی غم اور دکھ کی گھڑی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم سراج محمود کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ 🤲
اس مشکل اور غم کی گھڑی میں پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کی ٹیم نے حسبِ روایت انسانیت کی خدمت کا حق ادا کیا۔ پاکستان کے صدر انجینیئر سید ظاہر شاہ صاحب اور ان کی ٹیم نے اسلام آباد سے میت کو باحفاظت آبائی گاؤں بہون الماس تک پہنچانے اور آخری تدفین تک اہلِ خانہ کے ساتھ رہنے میں بھرپور تعاون کیا۔
یہ صرف ایک میت کو اس کے گھر تک پہنچانا نہیں، بلکہ ایک غمزدہ خاندان کے دکھ میں شریک ہونا، ان کا سہارا بننا اور انسانیت کا حق ادا کرنا ہے۔ ❤️🤝
پاک ویلفیئر آرگنائزیشن ہر اس خاندان کے ساتھ کھڑی ہے جو اپنے کسی پیارے کو پردیس سے اپنی مٹی تک واپس لانے کے مشکل مرحلے سے گزرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس نیک خدمت میں شامل تمام افراد کو اجرِ عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲
سراج محمود صاحب، آپ ہم سے جدا ضرور ہوئے ہیں، مگر آپ کی یادیں اور آپ کے لیے دعائیں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ 🕊️🥀

💔🥀😥🕊️🤲😭❤️🤝🇵🇰🕌🙏💔🥀🕊️🤲😥

21/07/2026

🤲 الحمدللہ!
پاک ویلفیئر آرگنائزیشن نے ایک بار پھر انسانیت کی خدمت کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے گردوں کے مرض میں مبتلا ایک مستحق مریضہ کی مالی معاونت کے لیے 3,88,670 روپے کا عطیہ فراہم کیا۔

مبارکباد ! 🌹پاک ویلفیئر آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے بانی اراکین میں سے سیدزادہ تنها صاحب کو نائب صدر پاک ویلفیئر آرگن...
18/07/2026

مبارکباد ! 🌹

پاک ویلفیئر آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات کے بانی اراکین میں سے سیدزادہ تنها صاحب کو نائب صدر پاک ویلفیئر آرگنائزیشن متحدہ عرب امارات منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ انہیں اس ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے، اخلاص کے ساتھ انسانیت کی خدمت کرنے اور ہر قدم پر کامیابی و استقامت عطا فرمائے۔🤲🏻

❣️ آمین یا رب العالمین❣️

18/07/2026

ایک ضروری پیغام ۔۔

Address

Dir

Telephone

+923064463399

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pak Welfare organization posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share